پاکستان: دہشت گردی اور سیاسی بحران

Blogger Advocate Naseer Ullah Khan

کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ کیوں کہ ریاستی اداروں کے بہ قول ملک کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ کی طرز کی دہشت گردی نے جکڑ لیا ہے۔ دہشت گردی کے متعدد واقعات، خاص طور پر خیبر پختونخوا، سابقہ فاٹا، بلوچستان اور پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔ ’’بلوچ لبریشن آرمی‘‘ (بی ایل اے) نے تشدد میں اضافہ […]

خوش بو، الرجی اور پھیپڑے

Blogger Doctor Noman Khan Chest Specialist

ہم خوش بو کو اپنی ناک میں موجود "Olfactory Receptors” کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم کوئی خوش بو سونگھتے ہیں، تو اس کے ذرات ہوا میں سے ناک میں داخل ہوتے ہیں اور ان ’’ریسپٹرز‘‘ سے چپکتے ہیں۔ یہ ’’ریسپٹرز‘‘ دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں، جس سے ہمیں خوش بو کا احساس ہوتا […]

مکہ تا طائف: ایک تاریخی و روحانی سفر

Blogger Hilal Danish

یہ سفر صرف ایک راستے کی مسافت نہیں تھا، بل کہ یہ تاریخ کے اوراق میں جھانکنے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکالیف کو محسوس کرنے، اور اُس سرزمین کے مقدر میں لکھے گئے انعامات کو سمجھنے کا موقع تھا۔طائف، جو مکہ کے جلال اور گرمی سے ہٹ کر ٹھنڈے موسم […]

چھینک: ایک پیچیدہ عمل

Doctor Noman Khan Chest Specialist

چھینکنا ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں جسم کے کئی حصے شامل ہوتے ہیں۔ یہ عمل اُس وقت شروع ہوتا ہے، جب ناک یا گلے میں کوئی چیز جلن پیدا کرتی ہے۔ یہ جلن الرجی، دھول یا کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔جلن محسوس ہونے پر، دماغ ناک اور گلے کے پٹھوں […]

کوانٹم فزکس اور کائنات کا راز

Blogger Tauseef Ahmad Khan

اس وقت سائنس دان دو اہم سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے دن رات تحقیق میں مصروف ہیں کہ ہماری کائنات کی آخری حد کیا ہے…… یعنی، یہ کائنات کتنی وسیع ہے؟دوسراسوال، مادے کا سب سے چھوٹا بنیادی عنصر کیا ہے، جو اس کی آخری حد ہو؟پہلے سوال کے بارے میں فی الحال علم […]

بارڈر سمگلنگ: عسکریت پسندوں کی مالیاتی شہ رگ

Blogger Qadar Khan Yousafzai

کہانی پرانی ہے، منظرنامہ نیا نہیں۔ کردار وہی پرانے، ہتھیار جدید اور سرحدیں ویسی ہی غیر محفوظ۔ بلوچستان کے ریگ زاروں میں دن کو خاموشی ہوتی ہے، رات کو جنگل کا قانون۔ دور کہیں کسی ویران راستے پر ایک گاڑی دھول اڑاتے ہوئے تیزی سے نکلتی ہے۔ اندر جدید اسلحہ ہے۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھا […]

کوہستانی زبان کا معمہ

Blogger Zubair Torwali

کوہستانی کا مطلب پہاڑی ہے…… یعنی پہاڑی لوگ یا اُن کا طرزِ زندگی۔ یہ کسی زبان کا نام نہیں۔ یہ کوئی کلچرل یا ایتھنک شناخت (Ethnic Identity) بھی ظاہر نہیں کرتا۔ یہ ایک عمومی جغرافیائی نسبت ہے، جسے اُن لوگوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو پہاڑی علاقو ں میں رہتے ہوں، چاہے تھر […]

ایک مصور کا قوم پرستی سے غداری تک کا سفر

Blogger Zahir Shah Nigar

دنیا کی تاریخ ان واقعات سے بھری پڑی ہے جن میں مصوروں، سکالروں، فلاسفروں، شاعروں، فن کاروں اور سائنس دانوں کو بھیانک سزائیں دی گئیں۔ ان لوگوں کو سزائیں اس لیے دی جاتی ہیں کہ یہ لوگ معاشرے کے اُن مسائل کی نشان دہی کرتے ہیں، جن کا حل ان کے ذہن میں سماج کی […]

رمضان راشن پیکیجز کی تقسیم، ایک چیلنج

Blogger Syed Shahid Abbas Kazmi

عطیہ، خیرات، زکوٰۃ، صدقہ اور کسی بھی قسم کی مالی مدد، ان سب کا معاشرے کی تعمیر میں ایک کردار ہے۔ ضرورت مند افراد اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی، اپنے مال کو پاک کرنے، ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور دوسروں کی خوشی اور غمی میں ساتھ دینے کے لیے ہر سال کثیر تعداد […]

وفاقی کابینہ میں توسیع اور پیپلز پارٹی کے تحفظات

Blogger Rafi Sehrai

وفاق میں دو درجن سے زائد وزرا اور مشیران وفاقی کابینہ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 47 ہو گئی ہے، جو ایک دو روز میں 50 ہو جائے گی کہ تین منتخب وزرا اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کے سبب بروقت ایوانِ صدر حلف برداری کے […]

اکانومسٹ کی ہمارا منھ چھڑاتی رپورٹ

Blogger Rohail Akbar

قارئین! 2024ء کی جمہوریت کی درجہ بندی میں پاکستان کا 6 درجے تنزل ہوگیا، جس کے بعد یہ 10 بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں آگیا۔رپورٹ میں دنیا بھر کی 165 آزاد ریاستوں اور 2 خودمختار خطوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ ا نڈیکس 5 بنیادوں پر ممالک کا جائزہ لیتا ہے، […]

’’غیر متنازع‘‘ شرارؔ اور ’’متنازع‘‘ شرارؔ

Blogger Sajid Aman

شوکت علی کا نام مَیں بچپن سے سنتا آیا ہوں۔ سوات کا رہایشی ہو اور شوکت علی شرارؔ کے نام سے ناواقف ہو، بہت حیرت کی بات ہوگی۔ شرارؔ صاحب کی شخصیت کے اتنے حوالے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی حوالے سے پہچان لیے جاتے ہیں۔ میرے کزن ہونے کی وجہ سے گھر میں […]

یوکرین کے معدنی وسائل کا اصل مالک کون؟

Blogger Qadar Khan Yousafzai

دنیا میں طاقت کے کھیل کی نوعیت ہمیشہ ایک جیسی رہی ہے، کبھی زمین کی خاطر جنگیں لڑی گئیں، کبھی وسائل کے لیے اور کبھی اقتدار کی ہوس میں قوموں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔یوکرین جنگ بھی انھی بنیادی محرکات کی ایک کڑی ہے، مگر اس بار معاملہ صرف زمین یا سیاسی […]

مولانا انظر گل (شنگریٔ مولوی صاحب)

Blogger Hilal Danish

علم کے وہ چراغ جو جہالت کے اندھیروں کو مات دے کر روشنی پھیلاتے ہیں، وقت کی گرد میں کبھی مدھم نہیں ہوتے، بل کہ تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ درخشاں رہتے ہیں۔انھی چراغوں میں ایک روشن نام مولانا انظر گل رحمہ اللہ المعروف شنگریٔ مولوی صاحب کا ہے، جن کی زندگی دینی علوم، روحانی […]

عدم تشدد: عقیدہ یا نظریہ؟

Blogger Hamza Nigar

عدم تشدد کی تاریخ ہندوستان میں آریائی تہذیب سے پہلے کی ہے، لیکن ہندوستانی، عدم تشدد کو آریائی تہذیب سے جوڑتے ہیں۔ چوں کہ دراوڑیوں کے ہاں عدم تشدد کو مذہبی مقام حاصل نہیں تھا، اس لیے یہ ایک آریائی نظریہ ٹھہرا۔ صدیوں تک آریا نسل مقامی دراوڑیوں کو مغلوب کرتی آئی۔ دراوڑیوں کو مغلوب […]

اصل حقائق کیوں پوشیدہ ہیں؟

Blogger Syed Fayaz Hussain Gailani

تاریخی حوالے سے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کل کی بات ہے۔ وہ اکثر کردار زندہ ہیں کہ جنھوں نے اس تمام عمل میں حصہ لیا تھا، لیکن آپ تجزیہ کرلیں کہ پھانسی کے وقت وہاں موجود اشخاص کے بیانات میں شدید تضاد ہے۔ جیل کے اُس وقت کے […]

مولوی صاحب، گدھا اور ہجوم

Blogger Fazal Raziq Shahaab

کہتے ہیں کہ ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے۔ ان کا کوئی دوسرا ذریعۂ آمدن نہ تھا اور گاؤں میں رہتے ہوئے گزارہ بہت مشکل تھا ۔اُسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا۔ اُس نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ […]

قومی ڈیجیٹل کمیشن اور اتھارٹی کا قیام

Blogger Advocate Muhammad Riaz

پارلیمنٹ اورصدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ‘‘ قانون بن چکا ہے۔ اس قانون کے بنیادی مقاصد میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی عوام کو ڈیجیٹل قوم بننے کے قابل بنانا، پائیدار اقتصادی ترقی کو تیز کرنا، شہریوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے […]

پھیکے نظام کا پیکا قانون

Blogger Ikram Ullah Arif

قارئین! پچھلے ہفتے یہ خبر آپ نے پڑھی یا سنی ہوگی کہ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ لہٰذا تکرارکی ضرورت نہیں۔ساتھ میں ایک خبر اور بھی نشر ہوئی تھی، جو سپہ سالار سے منسوب تھی۔ خبر […]

مسیحائے تیمرگرہ، ڈاکٹر شعیب احمد

Blogger Sajid Aman

’’آپ کی ایک بار سگرٹ نوشی کی وجہ سے میرے سر میں تین دن درد ہوتا ہے۔‘‘یہ وہ الفاظ ہیں، جو کسی کے بھی سامنے دہرائیں، تو وہ محبت اور عقیدت بھرے لہجے میں بے ساختہ کَہ اُٹھے گا: ’’ڈاکٹر شعیب احمد صاحب!‘‘ڈاکٹر شعیب احمد، تیمرگرہ کے رہایشی ہیں، ایم ڈی امریکہ، ڈپلومیٹ امریکن بورڈ […]

سانس پھولنے کی بیماری (اقسام اور وجوہات)

Blogger Doctor Noman Khan Chest Specialist

عام طور پر جب ہم سانس لیتے ہیں، تو ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا اور نہ اس میں کوئی مشکل ہی پیش آتی ہے، لیکن دمہ کا مریض جب سانس لیتا ہے، تو نہ صرف مریض کو خود محسوس ہوتا ہے، بل کہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو بھی اُس کی تکلیف کا […]