پھیپڑے کب بیمار ہوتے ہیں؟

Blogger Doctor Noman Khan
 پھیپڑوں کے اذیت ناک ہونے کے تین درجات ہیں: جراثیم، حساسیت اور مزاج کی خرابی۔
٭ جراثیم:۔ اگر جراثیم پھیپڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، تو پہلے ماحول کا مشاہدہ کرنا ہوتا ہے کہ اردگرد کوئی بیمار تو نہیں، یا کوڑا کرکٹ کا ڈھیر تو نہیں، یا نالہ تو نہیں بہہ رہا۔ ایک علامت سڑی ہوئی بدبو ہے کہ یہ جہاں محسوس ہو، وہاں سے دور رہنا چاہیے۔ کیوں کہ وہاں ایسے جراثیم کی افزایش ہوتی ہے، جو ناک کے خلیات محسوس کر رہے ہیں۔ اگر اُن کا تعلق ناک سے نہ ہوتا، تو ناک بدبو محسوس نہ کرتی۔ یہی جراثیم ناک کے ذریعے پورے ہوائی آلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
٭ حساسیت:۔ بعض اشخاص میں کچھ خاص اجزا، جو ہوا میں پائے جاتے ہیں، ان سے حساسیت ہوتی ہے…… یعنی جیسے ہی ناک کے خاص آخذ خلیات (ری سیپڑرز) اُنھیں محسوس کرتے ہیں، تو خاص کیمیاوی اجزا (ہسٹامینز) افراز کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان حضرات کی آنکھ سے آنسو نہیں رُکنے پاتے اور چھینکوں کی قطار بن جاتی ہے، جس پر ایک طرف سر درد مزید تکلیف پہنچاتا ہے، تو دوسری طرف ناک بہنے کا عارضہ الگ لاحق ہوجاتا ہے ۔
یہ آثار صرف پولن الرجی تک ہی محدود نہیں، بل کہ بلی کی جلد، شہتوت کے درخت سے اُڑنے والے اجزا، تو کہیں گندھک (سلفر) ملے اجزا بھی اذیت پہنچاتے ہیں۔
آخر یہ آخذ خلیات مخصوص حضرات ہی کو کیوں متاثر کرتے ہیں؟ 
وجہ یہ ہے کہ ان حضرات میں یہ خلیات دوسروں کی نسبت زیادہ چست ہوتے ہیں، خواہ پیدای شی طور پر ہوں، یا بعد میں کسی وجہ سے۔
٭ مزاج میں خرابی:۔ پھیپڑوں کا مزاج رطوبت کی جانب زیادہ مائل ہے۔ کیوں کہ دماغ سرد اور تر ہے، لہٰذا دماغ سے رطوبت پاتا ہے۔ نچلی جانب جگر گرمی اور خشکی پہنچاتا ہے، مگر معدہ گرمی اور تری (یعنی گرم بخارات) کا احساس پھیپڑوں کو پہنچاتے ہیں۔ لہٰذا اگر پھیپڑوں کا مزاج خشکی کی جانب ہو، تو خشکی عروق ِ خشنہ کے عرض (چوڑائی) میں کمی کا باعث بنے گی، لیکن اگر رطوبت بڑھ گئی، تو یہی رطوبت ان عروق کو بھر کر تنگی کا باعث بنتی ہے۔
اس لیے پھیپڑوں کے علاج کے وقت جگر اور معدے کا لحاظ کرنا پڑتا ہے، مگر ہمارے ہاں مشہور کر دیا گیا ہے کہ اطبا صرف جگر اور معدے کی اصلاح کرسکتے ہیں اور ہر مریض کے جگر اور معدے کی خرابی کا نام ڈال دیتے ہیں۔ آخر معدے کی گرمی والوں کو ریشہ آتا ہے، جو عموماً اور کسیلے ذائقے کا ہوتا ہے، جب کہ جگر کی وجہ سے آنے والے ریشے کا رنگ پیلا اور قدرے نمکین ہوتا ہے۔
 ..........................................
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے