شہری وقار اور عوامی تحفظ کا سوال

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

 سوات کا مرکزی شہر مینگورہ نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، بل کہ روزانہ ہزاروں افراد یہاں خریداری، کاروبار، تعلیم اور دیگر ضروریات کے لیے آتے ہیں۔ یہ شہر پورے خطے کی معاشی اور سماجی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، […]

ریاست اور شہریوں کا مستقبل داو پر؟

Blogger Comrade Sajid Aman

ریاست کی بنیاد صرف سرحدوں، فوجوں اور سرکاری عمارتوں پر نہیں ہوتی، بل کہ اس یقین پر ہوتی ہے کہ قانون سب سے بالا ہے… لیکن تاریخ میں ایسے لمحات بار ہا آئے ہیں، جب قانون کی کتاب ایک طرف رہ گئی اور خوف دوسری طرف کھڑا ہوگیا۔ ایسے مواقع پر معاشرے کے سامنے ایک […]

کوکین صرف امیروں کا شوق نہیں

Blogger Sajid Aman

کوکین اُن خطرناک منشیات میں شامل ہے، جسے اکثر ’’امیر لوگوں کا نشہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسے فلموں، نائٹ کلبوں، مافیا کہانیوں اور اشرافیہ کی رنگین زندگی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے… مگر حقیقت اس تصور سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ کوکین محض ایک نشہ نہیں، بل کہ اربوں ڈالر کی عالمی غیر قانونی معیشت، […]

تعلیمی نج کاری یا ایک نسل کی تباہی؟

Blogger Noor Muhammad Kanju

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، شعور اور بقا کی ضامن ہوتی ہے۔ یہ وہ بنیادی حق ہے، جس کی فراہمی ریاست کے وجود کا اولین جواز اور اس کی آئینی ذمے داری ہے۔ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل ’’25-اے‘‘ واضح طور پر ریاست کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ 5 سے 16 […]

منشیات اور ریاستی بے بسی

Blogger Comrade Sajid Aman

پاکستان اس وقت جن بڑے داخلی خطرات سے دوچار ہے، اُن میں منشیات سرفہرست ہیں۔ یہ محض ایک سماجی برائی یا اخلاقی مسئلہ نہیں، بل کہ قومی سلامتی، معیشت، خاندانی نظام اور نوجوان نسل کے مستقبل کے خلاف ایک منظم حملہ ہے۔ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کے تعلیمی ادارے، گلی محلے، […]

تجاوزات، درختوں کی کٹائی اور بے معنی ترقی

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

قارئین! شہروں کی ترقی صرف نئی تعمیرات، دکانوں اور کیبنوں کے اضافے کا نام نہیں ہوتی، بل کہ اصل ترقی وہ ہوتی ہے، جو شہریوں کو سہولت، ماحول کو تحفظ اور شہر کو خوب صورتی عطا کرے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں اکثر ترقی کے نام پر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں، جن کے فوری فوائد […]

بائی پاس فلائی اوور بیوٹیفیکیشن پر سوالیہ نشان

Blogger Tauseef Ahmad Khan

بائی پاس فلائی اوور کی بیوٹیفیکیشن کے نام پر کروڑوں روپے کے ممکنہ غبن کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ حال ہی میں وزیرِ اعلا خیبر پختونخوا کی جانب سے اس منصوبے کے لیے خطیر فنڈ مختص کیا گیا، مگر بدقسمتی سے ماضی کی طرح اس بار بھی ناقص منصوبہ بندی، غیر معیاری کام اور فنڈز […]

اسرائیل بارے ٹرمپ کی نئی سفارتی حکمت عملی

Blogger Fazal Manan Bazda

ایران اور امریکہ کے درمیان کسی حتمی جنگ بندی یا امن معاہدے کے طے پانے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔ کیوں کہ معاملات مسلسل اُتار چڑھاو کا شکار ہیں اور دونوں جانب سے معاہدے کی شقوں میں رد و بدل جاری ہے۔ اس تنازع کے حل کے لیے امریکی انتظامیہ خطے کے ممالک سمیت […]

جنسی استحصال اور سماجی بے حسی

Blogger Ikram Ullah Arif

یہ تقریباً ایک ماہ قبل کی بات ہے۔ ایک بہ ظاہر قوم پرست نوجوان ملک چھوڑ کر ولایت جا بسا اور وہاں سے اب قوم پرستوں کو طعنے دے رہا ہے۔ یہاں تک تو بات سمجھ میں آتی ہے، کیوں کہ ملک سے باہر رہنے والے سیاسی اور دیگر معاملات میں عموماً فقط تماشائی بن […]

بجٹ… ایک ریاست دو دستور

Blogger Noor Muhammad Kanju

بجٹ کا موسم آتے ہی ایوانوں کی رونقیں اور غریب کے چولھے کی سردی، دونوں ہی اپنے عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔ رواں مہینے کی پانچ تاریخ (5 جون) کو سالانہ بجٹ پیش کیا جانے والا ہے، لیکن اس کی آمد سے قبل ہی جو خبریں اور فیصلے سامنے آ رہے ہیں، وہ غریب سرکاری […]

وقتی جگاڑ نہیں، مستقل حل چاہیے

Blogger Mujahid Torwali

گذشتہ دنوں ایک دوست نے سوشل میڈیا پر بحرین بازار کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اُس ویڈیو میں بازار کے بیچ اتنا پانی بہہ رہا تھا، جیسے کوئی چھوٹا دریا گزر رہا ہو۔ یہ وہی بازار ہے، جو 2010 کے سیلاب کے بعد کئی بار وقتی طور پر بہ حال کیا گیا، مگر اس کا […]

خاموش فرد، ظالم کا ساتھی ہوتا ہے

Blogger Sami Khan Torwali

ظلم صرف وہ نہیں جو بندوق، طاقت یا اقتدار کے زور پر کیا جائے، بل کہ ظلم وہ بھی ہے، جو خاموشی کی صورت میں پروان چڑھتا ہے۔ دنیا میں جتنے بھی ظالم پیدا ہوئے، اُن کی طاقت صرف اُن کے ہتھ یار، دولت یا عہدے نہیں تھے، بل کہ اُن کے گرد موجود خاموش […]

عقل و مذہب ایک ساتھ چل سکتے ہیں

Blogger Comrade Sajid Aman

ارسطو کو جس نے آسان کرکے دنیا کو سمجھایا، وہ عظیم فلسفی، سائنس دان اور محقق ’’ابنِ رُشد‘‘ تھے۔اندلس کی سر زمین پر جب علم، فلسفہ، طب، فلکیات اور فقہ ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر انسانی فکر کو نئی جہتیں دے رہے تھے، اُسی عہد میں ابنِ رشد ابھرے جنھوں نے مشرق و […]

منشیات سے پاک سوات… ایک خواب

Blogger Noor Muhammad Kanju

نشاط چوک مینگورہ میں ہونے والا حالیہ احتجاجی مظاہرہ محض چند افراد کی آواز نہیں، بل کہ اس مٹی سے جڑے ہر اُس ماں، باپ اور بھائی کی چیخ ہے، جس کا لختِ جگر اس سفید زہر کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، یا چڑھنے کے قریب ہے۔وادیِ سوات، جو کبھی اپنی مسحور کن خوب صورتی، […]

ایک خاموش سماجی دھماکا

Blogger Ghufran Tajik

دنیا کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔ نوجوان صرف آبادی کا ایک حصہ نہیں، بل کہ ریاست کی فکری، معاشی، سائنسی اور دفاعی قوت کا بنیادی ستون ہوتے ہیں۔ اگر یہی نوجوان تعلیم، روزگار، راہ نمائی اور امید سے محروم ہو جائیں، […]

آئس… نشہ نہیں، موت ہے

Blogger Comrade Sajid Aman

آج کے دور میں اگر کسی ایک نشے نے معاشروں، خاندانوں اور بالخصوص نوجوان نسل کو سب سے زیادہ خاموشی کے ساتھ تباہ کیا ہے تو وہ ’’آئس‘‘ ہے۔ یہ صرف ایک نشہ نہیں، بل کہ ایک کیمیائی ہتھ یار کی مانند ہے، جو انسان کے دماغ، اعصاب، جسم، اخلاق، معیشت اور معاشرتی تعلقات کو […]

حکم رانوں کی کام یابی عوامی خوش حالی سے مشروط

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکومت، خصوصاً فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا بین الاقوامی تشخص پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ذمے دار اور سنجیدہ ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی […]

ہائبرڈ وارفیئر کیا ہے؟

Blogger Lawangin Yousafzai

جنگ اب صرف ٹینکوں، لڑاکا طیاروں اور سرحدیں عبور کرتی فوجوں تک محدود نہیں رہی۔ جدید دنیا میں تنازع کی نوعیت بدل چکی ہے اور اب یہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور پہچاننے میں مشکل ہوگئی ہے۔ ریاستیں، غیر ریاستی عناصر، خفیہ ایجنسیاں، سائبر گروہ اور حتیٰ کہ بعض نجی تنظیمیں بھی اپنے مخالفین کو کم […]

عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ ادبی ریفرنس

Blogger Comrade Sajid Aman

گذشتہ دنوں سوات ادبی سانگہ کے زیرِ اہتمام خپل کور ماڈل سکول میں عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ (شہید) کی یاد میں ایک ادبی و تعزیتی ریفرنس ہوا۔ سوات ادبی سانگہ کے حوالے سے یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ پچھلے 41 سال سے ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ ریفرنس میں مجھ ناچیز […]

نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے

Blogger Noor Muhammad Kanju

تعلیم انسان کو تہذیب سکھاتی ہے اور شعور کی اُن شمعوں کو روشن کرتی ہے، جو معاشرے میں اندھیروں کا خاتمہ کرتی ہیں۔ درس گاہیں وہ مقدس مقامات ہیں، جہاں سے نکلنے والا ہر فرد قوم کا معمار کہلاتا ہے۔ ماضی میں تعلیمی اداروں سے وابستہ یادیں نہایت پُروقار اور شایستہ ہوا کرتی تھیں، جہاں […]

نشہ، جرم اور خاموش ریاست

Blogger Ikram Ullah

ایک نوجوان عورت روتے ہوئے کَہ رہی تھی کہ ’’خدا کا واسطہ ہے، میرے بچے کو یہاں مت آنے دو… مَیں بیوہ ہوں، نشئی بچے کو نہیں سنبھال سکتی۔‘‘وہ عورت یہ واویلا اُس جھونپڑی کے سامنے کر رہی تھی، جہاں کھلے عام آئس، چرس اور دیگر منشیات کا کاروبار ہوتا ہے۔ وہاں دن رات یہ […]