سفارتی کام یابیاں اور داخلی حقائق

Blogger Lawangin Yousafzai

حالیہ برسوں میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں نے بین الاقوامی سطح پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اور امن معاہدے کے لیے پاکستان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جب کہ حکومت نے اسے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کا ثبوت قرار دیا۔ تاہم ان کام […]

دریائے سوات کا نوحہ

Blogger Fazal Manan Bazda

وادیِ سوات کی تمام تر خوب صورتی، رعنائی اور شادابی کا انحصار دریائے سوات پر ہے۔ دریائے سوات ہی کی بہ دولت سوات کی تمام وادیاں قدرتی حسن و جمال کا مظہر دکھائی دیتی ہیں اور اس کا ہر گوشہ سرسبز و شاداب نظر آتا ہے۔ دریائے سوات وادیٔ سوات کی شہ رگ اور اس […]

جنگلات کی آگ اور ہماری ذمے داریاں

Blogger Afzal Shah Bacha

آج کل ایک طرف شدید گرمی ہے، جب کہ دوسری طرف آس پاس کے پہاڑوں اور جنگلات میں جان بوجھ کر آگ لگائی جارہی ہے، جو ایک بہت بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ آج (4 جولائی 2026) بھی دوبارہ صبح سے نجیگرام کے جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے، جب کہ پرسوں بھی آگ […]

موساد کا مبینہ منصوبہ

Blogger Fazal Manan Bazda

جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور برازیل کے معروف بین الاقوامی صحافی پیپے ایسکوبار کی جانب سے ایک نہایت سنسنی خیز اور غیر معمولی دعوا سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران میں پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور اُن کے وفد کو نشانہ بنانے […]

سوات کے نوجوان اور معاشی خودکفالت کی نئی راہیں

Blogger Afzal Shah Bacha

کسی ملک اور فرد کے درمیان سب سے بڑا رشتہ ملکی آئین ہوتا ہے، جس میں حقوق و فرائض کی ضمانت متعین کی جاتی ہے۔ آئینِ پاکستان کے تحت ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ہم سب کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرے، لیکن بدقسمتی […]

اصل امتحان تو اب شروع ہوا

Blogger Noor Muhammad Kanju

​پاک ایران گیس پائپ لائن اور سستے تیل کی خریداری کا خواب طویل عرصے سے امریکی پابندیوں کی بھیٹ چڑھتا رہا ہے۔ اگرچہ موجودہ معاہدے کے تحت امریکہ نے ایران پر سے بعض سخت پابندیاں عارضی طور پر اٹھانے کا وعدہ کیا ہے، لیکن پاکستان کے لیے ایران سے سستا تیل خریدنا اب بھی اتنا […]

شمسی توانائی کا ناگزیر انتخاب

Blogger Hazer Gul, Islampur Swat

پاکستان کے بالائی اضلاع اس وقت بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور توانائی کی غیر مستحکم فراہمی کے باعث شدید معاشی دباو کا شکار ہیں۔ سوات میں تقریباً 3 ہزار تجارتی ارکان رجسٹرڈ ہیں۔ تاہم، اس رسمی شعبے کے نیچے ایک بہت بڑی غیر دستاویزی اور غیر رسمی معیشت موجود ہے، جو کہ […]

شراب نوشی کی تاریخی و طبی حقیقت

Blogger Comrade Sajid Aman

ہمارے ہاں کچھ چیزوں کو ’’سٹیٹس سمبل‘‘ کا درجہ حاصل ہے اور کچھ فیشن اور ماحول کے زیرِ اثر اچھے یا برے سمجھے جاتے ہیں… جس میں شراب (الکحل) کا استعمال بھی ہے۔ مذاہبِ عالم شراب نوشی کو ممنوع قرار دیتے ہیں… مگر ہم اس تحریر میں شراب کی تاریخی، سماجی، سائنسی اور طبی اطراف […]

برداشت، مکالمہ اور پُرامن انتقالِ اقتدار

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

جمہوریت کو عموماً ایک نظامِ حکومت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، لیکن اگر اس کی روح اور بنیادی فلسفے کو سمجھا جائے، تو جمہوریت دراصل اقتدار کی پُرامن منتقلی کا ایک ایسا طریقۂ کار ہے، جو معاشروں کو تصادم، خوں ریزی اور سیاسی انتقام سے بچاتا ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں اقتدار […]

مدارس، مساجد و معاشرے پر اعتراضات کا جائزہ

Blogger Suhail Sohrab

آج کل بعض حلقوں میں یہ بات بار بار دہرائی جاتی ہے کہ 10 کلومیٹر کے علاقے میں آپ کو 20 مساجد اور 25 مدارس تو مل جائیں گے، لیکن ایک بھی معتبر اور دیانت دار شخص نہیں ملے گا۔ اسی طرح بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ عصری تعلیم نے انجینئر، ڈاکٹر، سائنس دان، […]

مذاکرات یا ہائبرڈ نظام؟

Blogger Fazal Manan Bazda

ماضی میں جو مذاکرات ہوئے، وہ کسی مخصوص مقصد یا فوجی ضرورت کے تحت ہوئے، لیکن جیسے ہی مقصد پورا ہوا، سیاسی فضا پھر کشیدگی کا شکار ہوگئی۔ ’’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘‘ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک جامع ایجنڈا پیش کیا، جو کسی ایک شخصیت یا جماعت […]

نوجوانوں پر سرمایہ کاری کیجیے!

Blogger Afzal Shah Bacha

کبھی کبھی انسان اپنے اردگرد کے حالات کو دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا۔ گذشتہ کچھ عرصے سے یہ احساس شدت اختیار کرتا جا رہا ہے کہ ہم ایک ایسے نازک موڑ پر کھڑے ہیں، جہاں نوجوانوں کے مسائل سے چشم پوشی مستقبل کے کسی بڑے اجتماعی سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔اخبارات کے […]

پاکستان میں ’’ثقافتی تاخیر‘‘ کا بحران

Blogger Zubair Torwali

امریکی ماہرِ عُمرانیات ’’ولیم فیلڈنگ اوگبرن‘‘  (William Fielding Ogburn) نے اپنی تصنیف Social Change with Respect to Culture and Original Nature میں ”ثقافتی تاخیر‘‘ (Cultural Lag) کا تصور پیش کیا ہے۔ مذکورہ تصور کے مطابق مادی ثقافت (جیسے ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر، تعمیرات اور مادی اشیا)، غیر مادی ثقافت (یعنی اقدار، سماجی روایات، عقائد، قوانین اور اخلاقی […]

منتخب نمایندے اور منشیات کا بڑھتا ہوا عفریت

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

سوات کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے نمایندوں کو کام یاب بنایا۔ عوام کی یہ توقع تھی کہ اُن کے منتخب نمایندے علاقے کو درپیش بنیادی مسائل کے حل، نوجوان نسل کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے […]

پاکستان کی سیاسی تاریخ اور غداری کے مقدمات

Blogger Fazal Manan Bazda

کون نہیں جانتا کہ جب مسلم لیگ کے خان بہادروں، سر کا خطاب پانے والوں، جاگیرداروں اور وڈیروں نے انگریز کی تن خواہ دار بیوروکریسی کے ساتھ سیاسی اتحادی بنایا، تو پہلا وار عوامی مقبول لیڈروں پر کیا گیا۔ پاکستان میں ایسے الزامات اور مذموم روایات کا آغاز قیامِ پاکستان کے ساتھ ہوا۔ یہ عمل […]

اسلام پور، گاؤں جو قصبہ بن گیا

Blogger Comrade Sajid Aman

آج ایک فاتحے کے لیے صبح اسلام پور، مرغزار روڈ جانا تھا۔ ہم ماضی‌پرست ٹائپ لوگ، حال میں رہتے ہوئے، ماضی کے نقشے ذہن میں سجائے رکھتے ہیں۔اسلام پور ایک الگ‌تھلگ، پُرسکون اور خاموش گاؤں تھا… جو مینگورہ شہر سے کچھ ہی فاصلے پر، کمرشل ازم، بازاری رویوں اور ہمیشہ جلدی میں رہنے کی عادت […]

ڈیجیٹل دور کا المیہ اور معمارِ قوم

Blogger Noor Muhammad Kanju

تاریکیوں کے اس طویل سفر میں، جہاں انسان بھٹک کر اپنی شناخت کھو دیتا ہے، وہاں صرف ایک ہی ہستی ہوتی ہے، جو چراغِ راہ بن کر سامنے آتی ہے اور وہ استاد ہے۔ زمانہ بدلتا ہے، تہذیبیں کروٹ لیتی ہیں، حکومتیں بنتی اور بگڑتی ہیں، لیکن انسانی معاشرے کی تعمیر کا جو فریضہ روزِ […]

احتساب کمیشن خیبر پختونخوا (مرحوم)

Blogger Hazir Gul

جب سنہ 2014 میں خیبر پختونخوا احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا، تو اسے ایک انقلابی سنگِ میل اور کرپشن کے خلاف ایک تاریخی ہتھ یار بنا کر پیش کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دعوا کیا تھا کہ یہ ادارہ ماضی کے روایتی اور بے اثر انسدادِ کرپشن اداروں سے بالکل مختلف ہوگا۔ ہمیں یقین […]

لوگ کیوں منشیات استعمال کرتے ہیں؟

Blogger Comrade Sajid Aman

منشیات محض کوئی کیمیائی مادہ نہیں ہوتیں، دراصل یہ انسانی معاشرے کے اندر موجود بے شمار معاشی، نفسیاتی، سماجی اور مجرمانہ گردابوں کی ترجمانی بھی کرتی ہیں۔ دنیا کے تقریباً ہر دور اور ہر تہذیب میں کسی نہ کسی شکل میں نشہ آور اشیا موجود رہی ہیں… لیکن جدید دور میں منشیات کا مسئلہ ایک […]

انتظار ایک بڑے حادثے کا

Blogger Sami Khan Torwali

عید ہمارے معاشرے میں صرف ایک مذہبی تہوار نہیں، بل کہ اپنے بزرگوں، اپنے آبائی گھروں، اپنی مٹی اور اپنی جڑوں سے جڑنے کا ایک خوب صورت موقع بھی ہوتی ہے۔ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے، جو روزگار، تعلیم یا دیگر مجبوریوں کی وجہ سے اپنے علاقوں سے دور شہروں میں رہتے ہیں۔ […]

انبجم نامہ اور چیئرمین ڈینڈک سوات

Blogger Comrade Amjad Ali Sahaab

محترم ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ کے آفیشل پیج پر ’’مصنوعی ذہانت‘‘ کا سہارا لے کر ایک عجیب بیان جاری کیا گیا ہے، جو خود ایم پی اے حضرت کی شان کے خلاف ہے۔ اس میں زبان و بیاں اور املا کی وہ کمیاں ہیں کہ الامان و الحفیظ!مشتے نمونہ از خروارے کے مصداق، […]