کبھی خواب نہ دیکھنا (پچاس ویں قسط)

ہمیں اپنے باورچی خانے میں کام کرنے کے لیے ایک یا دو آدمیوں کی ضرورت رہتی۔ اس لیے ہم اپنے ساتھ ڈیوٹی پر آنے کے لیے دو روڈ ورکرز کو بلاتے تھے۔ کچھ عرصے بعد گورنمنٹ نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے تمام کلاس فور ملازمین کو افسروں کے گھروں میں کام کرنے سے روک […]
’’وزیرستان کلچر نائٹ‘‘ آگاہی کی شعوری کوشش

پشاور رنگ روڈ پر "HBK” کے نزدیک واقع چوندرہ شادی ہال اُس وقت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ ہال کے اندر تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ باہر بھی ایسا ہی حال تھا۔ ہال کی پارکنگ میں گاڑیاں ہی گاڑیاں تھیں۔ہال کے پچھلے سرے پر جیسے ہی ہماری نظر پڑی، تو ’’اجے دیوگن‘‘ کی مشہورِ […]
پیکا ترمیمی بل کا مختصر جائزہ

آج کل حکومت نے صحافیوں کو مصروف رکھنے کے لیے ’’پیکا بل‘‘ (The Prevention of Electronic Crimes Act) منظور کرلیا ہے، جو تحفظ کے ساتھ ساتھ عدم تحفظ کا سامان بھی ہوگا۔مَیں سمجھتا ہوں کہ جو کام حکومت کے کرنے والے ہیں، اُن پر توجہ نہیں، بل کہ خواہ مخواہ عوام کو مصروف رکھنے کے […]
جمعہ بازار، مین بازار مینگورہ سوات

مَیں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، جمعہ کے روز مین بازار (مینگورہ سوات) کی دکانیں بند ہی پائی ہیں۔ کب سے مین بازار میں جمعہ بازار لگتا ہے؟ اس حوالے سے وثوق سے کچھ نہیں کَہ سکتا، مگر مجھے بچپن سے جمعہ کے روز اس بازار کے تھڑوں پر مختلف چیزیں بیچنے والے یاد […]
پبلک سکول سنگوٹہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ان دنوں ’’سنگوٹینز‘‘ تقریباً روزانہ اپنے مادرِ علمی، اس کے مشنری اسٹاف، سسٹرز، خصوصاً مدر سپیریئر اور اس کے بانی، میاں گل جہانزیب، جو ریاستِ سوات کے حکم ران تھے، کے بارے میں پوسٹ کر رہے […]
موسم کی انگڑائی اور سینے کے امراض

سوات میں سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے، جب کہ بارش نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے موسم تبدیل ہوتے ہی سینے کی بیماریوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔عام طور پر ’’دمہ‘‘ اور ’’سی او پی ڈی‘‘ کے مریض اس موسم میں سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ واضح […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (اُننچاس ویں قسط)

یہ غالباً ستمبر 2011ء کا پہلا ہفتہ تھا۔ مجھے جناب فضل ربی راہی کا فون آیا، جس میں انھوں نے مینگورہ میں ان کے دفتر اور کتابوں کی دکان میں ملنے کو کہا۔ وہ میرے لیے اجنبی نہیں تھے۔ ان کے پبلشنگ ہاؤس نے جولائی 2007ء میں میری اور ڈاکٹر امیر فیاض پیر خیل کی […]
نان کسٹم پیڈ اشیا کے نام پر آن لائن فراڈ

ایک بات ذہن نشین کرنے کی ہے کہ ڈیجیٹل فراڈ زیادہ تر ایسے افراد کے ساتھ ہوتا ہے، جو لالچ میں آتے ہیں۔ کبھی یہ لالچ کسی انعامی اسکیم کے نام پر دیا جاتا ہے۔ کبھی آن لائن کام کرنے کے نام پر اور کبھی سستی اشیا کے نام پر۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا […]
’’ون فلیو اُوور دی کوکوز نیسٹ‘‘ اور ہمارا نظامِ تعلیم

دوسرے ہسپتالوں کے برعکس یہ ایک سرد، بے رحم جگہ تھی، جہاں سفید دیواریں اور تیز روشنیاں مریضوں کے بے جان چہروں پر پڑ رہی تھیں۔ ہوا میں جراثیم کُش دوا کی بُو اور مایوسی کی ایک گہری چادر تھی، جسے نرس ’’ریچڈ‘‘ اپنی پُرسکون لیکن کنٹرول کرنے والی آواز سے مزید گہرا کر رہی […]
د چینجی متاثرہ کڑی غاخ علاج (Dental Caries Management)
خلیل جبران کی نظم "Fear” کا اُردو ترجمہ

کہتے ہیں، سمندر کی وسعتوں میں اُترنے سے پہلےدریا کے دِل میں اِک ہلچل سی مچتی ہےایک خوف انگڑائی لیتا ہےوہ پلٹ کر اُن گزرگاہوں کو دیکھتا ہےجو اُسے پہاڑوں کے دامنجنگلوں کی تاریکیوںاور بستیوں کے بیچوں بیچخمیدہ راہوں سے گزار کریہاں تک لے آئی ہیںوہ اُن چوٹیوں کو تکتا ہےجہاں سے ہو کر وہ […]
سوات اور چنار کا درخت

جب کبھی سوات کی تاریخ کے سنہرے دور کا ذکر ہوتا ہے، تو والیِ سوات میاں گل عبد الحق جہانزیب کا نام احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ اُن کے دورِ حکم رانی میں نہ صرف ریاست نے ترقی کی، بل کہ قدرتی ماحول کی حفاظت بھی ان کی اولین ترجیحات میں شامل تھی۔ انھی […]
توروال میں طبعی، ثقافتی، آبادیاتی اور ماحولیاتی تبدیلی

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اے کاش! یہ حیوانِ ناطق واپس اُسی غار اور شکار کے دور میں چلا جائے، سب طبعی لحاظ سے مساوی نہ سہی پر سماجی و معاشی لحاظ سے یک ساں ہوکر ایک فطری زندگی گزار سکیں۔پھر اگلی فکر گلے سے پکڑ لیتی ہے کہ انسان کے اندر ہی اسی فطرت […]
جادو ٹونا

ہمارے اردگرد کی دنیا میں دو طرح کا علم پایا جاتا ہے۔ ایک وہ علم ہے جو مادی قوانین سے متعلق ہے۔ دوسرا وہ ہے جو نفس سے متعلق ہے۔ میرا اپنا وجود مادی ہے۔ مَیں مٹی سے بنا ہوں۔ میرے جسم میں ایک شخصیت پائی جاتی ہے۔ اُس شخصیت کو جاننے کا علم نفسی […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (اڑتالیس ویں قسط)

میری سروس کے آخری تین سال تمام تر مشکلات کے خلاف زندہ رہنے کی میری جد و جہد کا تسلسل تھے۔ مینگورہ کے ایک پرانے جاگیردار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی شخص کی سربراہی میں کنٹریکٹر مافیا نے ہر ممکن طریقے سے میری مخالفت کی۔ چوں کہ وہ مجھ سے بے جا مفادات […]
نزلہ، زکام، کھانسی، بخار: موسمی تبدیلی و حفاظتی تدابیر

قارئین! بدلتے موسم میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں، تو یہ موسمی تبدیلی انسانی جسم کے لیے ضرر رساں ثابت ہوتی ہے۔موسم گرم سے ٹھنڈا یا ٹھنڈا سے گرم ہونے کی وجہ سے جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی نزلہ، زکام، کھانسی، بخار یا دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔عام طور پر ذکر […]
ترقی، استحکام اور مضبوطی کی واحد راہ

پاکستان میں سعود ی عرب کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کو جب بھی کوئی مشکل وقت درپیش ہوتا ہے، سعودی عرب بڑھ کر اس مشکل وقت سے پاکستان کو نکالنے کے لیے میدان میں کود پڑتا ہے۔مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کے قومی اتحاد کی تحریک کے دوران میں دونوں فریقین کو […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (سینتالیس ویں قسط)

نومبر 1993ء سے شروع ہونے والا بونیر میں میرا دوسرا سپیل پہلے کی طرح رنگین نہیں تھا۔ مَیں اب 50 سال کا ہوچکا تھا اور ایک متحرک نوجوان کی دل کشی اور رنگین مزاجی کھوچکا تھا۔ کلاس ون رہایش گاہ میں رہنے کا عیش و آرام قصۂ پارینہ بن چکا تھا۔ اب اگلے پانچ یا […]
سیاسی مکالمہ: تنقید برائے تعمیر

ملکی سیاست میں مختلف سیاسی مسائل پر سیاسی کارکنوں کو اپنی پارٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف حیلے اور بہانے بنانا پڑتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب سیاسی ورکر اپنی پارٹی کے ہر عمل کا دفاع کرتے ہیں۔ جو حق پر ہو، اُس کی تعریف کرتے ہیں اور غلط ہونے پر، […]
نکولائی گوگول، عظیم روسی مصنف

تحریر: ستار طاہر ’’نکولائی واسیلی وچ گوگول‘‘(Nikolai Vasilyevich Gogol) یوکرین میں 1809ء میں پیدا ہوا۔ بچپن ہی میں اُس نے یوکرین کے فوک اَدب اور کرداروں سے گہری واقفیت پیدا کرلی تھی۔ یوکرین ہی میں اُس نے تعلیم حاصل کی۔ وہ 18 برس کا تھا کہ اُس نے پیٹرز برگ کا رُخ کیا۔ تب اُس […]
کیا مرغی/ بکرا پالنے پر صدر مقام میں پابندی تھی؟

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)مجھے یاد نہیں کہ عوام میں یہ مغالطہ کیسے پروان چڑھا کہ اُس وقت کی ریاستِ سوات کے صدر مقام سیدو شریف میں بکریوں اور مرغوں کی گھروں میں پالنے کی اجازت نہیں تھی۔ مَیں نے […]