سوات پولیس کی منشیات کے خلاف نامکمل جنگ؟

سوات پولیس میں آج کل ایک نئی روایت پروان چڑھ رہی ہے، جہاں دیگر تمام جرائم کو پسِ پشت ڈال کر سب سے زیادہ توجہ منشیات کے عادی افراد کی گرفتاری پر دی جا رہی ہے۔ بہ ظاہر یہ ایک مثبت قدم معلوم ہوتا ہے، لیکن جب اس پالیسی کا گہرائی سے تجزیہ کیا جائے، […]
ریاستِ سوات میں محصولات کا نظام

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے قیام کے ابتدائی دنوں میں، آمدنی کے ذرائع متعین نہیں تھے اور زیادہ تر ریاستی اخراجات مینگورہ کے ایک بہت ہی امیر تاجر شمشی خان کی طرف سے کی گئی نقد امداد سے […]
ایل پی جی ٹینکرز میں دھماکوں کا بڑھتا رجحان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی (لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس) کے ٹینکروں میں ہونے والے دھماکوں کی خطرناک لہر نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ان حادثات کے پیچھے ایک پیچیدہ اور غیر قانونی کاروبار چھپا ہوا ہے، جو کئی سطحوں پر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ […]
’’کچالان‘‘

اب کون سے حالات بہتر ہیں، مگر جیب جب مکمل طور پر خالی ہوا کرتی تھی، تو ’’کچالو‘‘ اُس وقت ہماری مرغوب ترین غذا ہوتا تھا۔پسند ہر کسی کی اپنی اپنی ہے، مگر مَیں سمجھتا ہوں کہ مینگورہ شہر میں تاج چوک کے کچالو تیار کرنے والے کا مقابلہ شاید ہی کوئی کر پائے۔ میرے […]
متحدہ مجلس عمل کی کارکردگی

جب 2002ء میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے خیبرپختونخوا کی باگ ڈور سنبھالی، تو ڈھیر سارے لوگوں کے دلوں میں یہ سوال تھا کہ کیا یہ حکومت واقعی عوامی اُمنگوں پر پورا اتر سکے گی؟ 5 سال کے مختصر عرصے میں، ایم ایم اے نے نہ صرف اُن سوالوں کا جواب دیا، بل […]
لیاقت علی خان سے عمران خان تک

قائدِ ملت خان لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد گو رنر جنرل غلام محمد نے جس طرح آمرانہ طرزِ حکومت اختیار کیا، اُس سے پاکستان کی ریاست جمہوریت کی بہ جائے اسٹیبلشمنٹ کے پنجوں میں چلی گئی۔ فیلڈماشل جنرل محمد ایوب خان نے جس طرح جمہوریت کی شمع گُل کی، وہ کسی کی دور […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (آخری قسط)

مجھے اپنی بیوی کی وفات کے بعد پہلے ہفتے میں وقت کا کوئی احساس نہیں تھا۔ وقت جیسے رُک گیا تھا۔ میرا ذہن سُن تھا اور مَیں بے حسی محسوس کر رہا تھا، کوئی احساس نہیں تھا۔ جب تعزیت کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہوگئی، تو مَیں نے جان لیا کہ تنہائی مجھے بغیر […]
سڑک، پائپ اور نوکری کے گرد گھومتی سیاست

کسی کام میں ماہر فرد یا نجی ادارے کو ’’کنسلٹنٹ‘‘ کہا جاتا ہے، جو ’’کنسلٹنسی‘‘ کرتا ہے۔ اس لفظ کے سادہ معنی کسی کی سہولت کاری، تربیت اور سہل کاری کرنا ہیں۔ اب سہل کاری خود ایک گھمبیر لفظ ہے، رہنے دیں۔سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کئی کاموں کے لیے ماہر افراد یا ماہر افراد […]
نیمبولا (سوات کی لوک کہانی)

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)آئیے، تاریخ سے ہٹ کر کچھ بات کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسے رومانی قصے کا تذکرہ ہے، جسے آج بھی ہمارے لوک ادب میں یاد کیا جاتا ہے۔بیگم جان، ابوہا کے ایک خوش حال شخص کی […]
مرحوم سعد اللہ خان ڈی ایس پی

القموت خان المعروف آکو خان، غورہ خیل یوسف زئی چکیسر سابق ریاستِ سوات شانگلہ پار کے تاریخی ’’خان کورہ‘‘ خان تھے، جن کا شجرۂ نسب ظاہر کرتا ہے کہ وہ کئی پشتوں سے بلا شرکتِ غیرے علاقہ کے مشران اور خان رہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ شانگلہ پار یعنی شانگلہ کے عظیم اور مغرور پہاڑوں کے […]
گونگڑی

سوات اپنی قدرتی خوب صورتی کی وجہ سے نہ صرف اندرونِ ملک مشہور ہے، بل کہ بیرونی ممالک میں بھی یہ فلک بوس پہاڑوں، الپائن جھیلوں، گھنے جنگلات، گنگناتی آبشاروں، میٹھے پانی کے جھرنوں اور بل کھاتی ندیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔سوات پھلوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں موسمیاتی تبدیلی سے پہلے 18 […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (باون ویں قسط)

مجھے تباہ حال وادیِ سوات میں واپس پہنچنے کے بعد بہت افسوس ہوا۔ نہ پانی کی فراہمی، نہ بجلی اور نہ ہی پائیدار امن۔سب سے بد ترین ’’سرپرائز سرچ آپریشن‘‘ تھا۔ فوجی دن یا رات میں کسی بھی وقت گھروں کی تلاشی لینے کے لیے آ جاتے تھے۔ یہ راشن سینٹروں یا حاجی کیمپ کے […]
ڈوبتی معیشت، اراکین پارلیمنٹ اور عوام

اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ایک متنازع فیصلہ ہے، جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومتی نمایندوں کے لیے مراعات میں اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔قومی اسمبلی کے ذرائع […]
ایک نو عمر لڑکی کی ڈائری

تبصرہ و انتخاب: رومانیہ نور (ملتان) ’’اینیلیز این فرینک‘‘ (Annelies Marie Frank) در اصل 12 جون 1929ء کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئی۔ 1933ء میں نازیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد فرینک خاندان نیدر لینڈ چلا گیا۔’’این‘‘ نے زیادہ تر وقت ایمسٹرڈم میں گزارا۔ فروری 1945ء میں محض […]
سیدو شریف قبرستان: سلگتا مسئلہ

جیسا کہ سب متعلقہ متاثرین جانتے ہیں کہ سیدو شریف کے باسیوں کا "Burning issue” قبرستان کے لیے زمین کی تخصیص ہے۔ اس کے پُرامن حل کے امکانات دن بہ دن موہوم ہوتے جارہے ہیں اور خدا نہ خواستہ اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا، تو "Law and Order” کی صورتِ حال بگڑ […]
ریاست سوات کے اداروں کا ریکارڈ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)28 جولائی 1969ء کی شام کو، اپنی ماہانہ قوم سے خطاب میں، احمق جنرل یحییٰ خان نے سوات، دیر اور چترال کی ریاستوں کے مغربی پاکستان میں انضمام کا اعلان کیا۔ یہ عام آدمی کے لیے […]
انہیلرز بارے مشہور غلط توہمات

’’انہیلر‘‘ (Inhaler) ایک ایسی ’’ڈیوائس‘‘ (Device) ہے، جس میں سانس کی بیماری کے لیے دوا ’’ہوا‘‘ کی صورت میں موجود ہوتی ہے، جس کو مریض کھینچ کر اپنے سینے کے اندر لے جاتاہے۔اس ڈیوائس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں موجود دوا بہ راہِ راست مریض کے سانس کی نالیوں میں پہنچ جاتی ہے […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (اکیاون ویں قسط)

بیوی کے گردے کی پیوند کاری کے لیے مجھے کچھ رشتہ داروں سے قرض پر رقم لینا پڑی تھی۔ مَیں باقی سب انجینئرز کی طرح نہیں تھا، جو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اتنا کما جاتے ہیں کہ مالی طور پر محفوظ ہو جاتے ہیں۔ آپریشن کے بعد کا علاج بھی میری دسترس سے […]
تحصیل چارباغ کے ساتھ واپڈا کا ظالمانہ رویہ

تحصیلِ چارباغ کے عوام کے لیے بجلی جیسی بنیادی سہولت ایک خواب بن چکی ہے۔ جہاں تحصیلِ خوازہ خیلہ میں صرف ایک یا دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، وہاں چارباغ کے عوام کو روزانہ 6 گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ یہ سلسلہ اکثر 10 سے 14 گھنٹوں تک بھی […]
پاکستان: بیوہ خواتین کی مشکلات اور سماجی دباو

اقوامِ متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں 25 کروڑ 80 لاکھ خواتین بیوہ ہیں، جو بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور استحصال کا شکار ہیں۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین بیوہ، طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ ہیں۔پاکستان کی 2023ء کی مردم شماری کے مطابق، […]
تاریخ کے صفحوں میں دفن اوریجنل ’’تورگل‘‘

آج سے تقریباً تین سال قبل جب بلدیاتی انتخابات ہو رہے تھے، تو پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی ’’حکومت‘‘ میں ہونے کے باوجود بری طرح ہار گئی اور پھر دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کا یہ حال تھا کہ بیش تر پی ٹی آئی اُمیدواروں نے پارٹی […]