BA پہلے اور FA بعد میں پاس کرنے والا سیاست دان

Blogger Rafi Sehrai

تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پرفرض ہے۔ یہ ایسا فرض ہے جس کی ادائی گود سے گور تک جاری رکھنے کا حکم پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم نے دیا ہے۔ اگر حالات کی ستم ظریفی کا شکار کوئی شخص اوائلِ عمری میں زیورِ تعلیم سے آراستہ نہیں ہوسکا تو کیا ہوا۔ وہ […]

پنجاب کا لوڑی تہوار کیا ہے؟

Blogger Khalid Hussain Borwala

’’لوڑی‘‘ کا تہوار پنجاب کی ثقافت سے جڑا تہوار ہے، جو ہر سال 13 جنوری یا اس کے قریب قریب، یکم ماگھ (پنجابی کیلنڈر کے 11ویں مہینا میں) منایا جاتا ہے۔ یہ سردیوں ( پوگ یا پوہ) کے اختتام اور بڑے اور کھلے دنوں کے آغاز کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ بچے گھر گھر […]

سوات، سیاحت اور مختلف معاشی و ذہنی مسائل

Blogger Engineer Miraj Ahmad

سوات، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک دل کش اور دل فریب وادیوں سے بھرا ہوا خطہ ہے، جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ نیلے پانیوں کی جھیلیں، برف پوش پہاڑ، سرسبز و شاداب میدان اور قدرتی خوب صورتی سے مزین نظارے انسان کو چند لمحوں کے لیے دنیا […]

مسجد سیدو بابا (سیدو بابا جمات)

Blogger Fazal Raizq Shahaab

نہ صرف سیدو بابا کی عبادت گاہ، بل کہ ملحقہ کئی انسٹالیشنز ایک ہی شخصیت سے منسوب ہیں۔ ’’مسجد سیدو بابا‘‘، ’’چینہ سیدو بابا‘‘، ’’مزار سیدوبابا‘‘ اور ’’لنگر سیدو بابا۔‘‘کہتے ہیں کہ اس بستی کا نام ’’سادوگان‘‘ تھا، بعد میں ’’سیدو‘‘ بن گیا۔ محلِ وقوع کے لحاظ سے محفوظ، صاف وافر میٹھے پانی کا چشمہ، […]

فالج کے مریض اور نمونیا

Blogger Doctor Noman Khan

نمونیا پھیپڑوں کا ایک انفکشن ہے، جس کی وجہ سے ایک یا دونوں پھیپڑوں میں ہوا کے تھیلے سوج جاتے ہیں۔ بلغم یا پیپ کے ساتھ کھانسی، بخار، سردی لگنا اور سانس لینے میں دشواری اس وقت ہوسکتی ہے، جب ہوا کے تھیلے سیال یا پیپ (پیپ والے مواد) سے بھر جائیں۔ نمونیا مختلف اقسام […]

پنجاب کی بدلتی جیلوں کی کہانی

Blogger Rohail Akbar

وزیرِ اعلا پنجاب مریم نواز کے وِژن ’’ہنر مند اسیر‘‘ کے تحت پنجاب کی جیلیں اب جرائم کی یونیورسٹیاں نہیں، بل کہ اصلاح گھر بنتی جارہی ہیں، جہاں قیدی نہ صرف ہنر مند بن رہے ہیں، بل کہ جیل کے اندر بیٹھ کر پیسے بھی کما نا شروع ہوچکے ہیں۔ ان سب کاموں کا کریڈٹ […]

انڈس کوہستان تک ایک ناقابلِ فراموش سفر

Blogger Riaz Masood

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)1960ء کی دہائی کے پہلے نصف میں، ریاستِ سوات کے حکم ران نے فیصلہ کیا کہ دور دراز علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس منصوبے کے تحت دو کمروں پر مشتمل […]

نثار الحق صاحب کی یاد میں

Blogger Engineer Miraj Ahmad

ہر انسان دنیا میں ایک خاص مقصد کے تحت آتا ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عمل، کردار اور اخلاص سے اس مقصد کو نہ صرف پہچانتی ہیں، بل کہ اُسے ایک مشن کی صورت میں اپنی زندگی کا نصب العین بنالیتی ہیں۔ پرنسپل نثار الحق صاحب بھی انھی نیک سیرت، درد […]

ہمارے بچپن میں فال نکالنے کے طریقے

Blogger Fazal Raziq Shahaab

مجھے یاد ہے، تعلیم جب اتنی عام نہ تھی، تو توہمات کی بہتات تھی۔ لوگ فال اور تعویذ کے بڑے قائل تھے۔کئی نیم خواندہ گھروں میں ’’فال نامہ‘‘ کے نام سے پشتو میں لکھی ہوئی منظوم و منثور کتابیں تھیں، جو اوسط درجے کے کاغذ پرچھپی ہوتی تھیں۔ اُن رسالہ نما غیر مجلد کتابوں کی […]

قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق

Blogger Advocate Muhammad Riaz

قراردادِ مقاصد 1949ء جو آرٹیکل ’’2 اے‘‘ کے ذریعے آئینِ پاکستان کا حصہ بن چکی ہے، اس میں طے کیا گیا تھا کہ ریاستِ پاکستان ایسا آئین بنائے گی، جس میں اقلیتوں کے لیے آزادانہ طور پر اپنے مذاہب کا دعوا کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اپنی ثقافتوں کو ترقی دینے کا مناسب […]

ڈاکٹر مشتاق احمد: باوقار علمی و دینی شخصیت

Blogger Hilal Danish

علم و دانش کے میدان میں چند ایسی شخصیات اُبھرتی ہیں، جو اپنی علمی بصیرت، تدریسی مہارت، دینی خدمات اور باوقار شخصیت کی بہ دولت معاشرے میں روشنی کا مینار بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب، چیئرمین اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، یونیورسٹی آف سوات، اُنھی ممتاز شخصیات میں سے ایک ہیں۔٭ تعلیمی سفر، علم […]

’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘: لکیر کھینچ دی گئی

Blogger Zubair Torwali

قارئین! مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے خلاف مزاحمت میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔مدین جرگے کا متفقہ اعلامیہ ہے کہ ’’یہ پراجیکٹ اہلِ سوات کو کسی صورت قبول نہیں۔ یہ مدین، بحرین، کالام اور پوری وادئی سوات پر حملہ ہے۔ لہٰذا ہم اس میں تبدیلی نہیں، بل کہ اس منصوبے کو سرے سے نامنظور […]

ایسے تھے ہمارے مہربان حکم ران (والی سوات)

Blogger Riaz Masood

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)سوات کے حکم ران میاں گل جہانزیب (والیِ سوات) کو سرکاری ملازمین کی بڑی فکر رہتی تھی۔ انھیں سوات اور اس کی ماتحت علاقوں کے لوگوں سے توقع تھی کہ وہ ریاستی اہل کاروں کی عزت […]

میاں گل فروش کی ناقابل فراموش خدمات

Blogger Sajid Aman

چشمِ تصور میں لائیں ریاستِ سوات کا وہ دور جب پاکستان سے اخباردوسرے روز پہنچتا تھا، جہاں تعلیم اتنی عام نہیں تھی۔ پڑھنے والے کم تھے، اس لیے ایک ہی ہفت روزے کا اجرا ہوتا تھا اور ایک ہی شخص مالک، پبلشر، ایڈیٹر، کانٹینٹ کرئیٹر، رپورٹر اور ڈسٹری بیوٹر ہوتا تھا۔ اندازہ لگائیں اُس ایک […]

مینگورہ گریویٹی سکیم: جتنے منھ اتنی باتیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

آج کل مینگورہ کے لیے مستقل آب نوشی کا منصوبہ شدید تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ اس کے حوالے سے ہر کس و ناکس اپنا اپنا راگ الاپ رہا ہے۔منصوبے میں مالی بے قاعدگیوں، کرپشن، کک بیکس اور فنی خامیوں کا ذکر کوئی نہیں کررہا۔ بس سب کی تان اس بات پر آکر ٹوٹتی […]

ادب کیوں پڑھیں؟

Translated by Nayab Hassan

ترجمہ: نایاب حسن(نوٹ:۔ ماریو برگس یوسا، 1936ء تا 2025ء، ہسپانوی زبان کے اہم ترین و رجحان ساز ادیب، ناول نگار، ڈراما نویس اور مضمون نگار ہیں۔ اُن کے دو درجن سے زائد ناول، اتنے ہی مضامین کے مجموعے اور نصف درجن سے زائد ڈراموں کے مجموعے شائع شدہ ہیں۔ 2010ء میں اُنھیں نوبل انعام براے […]

ریاست سوات، جب شاہی علم اُتارا گیا

Blogger Fazal Raziq Shahaab

یوسف زئی ریاست سوات کا شاہی علم 28 جولائی 1969ء کو آخری بار شام کے وقت ’’فلیگ سٹاف‘‘ سے اُتارا گیا اور پھر ہمیشہ کے لیے لپیٹ دیا گیا۔پھر نہ کسی نے شاہی علم والئی سوات کی رہایش گاہ پر لہراتے دیکھا، نہ اُن کی آف وائٹ مرسیڈیز کے بونٹ پر۔عجب افراتفری اور غیر یقینی […]

ہمارا انوپم کھیر ’’رحمت علی‘‘

Blogger Sajid Aman

سکول کے زمانے میں رحمت علی ’’آصف خان‘‘ (اداکار) سے بہت متاثر تھا۔ وہ اور اُس کے کئی دوست نام کے ساتھ ’’آصف خان‘‘ کا لاحقہ لگاتے۔ ہماری روزانہ ملاقات حاجی بابا روڈ پر ہوتی۔ رفتہ رفتہ ہماری شناسائی گہری دوستی میں بدل گئی۔ ہم میں قدرِ مشترک کتابوں کا مطالعہ تھی۔ہم کو بھی پڑھنے […]

سوات، مقامی و غیر مقامی گداگروں کے نرغے میں

Blogger Engineer Miraj Ahmad

سوات، جو کہ خیبر پختونخوا کا ایک خوب صورت اور تاریخی خطہ ہے، اپنی قدرتی دل کشی، پُرسکون فضا اور دل موہ لینے والے مناظر کی بہ دولت ’’مشرق کا سویٹزرلینڈ‘‘ کہلاتا ہے۔یہاں کے سرسبز پہاڑ، میٹھے جھرنے، جھیلیں اور آثارِ قدیمہ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں…… لیکن بدقسمتی سے حالیہ برسوں میں اس […]