نمونیا پھیپڑوں کا ایک انفکشن ہے، جس کی وجہ سے ایک یا دونوں پھیپڑوں میں ہوا کے تھیلے سوج جاتے ہیں۔ بلغم یا پیپ کے ساتھ کھانسی، بخار، سردی لگنا اور سانس لینے میں دشواری اس وقت ہوسکتی ہے، جب ہوا کے تھیلے سیال یا پیپ (پیپ والے مواد) سے بھر جائیں۔ نمونیا مختلف اقسام کی وجہ سے ہوسکتا ہے بہ شمول بیکٹیریا، وائرس اور فنگس کے۔
نمونیا (وائرل اور بیکٹیریل دونوں) متعدی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چھینک یا کھانسی سے ہوا سے خارج ہونے والی بوندوں کو سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ نمونیا کی اس قسم کی سطحوں یا نمونیا پیدا کرنے والے بیکٹیریا یا وائرس سے آلودہ اشیا کے رابطے میں آنے سے بھی نمونیا ہوسکتا ہے۔
البتہ فنگل نمونیا ماحول سے ہوسکتا ہے۔ یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک نہیں پہنچتا۔
فالج کے اکثر مریضوں کو سینے میں انفکشن ہوجاتا ہے جو کہ عموماً ’’اسپائریشن نمونیا‘‘ ہوتاہے۔ فالج کے مریضوں کا نگلنے کا عمل (Swallowing Reflex) اور کھانسی کا عمل (Cough Reflex) دونوں کم زور ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے مسلسل یا کھانے پینے کے دوران میں خوراک کے ذرات یا منھ میں موجود جراثیم مریض کے پھیپڑوں میں جاکر انفکشن پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
اس عمل کے نتیجے میں ہونے والے نمونیا کو ’’اسپائریشن نمونیا‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے، تو مریض کے پھیپڑوں میں پیپ پڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جس کا علاج نہ صرف مشکل ہوتا ہے، بل کہ طویل بھی ہوتا ہے۔ یہ دوسری پیچیدگیوں مثلاً: خون میں جراثیم کے پھیلنے (سیپٹیسیمیا) اور پلیورل ایپیوجن (ایمپائما) کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

3 Responses
میرا بھائی کو سٹروک ہوگیا ھے۔اسے کھانسی کا مسئلہ ھے۔
میرا بھائی کو سٹروک ہوگیا ھے۔اسے کھانسی کا مسئلہ ھے۔ہم خوراک NGکے ذریعے دیتے ہیں ۔ایک یا دو مرتبہ کھانسی کرتاہے ۔زیادہ نہیں ۔لیکن کھانسی مکمل ختم نہیں ہو رہا ہے ۔
تھوڑی بہت کھانسی صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔کھانا کھلانے کے بعد مریض کی پھیٹ تپ تھپاے ۔ NG ہر دس سے پندرہ دن بعد تبدیل کریں۔طبیت زیادہ خراب ہو تو اپنے ذاتی معالج کے ساتھ رابطہ کریں ۔ شکریہ
ڈاکٹر نعمان خان