لاہورِ ثانی، ’’مینگورہ‘‘

Blogger Sajid Aman

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، کیوں کہ وہاں سموگ ہوتا ہے…… مگر خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن، خصوصاً مینگورہ (سوات) کا کوئی والی وارث نہیں، جو آکر دیکھے کہ آلودگی کسے کہتے ہیں!ایک چھوٹا سا شہر اور اُس میں ہزاروں رکشے اور اُن سے اٹھتے ہوئے دھویں […]

زمرد اہلِ سوات کا، فائدہ کسی اور کا

Blogger Ghufran Tajik

سوات کی حسین وادی صرف اپنی قدرتی خوب صورتی، سرسبز پہاڑوں اور ٹھنڈے چشموں کی وجہ سے مشہور نہیں، بل کہ یہاں کی زمین کے نیچے بھی قدرت نے ایک نایاب خزانہ چھپا رکھا ہے…… زمرد! دنیا بھر میں سوات کا زمرد اپنی چمک، رنگت اور نایابیت کے باعث سب سے قیمتی جواہرات میں شمار […]

ورثہ، ثقافت اور تاریخ

Blogger Zubair Torwali

بہ قول شخصے: ورثہ کی حفاظت تاریخ، شناخت اور تہذیب کی حفاظت ہوتی ہے۔جرمنی کے میونخ یونیورسٹی سے گندھارا اور گندھاری زبانوں (پراکرت کے لہجوں) کے عالم سوات تشریف لائے تھے۔ 2023ء میں اُن کو ای میل بھیجا تھا۔ اُن کے سیکریٹری نے کوئی جواب نہیں دیا، لیکن خدا کی کرنی کہ صاحب گذشتہ دنوں […]

MDCAT امتحان خوابوں کا مقتل اور نئے راستے

Blogger Noor Muhammad Kanju

26 اکتوبر کو ملک بھر میں ’’ایم ڈی کیٹ‘‘ (MD-CAT) کا امتحان منعقد ہوا۔ یہ وہ دن تھا، جب ہزاروں نوجوان طلبہ نے، جن کی آنکھوں میں ڈاکٹر بننے کا چمکتا خواب تھا، اپنی برسوں کی نہ تھکنے والی محنت، بیدار راتوں کے مطالعے اور والدین کی بیش بہا قربانیوں کا نچوڑ چند گھنٹوں کے […]

’’کیس نمبر 9‘‘: فارمولا کہانیوں سے انحراف

Blogger Sajid Aman

عام طور پر پاکستانی ٹی وی ڈرامے محبت، جاگیرداری، غریب اور امیر کی شادی، محبت میں ناکامی کے خدشات کے بعد ہونے والی شادی، سیاسی خانوادوں کے رویوں کی عکاسی اور ساس بہو کے تعلقات پر مبنی ہوتے ہیں…… مگر ’’کیس نمبر 9‘‘ نے سب کچھ بالکل 180 درجے پر گھما دیا ہے۔ معروف اینکر […]

زبان اور ایتھنک قومیت

Blogger Zubair Torwali

زبان اور ایتھنک قومیت (Language and Ethnicity) کا باہمی تعلق سماجی، ثقافتی اور سیاسی علوم میں ہمیشہ ایک بنیادی اور متنازع موضوع رہا ہے۔ تاہم، صرف زبان کو ایتھنک شناخت کا مترادف نہیں سمجھا جاتا۔ ایتھنسیٹی کو نسل (Race) سے بھی الگ مانا جاتا ہے، کیوں کہ نسل خالصتاً حیاتیاتی (Biological) تصور ہے، جب کہ […]

عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ کون؟

Blogger Rafi Sehrai

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلا سہیل آفریدی بڑے غصے میں ہیں۔ اُنھیں غصہ اس بات پر ہے کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے بھی اُنھیں مقتدر حلقوں سے عزت نہیں مل رہی۔ اُن کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ اس معاملے کو لے کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے جا […]

بار میں سیاست: ایک فکری زوال کی کہانی

Blogger Advocate Muhammad Riaz

وکلا برادری کو ہمیشہ معاشرے میں شعور و انصاف کی علامت سمجھا گیا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے انتخابات کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ وکلا اپنے نمایندے خود چنیں، جو اُن کے پیشہ ورانہ مسائل حل کریں۔ قانون کی بالادستی کے لیے جد و جہد کریں اور بار اور بینچ […]

ڈراما "Case No.9” اور زمینی حقائق

Blogger Qadar Khan Yousafzai

پاکستانی ڈراما نگاری کی دنیا میں ایک نئی سیریز نے موضوعات کی حساسیت کو چھولیا ہے، جو نہ صرف دل چسپ ہے، بل کہ معاشرے کے زخموں کو کھوجنے والا بھی۔ یہ سیریز ایک ایسے کیس کی داستان بیان کرتی ہے، جہاں ایک بہادر خاتون کو طاقت ور طبقے کے سامنے عدالتی میدان میں لڑنا […]

میڈیا لٹریسی: جھوٹ کا توڑ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

یہ دور سوشل میڈیا کا ہے۔ ہر انسان کے ہاتھ میں ایک موبائل فون ہے، جس کے ذریعے وہ دنیا بھر کی معلومات حاصل کر سکتا ہے، اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے اور مختلف خبروں سے فوری آگاہ ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا نے معلومات کے تبادلے کو آسان اور تیز تر بنا […]

فکری مکالمہ اور برداشت

Blogger Zubair Torwali

ذاتی اختلاف، فکری اختلاف کو جِلا بخش سکتا ہے…… اگر اس کی تطبیق درست طور پر کی جائے۔دانش وروں کے مابین ذاتی اختلافات چاہے وہ نظریۂ حیات، مزاج، پرورش ، نظریات، حتیٰ کہ شخصیت تک میں ہوں، اکثر فکری مباحث کو جنم دیتے ہیں۔ یہ اختلافات محض عدمِ اتفاق کی علامت نہیں، بل کہ انسانی […]

’’کاغذ کا زمانہ‘‘

Blogger Noor Muhammad Kanju

زمانہ حال کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ ہم معلومات کے ایک سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں، مگر اس سیلاب میں غوطہ لگانے کا شوق دم توڑ چکا ہے۔ ایک وہ دور تھا، جب علم اور تفریح کا واحد ذریعہ کاغذ اور سیاہی کی بنی کتابیں تھیں۔ آج، اس شان دار عہد کی […]

نیوموتھوریکس مرض کیا ہے؟

Blogger Doctor Noman Khan Pulmonologist

نیوموتھوریکس (Pneumothorax)، جسے عام طور پر پھیپڑوں کے منہدم ہونے کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک طبی حالت ہے جس کی خصوصیت پھیپڑوں کے جھلیوں کی جگہ میں ہوا یا گیس کی موجودگی سے ہوتی ہے، جو پھیپڑوں کے پھیلنے کی صلاحیت کو خراب کرسکتی ہے۔ یہ مضمون نیوموتھوریکس کی وجوہات، اقسام، علامات، تشخیص […]

پنجاب میں جمہوریت کی نرسری بند؟

Blogger Rafi Sehrai

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ ابھی چند ہی روز پہلے الیکشن کمیشن نے اسی سال دسمبر 2025ء میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔ صوبہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر […]

سوئے سکردو (پہاڑوں کا عشق)

Blogger Khalid Hussain Borewala

ایک سفر وہ ہے جس میںپاؤں نہیں دل تھکتا ہےاور ایک سفر وہ ہے، جو مَیں مسلسل پچھلے 40 سال سے کرتا آ رہا ہوں کہ جس میں دل نہیں تھکتا، پاؤں تھک جاتے ہیں۔ اگرچہ اب جسم میں وہ طاقت اور وہ نیرنگیِ چال نہیں رہی، جو کبھی پہلے ہوا کرتی تھی۔ جسم اب […]

انقلابِ ثور سے طالبان تک

Blogger Fazal Manan Bazda Thana

روسی افواج نے 1885ء میں دریائے آمو کے جنوب میں واقع متنازع نخلستان ’’پنچ دہ‘‘ افغان فوج سے زبردستی چھین لیا۔ اس واقعے کے بعد 1885ء سے 1887ء کے درمیان انگریز، روسی اور افغانی نمایندوں پر مشتمل ایک مشترکہ سرحدی کمیشن نے روس اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ سرحد کا تعین کیا۔ یہ دراصل ’’گریٹ […]

قارونی جمہوریت

Blogger Muhammad Ishaq Khan

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ’’قارونی جمہوریت‘‘ ایک ایسا المیہ بن چکی ہے، جس نے عوام کو مزید غریب اور سیاست دانوں کو مزید امیر بنانا اپنا مقصد بنا لیا ہے۔ یہ جمہوریت نہیں، بل کہ سیاسی اشرافیہ کی ایک تقریب ہے، جس میں اقتدار چند خاندانوں کے ہاتھ میں مرکوز ہوچکا ہے۔ اس نظام […]

’’افغانستان ناقابلِ تسخیر؟‘‘ (تجزیہ، تاریخی تناظر میں)

Blogger Ikram Ullah Arif

پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی اب ایک باقاعدہ ’’میڈیائی جنگ‘‘ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ دونوں ممالک میں بعض حلقے حالیہ جھڑپوں کو بنیاد بنا کر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے لگے ہیں۔ شاید ’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے‘‘ والے مقولے کو پیشِ نظر رکھ کر پروپیگنڈے کو بھی بہ طورِ […]

برداشت اور مکالمہ، وقت کی ضرورت

Blogger Advocate Muhammad Riaz

پاکستان کی سب سے بڑی داخلی مشکلات میں سے ایک مذہبی و سیاسی شدت پسندی اور فرقہ واریت ہے، جو ہماری قومی یک جہتی کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی ہے۔ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، وہابی یا سیاسی شناختوں کے حوالے سے ن لیگی، انصافی، جیالے ، لبیکیے ، جماعتیے ، مہاجر وغیرہ یہ […]