تبدیلی یا سراب؟

خیبر پختونخوا وہ صوبہ ہے جہاں گذشتہ تین ادوار سے تحریکِ انصاف کی حکومت قائم و دائم ہے۔ یہ جماعت نظریاتی بنیادوں پر ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کام یاب رہی اور عوام نے اس سے ’’حقیقی تبدیلی‘‘ کی امید باندھی…… مگر سوال یہ ہے کہ کیا واقعی تبدیلی آئی؟ کیا گورننس سسٹم میں […]
تباہ حال بلدیاتی نظام: وجوہات اور حل

بلدیاتی نظام کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ جدید جمہوریتوں میں مقامی حکومتیں نہ صرف عوام کے بنیادی مسائل حل کرتی ہیں، بل کہ معاشی استحکام اور ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں…… مگر بدقسمتی سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام زبوں حالی کا شکار ہے۔ تین سال قبل ہونے […]
خط، عمران خان اور آرمی چیف

خط لکھنے لکھانے کا رواج صدیوں پرانا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں خط و کتابت ای میل، ایس ایم ایس، وٹس ایپ ایسی جدت اختیار کرچکی ہے، جس کی بہ دولت اپنا صوتی اور ویڈیو پیغام سیکنڈوں میں ارسال کردیا جاتا ہے۔ہماری نئی نسل تو خط و کتابت کے صدیوں پرانے طریقے کو تقریباً […]
نئی عالمی صف بندیاں اور پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ 12 فروری 2025ء کو انکشاف کیا کہ اُنھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات چیت کی ہے، جس کے نتیجے میں روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ کیوں کہ […]
مشرقِ وسطیٰ: سعودی، ایران گیم چینجر بن سکتے ہیں

مشرقِ وسطیٰ کا جغرافیائی اور سیاسی منظر نامہ ایک انتہائی پیچیدہ اور سنگین مرحلے سے گزر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف ایران کی جوہری قوت میں پیش رفت امریکہ اور اسرائیل کے لیے باعثِ تشویش ہے، وہاں دوسری طرف سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں ممکنہ بہتری، اسرائیل کی فوجی حکمت عملی اور چین […]
پاک امریکہ تعلقات اور بدلتا دور

امریکہ کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس کا منتخب صدر پوری دنیا کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔ قومی مفادات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی اقوام کے مفادات کو بھی بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ امریکی معاونت اور امداد سے ڈھیر ساری کم زور اقوام اپنے قدموں پر کھڑی ہوجاتی ہیں۔ چوہدری دستِ […]
سرکاری ملازمین کا استحصال کیوں؟

پاکستان میں سرکاری ملازمین کی زندگی پہلے ہی مہنگائی، کم تنخواہوں اور غیر یقینی معاشی حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، لیکن اب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ان کے لیے مزید پریشانیوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پنشن میں کٹوتی اور سروس کے دوران میں انتقال پر سرکاری ملازمت کی سہولت کا […]
حکومت، امریش پوری ہی سے کچھ سیکھ لے!

ایک وقت تھا کہ انسان غاروں اور جنگلوں میں زندگی کی بقا کی خاطر مل جل کر خاک چھاننے پر مجبور تھا۔ وہ اشاروں کی زبان میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے۔ شکار پر گزارہ کرتے تھے۔شکار بھی کچا ہی کھاتے تھے۔ پھر قدرت ان پر مہربان ہوگئی یا شاید انھوں نے اُکتا کے […]
پیکا قانون، ماضی اور حال کی روشنی میں

نجانے کیا وجوہات تھیں کہ بابائے قوم، قائد اعظم محمد علی جناح، کی تقریر میں چھیڑ چھاڑ کرنا پڑی اور یوں نئی مملکت میں آزادیِ اظہارِ رائے کے ساتھ کھلواڑ کا آغاز ہوا۔قارئین! جب بابائے قوم تک کو معاف نہیں کیا گیا ہے، تو پھر باقی اہلِ وطن کس شمار قطار میں ہیں؟آج کل یہ […]
’’آرٹیکل 200‘‘ کیا ہے، اس پر ہنگامہ کیوں ہے؟

رواں ماہ صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد لاہور، بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹ سے تین ججوں، جن میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا۔ ہائیکورٹ ججوں کی دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر پرہیجانی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اور اس امر کو غیر آئینی […]
سواتی طلبہ نے چائنیز معمر شخص کی جان بچالی

سوات کے علاقہ غالیگے کے یوسف خان اور سیدو شریف کے محمد رفیع اللہ جواد نے اہلِ سوات کا سر اُس وقت فخر سے بلند کیا، جب چین کے ایک ٹرین سٹیشن پر ایک معمر چینی باشندے کو بروقت طبی امداد دے کر اُس کی جان بچالی۔چین کی ’’گنان میڈیکل یونیورسٹی‘‘ (Gannan Medical University of […]
اسلامی بینکاری (تاریخ و ارتقا)

بینک ایک ایسا ادارہ ہے، جو آج کے معاشی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عصرِ حاضر میں جب کہ دنیا گلوبل ویلج کی صورت اختیار کرچکی ہے، اس ادارے کے بغیر بڑی بڑی تجارتی منڈیاں چلانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔ مغربی بینکوں کے وجود میں آنے کے بعد اہلِ اسلام نے […]
سوات پولیس کی منشیات کے خلاف نامکمل جنگ؟

سوات پولیس میں آج کل ایک نئی روایت پروان چڑھ رہی ہے، جہاں دیگر تمام جرائم کو پسِ پشت ڈال کر سب سے زیادہ توجہ منشیات کے عادی افراد کی گرفتاری پر دی جا رہی ہے۔ بہ ظاہر یہ ایک مثبت قدم معلوم ہوتا ہے، لیکن جب اس پالیسی کا گہرائی سے تجزیہ کیا جائے، […]
ایل پی جی ٹینکرز میں دھماکوں کا بڑھتا رجحان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی (لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس) کے ٹینکروں میں ہونے والے دھماکوں کی خطرناک لہر نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ان حادثات کے پیچھے ایک پیچیدہ اور غیر قانونی کاروبار چھپا ہوا ہے، جو کئی سطحوں پر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ […]
سڑک، پائپ اور نوکری کے گرد گھومتی سیاست

کسی کام میں ماہر فرد یا نجی ادارے کو ’’کنسلٹنٹ‘‘ کہا جاتا ہے، جو ’’کنسلٹنسی‘‘ کرتا ہے۔ اس لفظ کے سادہ معنی کسی کی سہولت کاری، تربیت اور سہل کاری کرنا ہیں۔ اب سہل کاری خود ایک گھمبیر لفظ ہے، رہنے دیں۔سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کئی کاموں کے لیے ماہر افراد یا ماہر افراد […]
ڈوبتی معیشت، اراکین پارلیمنٹ اور عوام

اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ایک متنازع فیصلہ ہے، جس پر ملک بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومتی نمایندوں کے لیے مراعات میں اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔قومی اسمبلی کے ذرائع […]
سیدو شریف قبرستان: سلگتا مسئلہ

جیسا کہ سب متعلقہ متاثرین جانتے ہیں کہ سیدو شریف کے باسیوں کا "Burning issue” قبرستان کے لیے زمین کی تخصیص ہے۔ اس کے پُرامن حل کے امکانات دن بہ دن موہوم ہوتے جارہے ہیں اور خدا نہ خواستہ اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا، تو "Law and Order” کی صورتِ حال بگڑ […]
انہیلرز بارے مشہور غلط توہمات

’’انہیلر‘‘ (Inhaler) ایک ایسی ’’ڈیوائس‘‘ (Device) ہے، جس میں سانس کی بیماری کے لیے دوا ’’ہوا‘‘ کی صورت میں موجود ہوتی ہے، جس کو مریض کھینچ کر اپنے سینے کے اندر لے جاتاہے۔اس ڈیوائس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں موجود دوا بہ راہِ راست مریض کے سانس کی نالیوں میں پہنچ جاتی ہے […]
تحصیل چارباغ کے ساتھ واپڈا کا ظالمانہ رویہ

تحصیلِ چارباغ کے عوام کے لیے بجلی جیسی بنیادی سہولت ایک خواب بن چکی ہے۔ جہاں تحصیلِ خوازہ خیلہ میں صرف ایک یا دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، وہاں چارباغ کے عوام کو روزانہ 6 گھنٹے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ یہ سلسلہ اکثر 10 سے 14 گھنٹوں تک بھی […]
پاکستان: بیوہ خواتین کی مشکلات اور سماجی دباو

اقوامِ متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں 25 کروڑ 80 لاکھ خواتین بیوہ ہیں، جو بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور استحصال کا شکار ہیں۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین بیوہ، طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ ہیں۔پاکستان کی 2023ء کی مردم شماری کے مطابق، […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (پچاس ویں قسط)

ہمیں اپنے باورچی خانے میں کام کرنے کے لیے ایک یا دو آدمیوں کی ضرورت رہتی۔ اس لیے ہم اپنے ساتھ ڈیوٹی پر آنے کے لیے دو روڈ ورکرز کو بلاتے تھے۔ کچھ عرصے بعد گورنمنٹ نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے تمام کلاس فور ملازمین کو افسروں کے گھروں میں کام کرنے سے روک […]