ایم ٹی آئی ایکٹ، اہل سوات ہوش یار رہیں!

صحت کا شعبہ کسی بھی مہذب معاشرے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری ہسپتال عام آدمی کی آخری اُمید ہوتے ہیں، خاص طور پر اُن علاقوں میں جہاں نجی شعبہ یا بڑی طبی سہولیات کا فقدان ہو۔سوات جیسے پہاڑی وادی میں جہاں ایک ہی مرکزی ہسپتال عوام کی خدمت پر مامور ہے، وہاں ’’خیبرپختونخوا میڈیکل […]
سیدو ہسپتال: ریاست سوات کی امانت نیلام

اے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے خوابِ غفلت کے مزے لوٹنے والے باشندو! آج ایک تاریخی سچائی ہم سب کے ضمیر پر دستک دے رہی ہے۔ سیدو گروپ آف ہسپتال، جو ریاستِ سوات کی فلاحی سوچ اور عوامی خدمت کی علامت تھا، سرکاری اعلان کے مطابق نجی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔جی ہاں، وہی […]
شنگرئی اور سرے شاہ ڈب کی سیر

منگلور کے بائی پاس سے جیسے ہی ہماری گاڑی فرشی پُل کی جانب مڑی، تو محسوس ہوا جیسے ہم وقت کی رفتار سے آزاد ہوچکے ہوں۔ یہ راستہ محض سڑک نہیں، ایک کیفیت ہے۔ کچھ ہی لمحوں میں شہر کی گرد آلود فضا سے نکل کر ہم ایک ایسی وادی میں داخل ہوئے، جہاں خاموشی […]
کم عمری کی شادی اور اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ سے منظور شدہ بِل کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ کونسل کے مطابق نکاح ایک مقدس فریضہ ہے، جس پر قانون سازی صرف شریعتِ مطہرہ کے اُصولوں کی روشنی میں ہونی چاہیے، […]
شوکت علی صاحب کی علمی و ادبی خدمات

جب بھی علم، تہذیب، شایستگی اور نرم خوئی کا ذکر ہوگا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے مایہ ناز استاد، سر شوکت علی کا نام احترام سے لیا جائے گا۔ وہ نہ صرف ایک استاد تھے، بل کہ طلبہ کے لیے ایک مشفق باپ، رفقا کے لیے خالص دوست اور اپنی زمین […]
ڈاکٹر مشتاق احمد: باوقار علمی و دینی شخصیت

علم و دانش کے میدان میں چند ایسی شخصیات اُبھرتی ہیں، جو اپنی علمی بصیرت، تدریسی مہارت، دینی خدمات اور باوقار شخصیت کی بہ دولت معاشرے میں روشنی کا مینار بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب، چیئرمین اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، یونیورسٹی آف سوات، اُنھی ممتاز شخصیات میں سے ایک ہیں۔٭ تعلیمی سفر، علم […]
حیدر علی جان کی گرفتاری، آزادیٔ صحافت پر سوالیہ نشان

حیدر علی جان کی گرفتاری محض ایک فرد کی حراست نہیں، یہ صحافت کے تاب ناک اُفق پر چھا جانے والی تاریکی کی گواہی ہے۔ یہ اُس سچائی کا گلا گھونٹنے کی جسارت ہے جو آج بھی کاغذ پر لرزتے حرفوں میں زندہ ہے۔ اُس جرم کی سزا دی گئی ہے، جس کی بنیاد فرض […]
میاں گل سعید ایڈوکیٹ (مسین دادا)

سوات کی وادی جہاں فلک بوس پہاڑوں کی عظمت اور دریاؤں کی سرگوشیاں بہ یک وقت سنائی دیتی ہیں، وہیں کچھ ہستیاں ایسی بھی پیدا ہوئیں، جنھوں نے قوم، قبیلے اور انسانیت کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرکے تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔ انھی اجل و ارفع شخصیات میں ایک تابندہ ستارہ، میاں […]
استاد محترم محمد شعیب صاحب

لفظ ’’معلم‘‘ محض چار حروف کا مجموعہ نہیں، بل کہ ایک عظیم کردار، ایک روشن چراغ اور ایک سراپا مہربانی ہستی کا استعارہ ہے۔اُستاد کا رشتہ ایسا ہے، جو علم و عمل کی بنیاد پر استوار ہوتا ہے، مگر محبت و شفقت کی ڈور سے بندھ کر روح کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے۔مَیں آج […]
غفور خان عادل کی صحافتی زندگی

یہ تحریر ایک طرح سے صحافت کے مخلص راہی، حق گوئی، خودداری اور خندہ پیشانی کے پیکر کی خدمات کا اعتراف ہے، جن کے قلم نے سچ لکھا، دل نے سچ بولا اور زندگی نے سچ پر قربانی دی۔ یہ وہی غفور خان عادل ’’بھائی جان‘‘ ہیں، جنھوں نے ہمیں قلم کی حرمت سکھائی۔صحافت کی […]
ڈاکٹر محمد احمد المعروف مفتی صاحب (مرحوم)

یہ تحریر میری انگلیاں نہیں، میرا دل لکھ رہا ہے……!لیکن سچ یہ ہے کہ قلم میرا ساتھ نہیں دے رہا۔ ہاتھ کانپتے ہیں، آنکھیں دھندلا جاتی ہیں اور الفاظ بکھر جاتے ہیں۔ کئی ہفتوں کی سعیِ لاحاصل کے بعد جب بھی کاغذ اُٹھایا، جذبات کی موجیں تحریر کے ساحل کو بہا لے گئیں۔ ایک آدھ […]
حاجی ہدایت الرحمان (قاضی صاحب)

کہتے ہیں کہ عظیم لوگ چراغوں کی مانند ہوتے ہیں۔خاموش…… مگر راستہ دکھانے والے، سادہ…… مگر دلوں کو روشن کرنے والے۔میرے نانا، قاضی ہدایت الرحمان المعروف قاضی صاحب رحمہ اللہ، ایسے ہی ایک روشن چراغ تھے، جن کی زندگی علم، عمل، وفا، دیانت اور سادگی سے عبارت تھی۔٭ نسب و تربیت:۔ بابا نے 1920ء میں […]
حضرت مولانا مسعود احمد (چارباغ، سوات)

وادیِ سوات کے قلب، چارباغ کی سرسبز وادیوں میں ایک ایسی ہستی نے آنکھ کھولی جس کا وجود علم، حلم، فہم، فراست اور استقامت کا پیکر بن کر اُبھرا۔ وہ جن کی مسکراہٹ میں شفقت، خاموشی میں حکمت اور اندازِ گفت گو میں دل نشینی کی مہک تھی۔ مولانا مسعود احمد رحمہ اللہ صرف ایک […]
مکہ تا مدینہ: ایک روحانی سفر کی روداد

زندگی میں کچھ اسفار کی حیثیت عام نہیں ہوتی۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہیں، جو انسان کی روح کو جھنجھوڑ دیتے ہیں، اُس کے باطن کو پاکیزگی بخشتے ہیں اور اُس کی سوچ کے زاویے بدل دیتے ہیں۔میرے لیے مکہ سے مدینہ کا سفر بھی ایسا ہی ایک روحانی تجربہ تھا، جو محض ایک جغرافیائی […]
سوات: متوڑیزئی قومی جرگہ

سوات، جو اپنی بے پناہ خوب صورتی، ثقافت اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے، ایک بار پھر دہشت گردوں کی نظر میں ہے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران میں دہشت گردی اور بدامنی کی نئی لہر نے اس خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ متوڑیزی قامی جرگہ، جو ’’سانحۂ ولی آباد، چارباغ‘‘ کے بعد […]
مکہ کے مقدس مقامات

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر بے شمار تاریخی نشانیاں موجود ہیں، مگر کچھ یادگاریں ایسی ہیں جو نہ صرف اپنی شان دار تعمیر، بل کہ اپنی خدمتِ خلق کی وجہ سے بھی زندہ رہتی ہیں۔’’عین زبیدہ‘‘ انھی میں سے ایک ہے، جو زبیدہ بنت جعفر کی فراخ دلی، ذہانت اور بلند سوچ کا ثبوت […]
دارِ ارقم: اسلام کی پہلی درس گاہ

جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچ جائے اور سچائی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، تب ایک ایسا دور آتا ہے، جہاں چراغ اندھیروں میں بھی روشنی پھیلانے لگتے ہیں۔ایسا ہی ایک چراغ ’’دارِ ارقم‘‘ تھا، وہ پہلا مرکزِ علم جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے جاں […]
مکہ تا طائف: ایک تاریخی و روحانی سفر

یہ سفر صرف ایک راستے کی مسافت نہیں تھا، بل کہ یہ تاریخ کے اوراق میں جھانکنے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکالیف کو محسوس کرنے، اور اُس سرزمین کے مقدر میں لکھے گئے انعامات کو سمجھنے کا موقع تھا۔طائف، جو مکہ کے جلال اور گرمی سے ہٹ کر ٹھنڈے موسم […]
عین زبیدہ: زبیدہ بنت جعفر کی لازوال خدمت

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر بے شمار تاریخی نشانیاں موجود ہیں، مگر کچھ یادگاریں ایسی ہیں، جو نہ صرف اپنی شان دار تعمیر، بل کہ اپنی خدمتِ خلق کی وجہ سے بھی زندہ رہتی ہیں۔ عین زبیدہ انھی میں سے ایک ہے، جو زبیدہ بنت جعفر کی فراخ دلی، ذہانت اور بلند سوچ کا […]
حرم کے جلال میں ایک غلام کی حاضری

یہ کوئی عام سفر نہیں تھا، بل کہ یہ ایک عاشق کی اپنے محبوب کے دربار میں حاضری تھی۔ یہ روح کی گہرائیوں میں اُتر جانے والا وہ مبارک سفر تھا، جس میں ہر لمحہ عبدیت کی خوش بو تھی۔ ہر قدم ’’فناء فی اللہ‘‘ کی جانب بڑھ رہا تھا اور ہر سانس میں ’’لبیک […]
مولانا سیف الملوک (منگلتان مولوی صاحب)

روشنی کے وہ مینار جو علم و عرفان کے چراغ جلاتے ہیں، تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ جگ مگاتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی درخشاں ستاروں میں مولانا سیف الملوک المعروف منگلتان مولوی صاحب کا نام بھی شامل ہے، جنھوں نے دینی علوم، روحانی رشد و ہدایت اور تدریسی خدمات کی جو شمع روشن کی، وہ […]