خوش بو، الرجی اور پھیپڑے

ہم خوش بو کو اپنی ناک میں موجود "Olfactory Receptors” کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم کوئی خوش بو سونگھتے ہیں، تو اس کے ذرات ہوا میں سے ناک میں داخل ہوتے ہیں اور ان ’’ریسپٹرز‘‘ سے چپکتے ہیں۔ یہ ’’ریسپٹرز‘‘ دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں، جس سے ہمیں خوش بو کا احساس ہوتا […]
سوات میں بڑھتی فضائی آلودگی اور وجوہات

بڑے شہروں میں رہنا یوں تو بے شمار فوائد کا باعث ہے۔ تمام جدید سہولیات یہاں رہنے والوں تک قابل رسائی ہوتی ہیں…… لیکن بڑے شہروں میں رہنے کے کئی نقصانات بھی ہیں، جن میں سرِفہرست ٹریفک کا اِزدحام اور اس سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہیں۔ ایک وقت تھا، جب سوات میں والی […]
چھینک: ایک پیچیدہ عمل

چھینکنا ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں جسم کے کئی حصے شامل ہوتے ہیں۔ یہ عمل اُس وقت شروع ہوتا ہے، جب ناک یا گلے میں کوئی چیز جلن پیدا کرتی ہے۔ یہ جلن الرجی، دھول یا کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔جلن محسوس ہونے پر، دماغ ناک اور گلے کے پٹھوں […]
’’پلمونری ایمبالزم‘‘ بیماری کیا ہے؟

’’پلمونری ایمبالزم‘‘ (Pulmonary Embolism) ایک ایسی بیماری ہے، جس میں انسان کے پھیپڑوں کی شریانوں میں خون جم جاتا ہے اور پھیپڑوں کا وہ حصہ جس کو یہ شریانیں خون سپلائی کرتی ہیں، مفلوج یا مسدود ہو جاتا ہے۔یہ جما ہوا خون کا لتھڑا یا لتھڑے عام طور پر بدن کے دوسرے حصوں (خاص طور […]
رمضان کا مہینا اور دمہ کے مسائل

رمضان کا مہینا ہے۔ ایک طرف رمضان اپنے ساتھ رحمتیں اور برکتیں لایا ہے، تو دوسری طرف یہ مہینا دمہ اور سانس کے جملہ امراض کے مریضوں پر تھوڑا گراں گزرتا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی موسمیاتی تبدیلی ہے۔ اس کی وجہ سے سوات کی خشک سردی، سحری اور افطار میں مرغن غذاؤں کے […]
’’فلو‘‘ (Flu) بارے غلط نظریہ

فلو (Flu) کا سیزن عام طور پر اکتوبر سے شروع ہو تا ہے اور دسمبر تک بڑھتے بڑھتے فروری میں اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے اور مارچ میں ختم ہوتا ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں جہاں موسمِ گرما کے مہینوں میں سردیاں ہوتی ہیں، فلو کا موسم جون اور ستمبر کے درمیان آتا ہے۔ […]
پھیپڑوں کے سکڑنے کی بیماری اور علاج

’’انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز‘‘ (Interstitial lung disease) جسے ہم ’’پھیپڑوں کے سکڑنے کی بیماری‘‘ کہتے ہیں، ایک ایسی بیماری ہے جس میں پھیپڑوں میں ہوا کی تھیلیوں (الویلائی) کے درمیان موجود خلا یعنی ’’انٹرسٹیشیم‘‘ میں دائمی سوزش ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالآخر یہاں ’’فائیبروسس‘‘ یعنی ’’تار بننے کا عمل‘‘ وقوع پذیر ہوجاتا ہے، […]
سرما، نہانے کے بعد خشک جلد سے کیسے بچا جائے؟

سردی کا موسم ویسے تو بہت سارے لوگوں کے لیے بہت پسندیدہ موسم ہوتا ہے، مگر اس موسم کے ساتھ آنے والی خشک ہوائیں انسان کو پریشان کر ڈالتی ہیں اور خشک جلد، پھٹے ہونٹ اور پھٹی ایڑیاں اس موسم کی کچھ ایسی سوغاتیں ہیں، جنھیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ اس مشکل میں نہانے […]
سانس پھولنے کی بیماری (اقسام اور وجوہات)

عام طور پر جب ہم سانس لیتے ہیں، تو ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا اور نہ اس میں کوئی مشکل ہی پیش آتی ہے، لیکن دمہ کا مریض جب سانس لیتا ہے، تو نہ صرف مریض کو خود محسوس ہوتا ہے، بل کہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو بھی اُس کی تکلیف کا […]
گھاس کا بخار کیا ہے؟

٭ الرجک (Rhinitis) کیا ہے؟الرجک ناک کی سوزش، جسے ’’گھاس کا بخار‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک الرجک ردِعمل ہے، جو سردی جیسی علامات کا سبب بنتا ہے۔ جیسے: ’’بہتی ناک‘‘، ’’بھیڑ‘‘، ’’آنکھوں میں خارش‘‘، ’’ہڈیوں کا دباؤ‘‘ اور ’’چھینکیں‘‘۔گھاس کا بخار پریشان کن ہوسکتا ہے، لیکن یہ طرزِ زندگی میں تبدیلیوں، الرجی کی دوائیں […]
الرجی کیا ہے، یہ کن چیزوں سے ہوسکتی ہے؟

انسان زندگی کے پہلے دن سے لے کر آخری دن تک مختلف مسائل اور بیماریوں کا سامنا کرتا رہتا ہے۔ ان میں سے کچھ صحت کے مسائل ایسے ہوتے ہیں، جو مناسب علاج کے بعد ٹھیک ہوجاتے ہیں، جب کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں، جو مناسب علاج کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتے۔ ہاں یہ […]
موسمِ سرما اور بچوں کی دیکھ بھال

موسمِ سرما میں بچوں کی دیکھ بھال خاص توجہ چاہتی ہے۔ کیوں کہ سرد موسم اُن کی جلد اور صحت پر بہ راہِ راست اثر انداز ہوسکتا ہے۔ چند اہم نِکات یہ ہیں جو سردیوں میں بچوں کی صحت اور جلد کی حفاظت کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں:٭ گرم کپڑے پہنائیں:۔ بچوں کو گرم، […]
انہیلرز بارے مشہور غلط توہمات

’’انہیلر‘‘ (Inhaler) ایک ایسی ’’ڈیوائس‘‘ (Device) ہے، جس میں سانس کی بیماری کے لیے دوا ’’ہوا‘‘ کی صورت میں موجود ہوتی ہے، جس کو مریض کھینچ کر اپنے سینے کے اندر لے جاتاہے۔اس ڈیوائس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں موجود دوا بہ راہِ راست مریض کے سانس کی نالیوں میں پہنچ جاتی ہے […]
موسم کی انگڑائی اور سینے کے امراض

سوات میں سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے، جب کہ بارش نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے موسم تبدیل ہوتے ہی سینے کی بیماریوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔عام طور پر ’’دمہ‘‘ اور ’’سی او پی ڈی‘‘ کے مریض اس موسم میں سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ واضح […]
نزلہ، زکام، کھانسی، بخار: موسمی تبدیلی و حفاظتی تدابیر

قارئین! بدلتے موسم میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں، تو یہ موسمی تبدیلی انسانی جسم کے لیے ضرر رساں ثابت ہوتی ہے۔موسم گرم سے ٹھنڈا یا ٹھنڈا سے گرم ہونے کی وجہ سے جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی نزلہ، زکام، کھانسی، بخار یا دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔عام طور پر ذکر […]
سردی کا موسم اور گلے کی سوزش

خراب گلے کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ ہم مزید گلے کی سوزش سے بچ سکیں اور خوراک ہی سے اس کا علاج کرسکیں۔ ہمیں گلے کی سوزش میں کون سی غذا کا استعمال کرنا چاہیے ، اس تحریر میں آپ تفصیل […]
نمونیہ کی اقسام، علامات، اسباب اور علاج

نمونیہ دراصل پھیپڑوں کی سوزش کو کہا جاتا ہے۔ یہ سوزش خاص طور پر پھیپڑوں میں موجود ہوا کی تھیلیاں، جنھیں "Alveoli” کہا جاتا ہے، کو متاثر کرتی ہے۔نمونیہ ایک متعددی مرض ہے۔ اس مرض میں کبھی صرف ایک پھیپڑا متاثر ہوتا ہے اور کبھی دونوں۔ سوزش اکثر پھیپڑوں کے صرف نچلے حصے میں ہوتی […]
دمہ: پھیپڑوں کی تیزی سے پھیلتی بیماری

دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی بیماریوں میں ایک ’’دمہ‘‘ بھی ہے ۔ دنیا بھر میں ہر دسواں مریض اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، جس میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر احتیاط نہ برتی جائے، تو یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔دمہ […]
’’بلغم‘‘ ہر گز زحمت نہیں

’’بلغم‘‘ جسے انگلش میں "Mucus” بھی کہا جاتا ہے، ہر انسان میں ہوتا ہے۔ یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے، جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ’’انزائم‘‘ (Enzymes) اور ’’پروٹین‘‘ (Protein) اپنے اندر رکھتا ہے، جو کہ ہوا میں موجود جراثیموں سے تحفظ فراہم […]
ایچ ایم پی وی: ایک نئی وبا

آج کل سوشل میڈیا پر ایک نئے سانس کے وائرل انفیکشن کے بارے میں بات ہو رہی ہے، جو چین سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، لیکن یہ کوئی نیا وائرس بالکل نہیں۔ چوں کہ چین میں اس وقت سردیوں کا موسم ہے اور سردیوں میں سانس کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ […]
پرندے پالنے کے شوق کا ہمارے پھیپڑوں پر اثر

کچھ لوگ پرندے پالنے کے شوقین ہوتے ہیں جن کو ’’برڈ فینسیئر‘‘ (Bird Fancier) کہا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہر شوق کی ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، تو پرندے پالنے کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے۔ پرندوں کے پروں اور فضلے میں کچھ خاص زرات/ جراثیم/ ’’اینٹی جن‘‘ ہوتے ہیں جو کہ پھیپڑوں […]