نزلہ، زکام، کھانسی، بخار: موسمی تبدیلی و حفاظتی تدابیر

Blogger Doctor Noman Khan

قارئین! بدلتے موسم میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں، تو یہ موسمی تبدیلی انسانی جسم کے لیے ضرر رساں ثابت ہوتی ہے۔
موسم گرم سے ٹھنڈا یا ٹھنڈا سے گرم ہونے کی وجہ سے جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی نزلہ، زکام، کھانسی، بخار یا دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
عام طور پر ذکر شدہ بیماریوں کی وجوہات درجِ ذیل ہوتی ہیں:
٭ ٹھنڈی ہوا کا لگنا۔
٭ پنکھے کا غیر ضروری استعمال۔
٭ ٹھنڈے مشروبات پینا (خاص طور پرٹھنڈا پانی اور کولڈ ڈرنکس۔)
٭ ننگے پیر ٹھنڈے فرش پر چلنا۔
٭ ہلکے اور باریک کپڑے پہننا۔
٭ ترش اور ٹھنڈی چیزیں کھانا۔
نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کی عام علامات درجِ ذیل ہیں:
٭ ناک بہنا۔
٭آنکھیں سرخ ہونا۔
٭ آنکھوں سے پانی بہنا۔
٭ زیادہ چھینکیں آنا۔
٭ باربارکھانسنا۔
٭ سر میں درد ہونا۔
٭ کم زوری اور تھکاوٹ محسوس ہونا۔
٭ گلے میں خراش اور تکلیف ہونا۔
٭ جسم گرم ہونا (بخار کی ابتدا۔)
٭ جسم میں درد محسوس ہونا۔
٭ کان میں درد ہونا۔
٭ اس کی پیچیدگیاں درجِ ذیل ہوسکتی ہیں:
اگر بر وقت احتیاط نہ کی جائے، تو یہ ابتدائی علامات دوسری بیماریوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں، جیسا کہ:
٭ نمونیا۔
٭ دمہ۔
٭ سائنس انفیکشن۔
٭ کان کا انفیکشن۔
٭ گلے کا انفیکشن۔
٭ سر درد۔
نزلہ، زکام، کھانسی یا بخار ہو، تو احتیاطی تدابیر کیا ہوسکتی ہیں؟
٭ فلو ہوجائے، تو بچوں کو گھر میں رکھیے اور باہر مت جانے دیجیے۔
٭ بچوں کو زیادہ سے زیادہ آرام کروائیے۔
٭ شیر خوار بچے کو صرف ماں کا دودھ پلائیے۔
٭ کمرے میں تازہ ہوا کے گزر کا اہتمام کیجیے۔
٭ ٹھنڈی اور ترش چیزوں کا استعمال مکمل بند کر دیجیے۔
اس کے علاوہ مزید علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز سے ضرور رجوع کریں۔صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی قدر کیجیے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے