لنڈے کا جوتا اور ہمارا بچپن

90ء کی دہائی میں، جب کہ ابھی میرے والدِ بزرگوار حیات تھے، ایک دفعہ مجھے اُنگلی پکڑاتے ہوئے شاہ روان پلازہ (مینگورہ شہر کا مشہور لنڈا پلازہ) لے گئے۔ سردی کی آمد آمد تھی اور میرے پرانے جوتے گھِس گئے تھے، بل کہ داہنے پیر کا انگوٹھا جوتا پھاڑ کے ہوا خوری پر مامور تھا۔ […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (چھیالیس ویں قسط)

ایک دن جب میں ڈویژنل آفس آیا، تو چترال کے سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن میں میرا ٹرانسفر آرڈر میرے حوالے کر دیا گیا۔ مجھے سرفراز کی جگہ ٹرانسفر کیا گیا تھا، جب کہ اس کا کسی اور سٹیشن پر ٹرانسفر ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے مسٹر ایکس نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور اصرار […]
سردی کا موسم اور گلے کی سوزش

خراب گلے کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ ہم مزید گلے کی سوزش سے بچ سکیں اور خوراک ہی سے اس کا علاج کرسکیں۔ ہمیں گلے کی سوزش میں کون سی غذا کا استعمال کرنا چاہیے ، اس تحریر میں آپ تفصیل […]
’’دی سائلنس آف دی لیمبز‘‘ اور معاشرتی حقیقت

تصور کریں کہ ایک لمبا، تاریک اور سرد راستہ، جہاں روشنی کبھی کبھی جھپکتی ہے اور ہوا میں عجیب سا خوف محسوس ہوتا ہے، جیسے ہر کونے میں کوئی چھپی ہوئی کہانی ہو۔ یہ راستہ ایک ایسی جگہ کی طرف جاتا ہے جہاں دنیا کے سب سے خطرناک ذہنوں کو قید کیا گیا ہے اور […]
سوشل میڈیا اور ذاتی معلومات

سوشل میڈیا نے ہمارا سکون غارت کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ ہماری زندگی میں اس حد تک دخیل ہوگیا ہے کہ اس نے تمام تر پرائیویسی کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ ماحول، حالات اور اقدار تک سوشل میڈیا نے تبدیل کر دی ہیں۔ ہماری ترجیحات بدل گئی ہیں۔ کل تک جن چیزوں، باتوں اور […]
سوات میں خواتین کے اولین تعلیمی ادارے

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)جہاں تک مجھے یاد ہے ، ہمارے سکول میں کسی حد تک مخلوط طرزِ تعلیم تھی۔ جب ہم شگئی، سیدو شریف میں ایک سکول میں داخل ہوئے، تو تقریباً ہر کلاس میں لڑکیاں پڑھ رہی تھیں۔ […]
ضلعی انتظامیہ اور برائب سنڈیکیٹ

قارئین پچھلی تحریر میں ہم نے رشوت ستانی اور اُن عناصر پر روشنی ڈالی تھی، جو اس بدعنوانی کے جمودی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم اس بات کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ کرپشن، خاص طور پر رشوت ستانی، کس طرح اس نظام کی بنیاد ہے اور یہ […]
دریائے سوات کی بدصورتی کا ذمے دار کون؟

سوات کو بہ جا طور پر ’’سویٹزرلینڈ آف ایشیا‘‘ کہا جاتا ہے، اور اس کی خوب صورتی کا سب سے بڑا مرکز دریائے سوات ہے۔ یہ دریا اپنی نیلگوں پانی، سرسبز کناروں اور فطری ماحول کی بہ دولت سیاحوں کے لیے کشش کا باعث رہا ہے…… مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حالیہ برسوں […]
قراۃ العین طاہرہ کی فارسی غزل مع اُردو ترجمہ

انتخاب: احمد بلالگربتو افتدم نظر چہرہ بہ چہرہ روبروشرح وہم غم تورا نکتہ بہ نکتہ، مو بہ مویعنی، اگر مجھے تیرے رو بہ رو ہونے اور آمنے سامنے آنے کا موقع ملے، تو مَیں تیرا غم نکتہ بہ نکتہ اور ہو بہ ہو بیان کروں۔از پئے دیدن رخت، ہمچو صبا فتادہ اَمخانہ بہ خانہ، در […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (پنتالیس ویں قسط)

ابھی شانگلہ کو ضلع قرار نہیں دیا گیا تھا اور وہ اب بھی سوات کا ایک سب ڈویژن تھا۔ چناں چہ 1989/90ء میں ہمارے بلڈنگ پروجیکٹ ڈویژن سیدو شریف کو الپورئی منتقل کرنے اور وہاں ہائی وے سب ڈویژن قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔ چناں چہ ایس ڈی اُو شیر شاہ خان، سب انجینئرز […]
’’د گنجی توب وجوہات‘‘ (Cuases of Hair Fall)
ریاست سوات میں غبن کا ایک واقعہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے علاقے بنجوٹ میں ’’اپنی مدد آپ‘‘ کی بنیاد پر ایک پرائمری سکول کی تعمیر جاری تھی۔ مقامی افراد نے تعمیراتی مواد جیسے پتھر، لکڑی کے تختے اور کڑیاں وغیرہ فراہم کیے تھے، جب […]
رسالہ ’’اسبابِ بغاوتِ ہند‘‘ کتابی شکل میں

تحریر: نجم السحر خالد سر سید احمد خاں کا رسالہ ’’اسبابِ بغاوتِ ہند‘‘ کسی مسلمان کی طرف سے لکھا ہوا وہ پہلا سرکاری ڈاکومنٹ ہے، جو انگریز نوآبادکار اور برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بہت دیر تک زیرِ بحث رہا۔ اِس رسالے نے برطانوی راج کے اُس رویے کوتبدیل کر دیا، جو 1857ء کی بغاوت میں […]
’’اسرائیل حماس معاہدہ‘‘: جشن کی کیا تُک ہے؟

امریکی سرپرستی اور قطر اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے، جو مجموعی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے۔معاہدے کی رو سے عارضی جنگ بندی ہوگی۔ اسرائیل مغویوں کو حماس کی قید سے، جب کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کی قید سے چھٹکارا ملے گا۔ اس طرح غزہ […]
کبھی خواب نہ دیکھنا (چوالیس ویں قسط)

مَیں ابھی ہائی وے سب ڈویژن سیدو شریف میں مکمل طور پر سیٹ نہیں ہوا تھا کہ مجھے بونیر جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی ٹھیکہ داروں نے ضوابط پر میری سخت عمل درآمد کے خلاف کڑھنا اور خفگی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔مجھے یاد ہے کہ میرے ایک افسر، اکرام اللہ […]
حرمتِ سود، مختلف ادیان کی تعلیمات کی روشنی میں

تمام معاشی برائیوں میں ’’ربوا‘‘ یا ’’سود‘‘ کے نتائج معیشت کے لیے تباہ کن ہوتے ہیں۔ سود صرف ایک دینی عمل کی خلاف ورزی اور اخلاقی برائی ہی نہیں، بل کہ اس کی کوکھ سے سماجی اور معاشی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ مثلاً: ظلم، استحصال، بے رحمی، افراطِ زر، دولت کی تقسیم میں ناہم واری […]
سیاسی انتقام

سیاسی مقدمات کے ذریعے کسی حکم ران یا رہ نما کو پابند کرنا اور پھر اس پر خوشی کا اظہار کرنا کسی بھی باشعور شخص کا عمل نہیں ہوسکتا۔ تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ایسے مقدمات کے نتائج ماضی میں کیا رہے اور وہ انجام کو کیسے پہنچے؟پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ […]
ڈاکٹر اَسرار: اسلام، حاکمیت الٰہی اور جمہوریت

اسلام اور جمہوریت کے تعلق پر مولانا اَسرار احمد کا موقف یہ ہے کہ اسلام انسانی حاکمیت کی نفی کرتا ہے اور خلافت کو اس کا متبادل پیش کرتا ہے۔ اُن کے مطابق، انسان دنیا میں اللہ کا نائب بن کر آیا ہے، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا: ’’مَیں زمین میں ایک خلیفہ بنانے […]
پنجابی زبان: لہجے اور بولے جانے والے علاقے

کوئی زبان جتنے بڑے علاقے میں بولی جاتی ہو اور جتنے زیادہ لوگ اُس کے بولنے والے ہوں، اُس زبان کے معیاری یا مرکزی لہجے کے علاوہ اُس زبان کے ضمنی اور پھر اُس کے ذیلی لہجے بھی اُتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ چوں کہ انگریزی، عربی، چینی اور ہندی دنیا کی سب سے بڑی […]
ڈاکٹر رفیع اللہ

ڈاکٹر رفیع اللہ خان، گاؤں سیر، تحصیلِ چارباغ، سوات کے علمی اور باوقار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ خوب صورت پہاڑی علاقہ جہاں فطرت کی رنگینیوں نے اپنی سحر انگیز دست کاری بکھیری ہوئی ہے، وہیں ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے ابتدائی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر علمی دنیا میں قدم رکھا۔ اسلام […]
نمونیہ کی اقسام، علامات، اسباب اور علاج

نمونیہ دراصل پھیپڑوں کی سوزش کو کہا جاتا ہے۔ یہ سوزش خاص طور پر پھیپڑوں میں موجود ہوا کی تھیلیاں، جنھیں "Alveoli” کہا جاتا ہے، کو متاثر کرتی ہے۔نمونیہ ایک متعددی مرض ہے۔ اس مرض میں کبھی صرف ایک پھیپڑا متاثر ہوتا ہے اور کبھی دونوں۔ سوزش اکثر پھیپڑوں کے صرف نچلے حصے میں ہوتی […]