مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کا جائزہ

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف آئے دن مہنگائی کی شرح میں کمی کے جو دعوے کرتے ہیں، وہ اتنے غلط بھی نہیں۔ اس دعوے کے پیچھے دراصل حکومت کی ایسی باریک واردات ہوتی ہے، جسے سمجھنا عوام کے بس کی بات نہیں۔ اگر کل کلاں کو حکومت یہ دعوا کر دے کہ مہنگائی میں اضافے […]
پردیس کا مسافر، اپنے وطن میں لاوارث

سعودی عرب کا سورج جب سینے پر آگ برساتا ہے، قطر کی دھوپ جب ہڈیوں کو جلا دیتی ہے، دبئی کی بلند و بالا عمارات کے سائے جب مزدور کے خواب نگل لیتے ہیں، تب کہیں جاکر ایک تارکِ وطن اپنی جیب میں چند ریال یا درہم لے کر ’’امی‘‘، ’’ابو‘‘، ’’بھائی‘‘، ’’بہن‘‘، ’’بیوی‘‘ یا […]
پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی

میرا خیال ہے کہ سنہ 1948ء، 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی اِس وقت انتہا پر ہے۔ شاید اتنی تلخی سیاچن گلیشیر اور کارگل کے وقت بھی نہ تھی۔یہ بات تو طے ہے کہ یہ کشیدگی کسی باقاعدہ جنگ کی صورت اختیار نہیں کرے گی، نہ ایسا ہونا ہی چاہیے۔ کیوں […]
سچ سے فیاض ظفر بھاگ رہا ہے یا………؟

تحریر: محمد ریاض خان (چیئرمین وی سی قمبر، سوات)سوال بہت سادہ سا ہے، مگر اس کی گونج دور تک جاتی ہے۔کیا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی ایسا شخص باقی ہے، جو فیاض ظفر کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے؟کیا کوئی ایسا دلیر، حق گو اور باضمیر کارکن بچا ہے، جو سامنے […]
ٹرمپ سرکار کے پہلے 100 دن کا جائزہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کا آغاز امریکہ کے لیے ایک چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے…… اور اب اُن کی طرف سے کیے گئے وعدوں کو وفا کرنا ایک پیچیدہ اور متنازع مسئلہ بن چکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز، تجارتی پالیسیاں اور مختلف ملکی فیصلے کسی حد تک امریکہ کے […]
پانی، لاشوں اور حب الوطنی کا موسم

انڈیا میں ایک بار پھر پاکستان مخالفت کا سیلاب امڈ آیا ہے، مگر یہ ایک ایسا سیلاب ہے جس میں پانی بند کر دیا گیا ہے!مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ دہشت گردی کی، اور مودی سرکار نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر اُنگلی اٹھا دی۔ اس واقعے کی آڑ […]
دو انتہاؤں کے بیچ گزرتی ہماری زندگی

حسبِ معمول سماج دو حصوں میں تقسیم ہے:فریقِ اول، مذہبی ہے یا مذہبی سیاسی۔فریقِ دوم، سیکولر اور لبرل ہے۔فریقِ اول نے گذشتہ سال سے ایک ماحول بنایا ہوا ہے، جس میں صیہونی مظالم کی کھلم کھلا مخالفت ہورہی ہے۔ جلسے، جلوس، ملین مارچ، سیمینار، کانفرنسیں اور بہت کچھ ہے، جس کا مقصد اہلِ غزہ سے […]
سارے کارڈ ابھی دکھانا نہیں چاہتے!

جولائی 2024ء، بل کہ جولائی 2023ء سے ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد پورے توروالی بلٹ میں دریائے سوات کو پن بجلی منصوبوں کے لیے سرنگوں میں ڈالنے سے بچانا ہے، تاکہ یہاں کی زراعت، ماحولیات، سیاحت، ماحولیات اور ثقافت کو ایسے تباہ کن نام […]
اسلام آباد، ماحولیاتی تبدیلی کی ایک ہلکی سی جھلک

آج اسلام آباد میں جو منظر دیکھا گیا، وہ ایک لمحے کو کسی فلمی سین کا گمان دے رہا تھا۔ دوپہر کے وقت اچانک آسمان سیاہ ہوا، تیز ہوائیں چلنے لگیں اور پھر وہ وقت آیا جب اولے اینٹوں کے سائز کے ساتھ زمین پر برسنے لگے۔ دارالحکومت کی سڑکیں لمحوں میں اولوں سے بھر […]
فیکٹریز ایکٹ 1934ء ترمیمی بل

پنجاب اسمبلی میں شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 142 پاکستان تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے نوجوان سیاست دان وقاص محمود مان نے اسمبلی کے 23ویں اجلاس میں فیکٹریوں میں مقامی افراد کے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے ’’فیکٹریز ایکٹ 1934ء ترمیمی بل‘‘ پیش کیا ہے۔یہ انتہائی اہم بل […]
’’ٹرمپ ٹیرف‘‘ یا تجارتی جنگ

بدھ کے روز (2 اپریل) وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کی در آمدی اشیا پرکم از کم 10 فی صد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، تاکہ امریکی معیشت کی بہ حالی میں مدد حاصل کی جاسکے۔امریکی صدر کا […]
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے؟

یہ بیانیہ بڑی شد و مد سے آج کل پھیلایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ’’فارورڈ بلاک‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شاید دو ماہ تک یہ فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آ جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ ذرائع کے دعوے کے مطابق فارورڈ بلاک میں پی ٹی آئی کے […]
حافظ نعیم کا احتجاج کا فیصلہ بروقت ہے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام اور کسانوں کے حقوق کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 روپے کی جائے۔ کسانوں سے ان کی گندم 4 ہزار روپے فی من خریدی جائے۔ ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ […]
ایچ آئی وی/ ایڈز (مختصر جائزہ)

ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے، جو انسان کے مدافعتی نظام کو کم زور کرتا ہے اور بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اگر بروقت اِس کا علاج نہ کیا جائے، تو یہ وائرس ایڈز کا سبب بنتا ہے، جس میں انسانی مدافعتی نظام کم زور پڑجاتا ہے۔اس وقت […]
چھے سو ارب روپے کی بجلی چوری

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سے بجلی نرخوں میں حوصلہ افزا کمی کا اعلان کیا گیا۔بعد ازاں وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرس میں بجلی نرخوں میں کمی کے اثرات کی بابت چیدہ چیدہ نِکات کا اظہار کیا۔ جیسا کہ:٭ دوسو یونٹ والے بجلی صارفین کے بل آدھے ہوجائیں […]
شخصیت پرستی اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار

قارئین! کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہم بار بار کیوں انھی چہروں کے گرد گھومتے ہیں؟ کیوں ایک وقت میں ایک شخصیت ہمارے لیے نجات دہندہ بن جاتی ہے اور اگلے ہی لمحے وہ ’’غدار‘‘” قرار دے دی جاتی ہے؟ یہ کوئی اتفاق نہیں، بل کہ ایک منظم منصوبہ ہے۔ ایک ایسا منصوبہ، جس […]
سانحۂ کاٹلنگ، ریاست اور عید

رمضان گزر گیا اور جس طرح گزرا، وہ سب کو معلوم ہے۔ ملکِ عظیم کے دو صوبوں میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جب کوئی اندوہ ناک واقعہ پیش نہ آیا ہو۔عید سے کچھ پہلے کاٹلنگ کے پہاڑوں میں جو سانحہ رونما ہوا، وہ اب تک ایک معما ہی ہے۔ وفاق کا کہنا ہے کہ […]
گندم کا شدید بحران تیار کھڑا ہے

سال 2024ء گندم کے کاشت کاروں کے لیے ایک مشکل ترین سال تھا، جب گندم کی فصل تو اچھی تھی، دانہ بھی موٹا تھا، مگر حکومت نے گندم کی خریداری سے صاف انکار کردیا۔کاشت کاروں نے 14 ہزار روپے فی تھیلا والی ڈی اے پی، 45 سو روپے فی تھیلا والی یوریا، دو اسپرے، 2 […]
چار اپریل، بھٹو اور نشانِ پاکستان

ذرا چشمِ تصور میں لائیں وہ رات، جو کسی پر قہر بن کر ٹوٹی تھی۔ جی، وہ رات تھی 3 اور 4 اپریل 1979ء کے درمیان کی۔ دن کو بارش ہوتی رہی۔ رات قریب 11 بجے کا وقت تھا، جب ڈپٹی سپرنٹنڈٹ مجید قریشی راولپنڈی ڈسٹرک جیل کے ایک معمولی سے کمرے میں داخل ہوا […]
تونسہ: بچوں میں ایڈز کا پھیلاو

تونسہ (پنجاب) میں ایچ آئی وی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک اور بچے میں اس وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 107 تک جا پہنچی ہے۔ یہ صرف ایک عددی اضافہ نہیں، بل کہ ایک لمحۂ فکریہ ہے، جو […]
سوات: کے ایف سی کا افتتاح، مُثبت پیش رفت

سوات میں 5 اپریل 2005ء کو کے ایف سی (Kentucky Fried Chicken) کی شاخ کا افتتاح ہونے جا رہا ہے، جو کہ ایک خوش آیند اقدام ہے۔ یہ نہ صرف ایک عالمی سطح کے برانڈ کی سوات میں آمد کا اشارہ ہے، بل کہ یہ اقدام مقامی معیشت، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کے […]