سرما، نہانے کے بعد خشک جلد سے کیسے بچا جائے؟

سردی کا موسم ویسے تو بہت سارے لوگوں کے لیے بہت پسندیدہ موسم ہوتا ہے، مگر اس موسم کے ساتھ آنے والی خشک ہوائیں انسان کو پریشان کر ڈالتی ہیں اور خشک جلد، پھٹے ہونٹ اور پھٹی ایڑیاں اس موسم کی کچھ ایسی سوغاتیں ہیں، جنھیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ اس مشکل میں نہانے […]
سانس پھولنے کی بیماری (اقسام اور وجوہات)

عام طور پر جب ہم سانس لیتے ہیں، تو ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا اور نہ اس میں کوئی مشکل ہی پیش آتی ہے، لیکن دمہ کا مریض جب سانس لیتا ہے، تو نہ صرف مریض کو خود محسوس ہوتا ہے، بل کہ ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کو بھی اُس کی تکلیف کا […]
گھاس کا بخار کیا ہے؟

٭ الرجک (Rhinitis) کیا ہے؟الرجک ناک کی سوزش، جسے ’’گھاس کا بخار‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک الرجک ردِعمل ہے، جو سردی جیسی علامات کا سبب بنتا ہے۔ جیسے: ’’بہتی ناک‘‘، ’’بھیڑ‘‘، ’’آنکھوں میں خارش‘‘، ’’ہڈیوں کا دباؤ‘‘ اور ’’چھینکیں‘‘۔گھاس کا بخار پریشان کن ہوسکتا ہے، لیکن یہ طرزِ زندگی میں تبدیلیوں، الرجی کی دوائیں […]
الرجی کیا ہے، یہ کن چیزوں سے ہوسکتی ہے؟

انسان زندگی کے پہلے دن سے لے کر آخری دن تک مختلف مسائل اور بیماریوں کا سامنا کرتا رہتا ہے۔ ان میں سے کچھ صحت کے مسائل ایسے ہوتے ہیں، جو مناسب علاج کے بعد ٹھیک ہوجاتے ہیں، جب کہ کچھ ایسے ہوتے ہیں، جو مناسب علاج کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتے۔ ہاں یہ […]
موسمِ سرما اور بچوں کی دیکھ بھال

موسمِ سرما میں بچوں کی دیکھ بھال خاص توجہ چاہتی ہے۔ کیوں کہ سرد موسم اُن کی جلد اور صحت پر بہ راہِ راست اثر انداز ہوسکتا ہے۔ چند اہم نِکات یہ ہیں جو سردیوں میں بچوں کی صحت اور جلد کی حفاظت کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں:٭ گرم کپڑے پہنائیں:۔ بچوں کو گرم، […]
انہیلرز بارے مشہور غلط توہمات

’’انہیلر‘‘ (Inhaler) ایک ایسی ’’ڈیوائس‘‘ (Device) ہے، جس میں سانس کی بیماری کے لیے دوا ’’ہوا‘‘ کی صورت میں موجود ہوتی ہے، جس کو مریض کھینچ کر اپنے سینے کے اندر لے جاتاہے۔اس ڈیوائس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں موجود دوا بہ راہِ راست مریض کے سانس کی نالیوں میں پہنچ جاتی ہے […]
موسم کی انگڑائی اور سینے کے امراض

سوات میں سردی کا موسم اپنے عروج پر ہے، جب کہ بارش نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے موسم تبدیل ہوتے ہی سینے کی بیماریوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔عام طور پر ’’دمہ‘‘ اور ’’سی او پی ڈی‘‘ کے مریض اس موسم میں سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ واضح […]
نزلہ، زکام، کھانسی، بخار: موسمی تبدیلی و حفاظتی تدابیر

قارئین! بدلتے موسم میں اگر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں، تو یہ موسمی تبدیلی انسانی جسم کے لیے ضرر رساں ثابت ہوتی ہے۔موسم گرم سے ٹھنڈا یا ٹھنڈا سے گرم ہونے کی وجہ سے جسمانی درجۂ حرارت میں تبدیلی نزلہ، زکام، کھانسی، بخار یا دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔عام طور پر ذکر […]
سردی کا موسم اور گلے کی سوزش

خراب گلے کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ اس میں ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ ہم مزید گلے کی سوزش سے بچ سکیں اور خوراک ہی سے اس کا علاج کرسکیں۔ ہمیں گلے کی سوزش میں کون سی غذا کا استعمال کرنا چاہیے ، اس تحریر میں آپ تفصیل […]
نمونیہ کی اقسام، علامات، اسباب اور علاج

نمونیہ دراصل پھیپڑوں کی سوزش کو کہا جاتا ہے۔ یہ سوزش خاص طور پر پھیپڑوں میں موجود ہوا کی تھیلیاں، جنھیں "Alveoli” کہا جاتا ہے، کو متاثر کرتی ہے۔نمونیہ ایک متعددی مرض ہے۔ اس مرض میں کبھی صرف ایک پھیپڑا متاثر ہوتا ہے اور کبھی دونوں۔ سوزش اکثر پھیپڑوں کے صرف نچلے حصے میں ہوتی […]
دمہ: پھیپڑوں کی تیزی سے پھیلتی بیماری

دنیا میں سب سے زیادہ پائی جانے والی بیماریوں میں ایک ’’دمہ‘‘ بھی ہے ۔ دنیا بھر میں ہر دسواں مریض اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، جس میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر احتیاط نہ برتی جائے، تو یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔دمہ […]
’’بلغم‘‘ ہر گز زحمت نہیں

’’بلغم‘‘ جسے انگلش میں "Mucus” بھی کہا جاتا ہے، ہر انسان میں ہوتا ہے۔ یہ جسم کے لیے ضروری بھی ہے، جو کہ مختلف ٹکڑوں کے لیے رکاوٹ کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ’’انزائم‘‘ (Enzymes) اور ’’پروٹین‘‘ (Protein) اپنے اندر رکھتا ہے، جو کہ ہوا میں موجود جراثیموں سے تحفظ فراہم […]
ایچ ایم پی وی: ایک نئی وبا

آج کل سوشل میڈیا پر ایک نئے سانس کے وائرل انفیکشن کے بارے میں بات ہو رہی ہے، جو چین سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، لیکن یہ کوئی نیا وائرس بالکل نہیں۔ چوں کہ چین میں اس وقت سردیوں کا موسم ہے اور سردیوں میں سانس کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ […]
پرندے پالنے کے شوق کا ہمارے پھیپڑوں پر اثر

کچھ لوگ پرندے پالنے کے شوقین ہوتے ہیں جن کو ’’برڈ فینسیئر‘‘ (Bird Fancier) کہا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ہر شوق کی ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، تو پرندے پالنے کی بھی ایک قیمت ہوتی ہے۔ پرندوں کے پروں اور فضلے میں کچھ خاص زرات/ جراثیم/ ’’اینٹی جن‘‘ ہوتے ہیں جو کہ پھیپڑوں […]
شانگلہ: کوئلہ کے مزدور اور پھیپڑے

دنیا بھر میں کوئلہ توانائی کے لیے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے، جو کہ عالمی توانائی کی فراہمی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ اور بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے۔کوئلے کی پیداوار کے عمل کے دوران میں کوئلے کے چھوٹے چھوٹے ذرات بنتے […]
ٹی بی پرہیز اور ہمارا معاشرہ

تحریر: ڈاکٹر نعمان خان قارئین! بہ حیثیت ایک چیسٹ اسپیشلسٹ مجھے اس بات پر سخت افسوس ہوتا ہے کہ اس جدید دور میں بھی ’’ٹی بی‘‘ جیسی پرانی بیماری کی تشخیص میں بہت دیر لگتی ہے اور مریض ہم تک پہنچتے پہنچتے کافی کم زور ہوچکا ہوتا ہے۔ٹی بی کا مرض اگر چہ قابلِ علاج […]