’’کروڑے‘‘ (Wild Berries)

ہم اپنے لڑکپن میں ’’کَروَڑُوں‘‘ (Wild Berries) کے شیدائی تھے۔ جب کبھی اپنی پھوپھی کے ہاں مرغزار جاتے، تو دن کا بیش تر حصہ درے کے پہاڑوں میں ’’کروڑے‘‘ اکھٹا کرنے کی غرض سے مہم جوئی کی نذر ہوتا۔’’کَروَڑے‘‘ پسند کرنے اور ان کی تلاش میں شوقیہ نکلنے والے جانتے ہیں کہ اس کے پودے […]
دنیا کی سب سے چھوٹی جیل

کیا آپ نے کبھی دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کے بارے میں سنا ہے جس میں صرف دو قیدیوں کے لیے جگہ ہے؟"Daily Star News” کے مطابق دنیا کی سب چھوٹی جیل ’’سرک‘‘ جزیرے (Sark Island, United Kingdom) میں ہے، جسے 1856 ء کو تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں صرف دو قیدیوں کو […]
’’دَ ہوٹل ڈوڈیٔ‘‘ (تندوری نان)

بچپن میں سکول جانے سے قبل ایک ہی ضد ہوتی کہ اگر چائے کے ساتھ تناول فرمانے کو اگر گرما گرم نان ہوگی، تو ہی ناشتا ہوگا۔ پھر جیسے ہی پیسے تھمائے جاتے ، چشمِ زدن میں محلہ وزیر مال (مینگورہ) کے تندور والے سے گرما گرم نان خرید کر واپس آجاتے۔ چاچا جی (مستنصر […]
د ملاکنڈ سُرے (ملاکنڈ ٹنل)

میری طرح 80ء کی دہائی میں آنکھ کھولنے والوں کو ملاکنڈ ٹنل کی سحر انگیزی کا اندازہ بہ خوبی ہوگا۔ مَیں چوں کہ ’’ٹریول سِکنس‘‘ (Travel Sickess) سے متاثر ہوں، سفر کے دوران میں اُلٹی نہ کروں، تو دل کا بوجھ ہلکا نہیں ہوتا۔ اس لیے جب بچپن میں ’’جی ٹی ایس بس‘‘ کے ذریعے […]
دَ رَسُو پُل

لکڑی اور لوہے کی رسی کی مدد سے بنایا گیا یہ پُل کوکارئی (سوات) کا ہے۔ اس جگہ کی خوب صورتی ہمارے ایک ہم دمِ دیرینہ کے بہ قول ’’اَن بیان ایبل‘‘ (Unbayanable) ہے۔ ہم اسے پشتو میں ’’دَ رَسُو پُل‘‘ کہتے ہیں۔ اسے انگریزی میں "Suspension Bridge” کہتے ہیں۔ اُردو میں شاید اس کے […]
چاٹی قلفہ

90ء کی دہائی میں ہم لڑکوں کا پسندیدہ ترین قلفہ تصویر میں دکھائی دینے والا یہ ’’چاٹی قلفہ‘‘ تھا۔ اِسے اُس وقت ایک طرح سے عیاشی کا سامان سمجھا جاتا تھا۔ اندازہ لگائیں کہ چار آنے ہمیں کھانے کو ملتے تھے اور آٹھ آنے قلفے کی قیمت تھی۔سب سے لذیذ قلفہ کھتیڑا بازار میں غالباً […]
شیر عالم خان ککوڑے

مینگورہ شہر کے کباب خانوں کا جب بھی کبھی ذکر ہوگا، ’’میرجو ‘‘ کباب خانہ (کباب خانہ کو ہم پشتو میں عام طور پر کڑھے بولتے ہیں) کے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی۔ ’’میرجو کڑھے‘‘ مجھے یاد ہے مگر اس کے ساتھ میری کوئی ایسی یاد وابستہ نہیں، جسے یہاں رقم کیا جاسکے۔ البتہ اس […]
سواتی طلبہ نے چائنیز معمر شخص کی جان بچالی

سوات کے علاقہ غالیگے کے یوسف خان اور سیدو شریف کے محمد رفیع اللہ جواد نے اہلِ سوات کا سر اُس وقت فخر سے بلند کیا، جب چین کے ایک ٹرین سٹیشن پر ایک معمر چینی باشندے کو بروقت طبی امداد دے کر اُس کی جان بچالی۔چین کی ’’گنان میڈیکل یونیورسٹی‘‘ (Gannan Medical University of […]
افغان، پٹھان اور پختون

(قارئینِ کرام! زیرِ نظر تحریر در اصل پشتو زبان میں شائع ہونے والے ماہ نامہ ’’لیکوال‘‘، دسمبر، جنوری 2023ء/ 2024ء میں ڈاکٹر سلطانِ روم کے مضمون ’’افغان، پٹھان اور پختون‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، کامریڈ امجد علی سحابؔ)افغان، پٹھان اور پختون نام ایک مخصوص گروہ یا لوگوں کے لیے بولے اور استعمال کیے جاتے ہیں۔ […]
’’کچالان‘‘

اب کون سے حالات بہتر ہیں، مگر جیب جب مکمل طور پر خالی ہوا کرتی تھی، تو ’’کچالو‘‘ اُس وقت ہماری مرغوب ترین غذا ہوتا تھا۔پسند ہر کسی کی اپنی اپنی ہے، مگر مَیں سمجھتا ہوں کہ مینگورہ شہر میں تاج چوک کے کچالو تیار کرنے والے کا مقابلہ شاید ہی کوئی کر پائے۔ میرے […]
گونگڑی

سوات اپنی قدرتی خوب صورتی کی وجہ سے نہ صرف اندرونِ ملک مشہور ہے، بل کہ بیرونی ممالک میں بھی یہ فلک بوس پہاڑوں، الپائن جھیلوں، گھنے جنگلات، گنگناتی آبشاروں، میٹھے پانی کے جھرنوں اور بل کھاتی ندیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔سوات پھلوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں موسمیاتی تبدیلی سے پہلے 18 […]
لنڈے کا جوتا اور ہمارا بچپن

90ء کی دہائی میں، جب کہ ابھی میرے والدِ بزرگوار حیات تھے، ایک دفعہ مجھے اُنگلی پکڑاتے ہوئے شاہ روان پلازہ (مینگورہ شہر کا مشہور لنڈا پلازہ) لے گئے۔ سردی کی آمد آمد تھی اور میرے پرانے جوتے گھِس گئے تھے، بل کہ داہنے پیر کا انگوٹھا جوتا پھاڑ کے ہوا خوری پر مامور تھا۔ […]
گلِ نرگس سے جڑی یادیں

ایک وقت تھا (90ء کی دہائی) جب مینگورہ شہر کی ندی کا پانی صاف ہوا کرتا تھا، مجھے یاد ہے اس کے پانی سے اہلِ مینگورہ وضو کیا کرتے تھے۔ خواتین کپڑے دھونے جب کہ لڑکے بالے نہانے آیا کرتے۔ ندی کے دونوں طرف گلِ نرگس (جنھیں ہم پشتو میں اُس وقت گُلِ گنگس پکارا […]
پتیسا

آج میرے تینوں جگر گوشے ’’برگر‘‘ پہچانتے ہیں، اُنھیں پتا ہے کہ ’’شوارما‘‘ اور ’’پیزا‘‘ کیا شے ہیں ، مگر وہ ہمارے بچپن کی سب سے بڑی عیاشی ’’پتیسا‘‘ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ آج اگر مَیں اپنے بڑے بیٹے سے کہوں کہ چلو، تمھیں اپنے بچپن کی مرغوب چیز (پتیسا) کھلاتا ہوں، تو […]
دنیا کی دل کش ترین جگہوں میں سے ایک

فن لینڈ میں "Nature’s Bridge” بلا شبہ زمین پر سب سے دِل کش جگہوں میں سے ایک ہے۔یہ جگہ دراصل اپنے قدیم جنگلات، نیلے شفاف پانی کی جھیلوں اور دل کش مناظر کے ساتھ فطرت سے محبت کرنے والوں اور ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔یہ پُل دراصل 1930ء کو "Hotel […]
مائیکرو ویو اَون کے مؤجد کی کہانی

’’مائیکرو ویو اَون‘‘ (Micorvawe oven) کے مؤجد "Percy L. Spencer” کو اپنی ایجاد کے عوض دو ڈالر اعزازیہ ملا تھا۔"aps.org” کی ایک تحریر "This Month in Physics History” کے مطابق مذکورہ مؤجد نے اپنے کیریئر کے دوران میں 300 سے زیادہ پیٹنٹ (Patents) حاصل کیے تھے، لیکن اسے عزت اور میسا چوسٹس یونیورسٹی سے اعزازی […]
اگست 2022ء: سیلاب کا خوف ناک منظر
ڈاکٹر عبدالوہاب کی زندگی پر ایک نظر
اقبال ہوٹل، بحرین بازار
رانجو بابا

زما پری سپینہ خُلہ توریگی د رنجو خال پہ زنہ مہ گدہ غل بہ شمہ سُرمہ جسے پشتو میں ’’رانجہ‘‘ کہتے ہیں، پشتو شاعری کی مشہور صنف ’’ٹپہ‘‘ میں اس کے حوالے سے اچھا خاصا کام ہوچکا ہے۔ یہ پشتون معاشرے میں خواتین کی زیبایش کا اہم عنصر مانا جاتا ہے۔ تصویر میں دکھائی دینے […]
سوات عجائب گھر

یہ سوات عجائب گھر کی نئی عمارت کے باہری حصے کی تصویر ہے، جو 14 دسمبر 2023ء کو لی گئی ہے۔"Dawn.com” کی ایک سٹوری کے مطابق: ’’10 نومبر 1963ء کو سوات میوزیم کا افتتاح کیا گیا تھا، جس میں اُس وقت پاکستان اور اٹلی کے علما اور سرکاری افسران شریک تھے۔‘‘افتتاحی تقریب میں کھینچی گئی […]