کیا آپ نے کبھی دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کے بارے میں سنا ہے جس میں صرف دو قیدیوں کے لیے جگہ ہے؟
"Daily Star News” کے مطابق دنیا کی سب چھوٹی جیل ’’سرک‘‘ جزیرے (Sark Island, United Kingdom) میں ہے، جسے 1856 ء کو تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں صرف دو قیدیوں کو رکھنے کی گنجایش ہے۔
خبر کے مطابق 1856 ء سے اب تک اس جیل میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم اندرونی شکل و صورت کو تبدیل کیا گیا ہے، جس میں نلکا اور ٹائلٹ کی سہولت اور بجلی کا انتظام شامل ہے۔ سرک جزیرہ خود بھی بہت چھوٹا ہے، اس کا رقبہ 5.4 مربع کلومیٹر ہے۔
2023ء کی مردم شماری کے مطابق، اس جزیرے پر صرف 562 لوگ رہتے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے۔)
