اپنی جیب سے موت خریدنے والی قوم

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

یوں تو اس جہانِ آب و گل میں ایک سے ایک عجیب قوم بستی ہے، مگر شاید ہی ہمارے مقابلے کی قوم (جسے ’’ہجوم‘‘ رقم کرنا زیادہ بہتر ہوگا) کوئی اور ہو۔
تصویر میں نظر آنے والی لال رنگ کی یہ مشہور ’’انرجی ڈرنک‘‘ پورے ملک میں 120 روپے کے عوض ملتی ہے، جس پر اجزا کے ساتھ ہی جلی حروف میں یہ ہدایات بھی درج ملتی ہیں کہ ’’اس میں کیفین کی مقدار زیادہ ہے۔ حاملہ عورتوں اور 12 سال سے کم بچوں کے لیے نہیں ہے۔ کیفین حساس لوگوں کے لیے نہیں ہے۔‘‘
نیز انگریزی میں دی گئی ہدایات میں ایک جملہ کچھ یوں ہے: "Percentage of Recommended Daily Intake Based on 200 0KCAL Diet.”
جب بھی مذکورہ لال رنگ کی ’’انرجی ڈرنک‘‘ خریدیں، تو بوتل کے اوپر درج شدہ ہدایات پڑھنے کی زحمت ضرور اٹھائیں۔ اس کے بعد بھی اسے بچوں، بچیوں یا کسی نوجوان کو تھمانا ہو، تو شوق سے تھمائیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے