عمران خان کی اسیری کا اصل ذمے دار

یہ ایک حقیقت ہے کہ عمران خان کی قیادت میں جس کے سر پر بھی ہاتھ رکھا جاتا ہے، وہ سونا بن جاتا ہے۔ پھر اُس کی مثال ایسی بن جاتی ہے جیسے وہ پہلے کچھ بھی نہیں تھا اور اب ایک لیڈر بن چکا ہے۔دراصل یہ عمران خان کی کرشماتی شخصیت کا کمال ہے، […]
شخصی آزادی حاصل کرنے کا طریقہ

شعور وہ طاقت ہے جس سے انسان اچھے بھلے کی پہچان کر پاتا ہے۔ شعور خود سے اور اردگرد سے باخبر ہونے کا نام ہے۔ یہ شعور ہی ہے جو اچھے اور برے میں تمیز سکھاتا ہے۔ اپنے مقام اور مقاصد سے آگاہی دلاتا ہے۔یہ شعور ہی ہے جس سے سامراج، استعمار، ظالم، استحصال کرنے […]
حافظ نعیم کا احتجاج کا فیصلہ بروقت ہے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام اور کسانوں کے حقوق کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 روپے کی جائے۔ کسانوں سے ان کی گندم 4 ہزار روپے فی من خریدی جائے۔ ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ […]
شخصیت پرستی اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار

قارئین! کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہم بار بار کیوں انھی چہروں کے گرد گھومتے ہیں؟ کیوں ایک وقت میں ایک شخصیت ہمارے لیے نجات دہندہ بن جاتی ہے اور اگلے ہی لمحے وہ ’’غدار‘‘” قرار دے دی جاتی ہے؟ یہ کوئی اتفاق نہیں، بل کہ ایک منظم منصوبہ ہے۔ ایک ایسا منصوبہ، جس […]
گندم کا شدید بحران تیار کھڑا ہے

سال 2024ء گندم کے کاشت کاروں کے لیے ایک مشکل ترین سال تھا، جب گندم کی فصل تو اچھی تھی، دانہ بھی موٹا تھا، مگر حکومت نے گندم کی خریداری سے صاف انکار کردیا۔کاشت کاروں نے 14 ہزار روپے فی تھیلا والی ڈی اے پی، 45 سو روپے فی تھیلا والی یوریا، دو اسپرے، 2 […]
چار اپریل، بھٹو اور نشانِ پاکستان

ذرا چشمِ تصور میں لائیں وہ رات، جو کسی پر قہر بن کر ٹوٹی تھی۔ جی، وہ رات تھی 3 اور 4 اپریل 1979ء کے درمیان کی۔ دن کو بارش ہوتی رہی۔ رات قریب 11 بجے کا وقت تھا، جب ڈپٹی سپرنٹنڈٹ مجید قریشی راولپنڈی ڈسٹرک جیل کے ایک معمولی سے کمرے میں داخل ہوا […]
تونسہ: بچوں میں ایڈز کا پھیلاو

تونسہ (پنجاب) میں ایچ آئی وی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک اور بچے میں اس وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 107 تک جا پہنچی ہے۔ یہ صرف ایک عددی اضافہ نہیں، بل کہ ایک لمحۂ فکریہ ہے، جو […]
منڈی احمد آباد کا تاریخی مندر

قریباً سات کنال رقبے پر مشتمل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈی احمد آباد (اولڈ کیمپس) کی عمارت تقسیمِ بر صغیر سے پہلے ہندوؤں کا مندر ہوا کرتا تھا۔ یہ مندر ابھی زیرِ تعمیر تھا، جب پارٹیشن ہوگئی۔ مندر کی مرکزی عمارت اور مینار تعمیر ہوچکے تھے۔ مرکزی عمارت کا فرش ابھی نہیں ڈالا گیا تھا۔ […]
کیا یہ امریکی مداخلت نہیں؟

عدمِ اعتماد ووٹنگ کے ذریعے مسندِ اقتدار سے نکال باہر کیے گئے وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی نے عدمِ اعتماد ووٹنگ تحریک سے پہلے تاش کے آخری پتے کی طرز پر امریکہ سے آئے ’’سائفر پیغام‘‘ کا بھرپور استعمال کیا اور ’’امریکی مداخلت مردہ باد‘‘ اور ’’ہم کوئی غلام ہیں!‘‘ جیسے جذباتی نعروں سے اپنے […]
رمضان نشریات کے نام پر بے ہودگی

پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بہ دولت جہاں تفریح اور معلوماتِ عامہ میں اضافہ ہوا، وہیں پر شوبزنس کے ہر شعبے میں سرکاری ٹی وی چینل کی اجارہ داری کا خاتمہ بھی دیکھنے کو ملا۔سیانے کہتے ہیں کہ ہر شے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ اس سنہری کہاوت کے عین مطابق پاکستانی پرائیویٹ […]
مہذب ’’ایپ‘‘ کا غیر مہذب استعمال

میرے ’’واٹس ایپ‘‘ نمبر پر اتنے گروپ ہیں کہ جنھیں صرف دیکھنے کے لیے لمبا وقت چاہیے ہوتا ہے۔ پڑھنے اور سننے تو دور کی بات ہے۔’’واٹس ایپ‘‘ یا سمارٹ فون جو ایک مہذب ذریعۂ مواصلات ہے، اسے ہمارے لوگوں نے انتہائی غیر مہذب صورت دی ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے ہر شخص فون اپنی […]
متحرک شخصیات و علما اور بیداری کی جد و جہد

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ہر وہ فرد جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوا، وہ ہمیشہ کسی نہ کسی شکل میں نشانے پر رہا۔ خواہ وہ سیاسی رہ نما ہو، سماجی کارکن ہو، صحافی ہو، یا عالم…… جو بھی عوام میں شعور بیدار کرتا ہے، اُسے خاموش کرانے کے لیے مختلف […]
ڈاکوؤں کی واردات کے بدلتے طریقے

وقت کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں نے بھی اپنی واردات کے طریقے تبدیل کرلیے ہیں۔ پہلے صرف رات کے اندھیرے میں ڈاکے ڈالے جاتے تھے۔ جس گھر میں واردات کرنے جانا ہوتا، وہاں جانے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ اگر کسی بڑے زمین دار یا چوہدری کے گھر ڈاکا ڈالنا ہوتا، تو اس […]
دہشت گردی کی نئی لہر

جمعہ 7 مارچ کو جب مَیں یہ سطور لکھ رہا تھا، تو سامنے ایک سرکاری نوٹیفکیشن پڑا تھا۔ یہ نوٹیفکیشن دراصل ایک ’’تھریٹ الرٹ‘‘ تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دو موٹر گاڑیاں کوئٹہ شہر میں داخل ہوچکی ہیں، جو کسی بھی سرکاری عمارت کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ لہٰذا متعلقہ ادارے انسدادِ دہشت گردی […]
بارڈر سمگلنگ: عسکریت پسندوں کی مالیاتی شہ رگ

کہانی پرانی ہے، منظرنامہ نیا نہیں۔ کردار وہی پرانے، ہتھیار جدید اور سرحدیں ویسی ہی غیر محفوظ۔ بلوچستان کے ریگ زاروں میں دن کو خاموشی ہوتی ہے، رات کو جنگل کا قانون۔ دور کہیں کسی ویران راستے پر ایک گاڑی دھول اڑاتے ہوئے تیزی سے نکلتی ہے۔ اندر جدید اسلحہ ہے۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھا […]
میرا ٹرمپ زندہ باد، تیرا ٹرمپ مردہ باد

امریکی صدر ٹرمپ نے پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکہ کو مطلوب ہائی پروفائل دہشت گرد کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکہ سمیت پوری دنیا بالخصوص پاکستانیوں کے لیے بھی یہ حیران کن خبر تھی۔ امریکی صدر کے انکشاف پر حسبِ روایت طرفین سے ردِ عمل، تبصرے اور تجزیے کیے گئے۔ پاکستانی وزیرِاعظم […]
وفاقی کابینہ میں توسیع اور پیپلز پارٹی کے تحفظات

وفاق میں دو درجن سے زائد وزرا اور مشیران وفاقی کابینہ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 47 ہو گئی ہے، جو ایک دو روز میں 50 ہو جائے گی کہ تین منتخب وزرا اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کے سبب بروقت ایوانِ صدر حلف برداری کے […]
اکانومسٹ کی ہمارا منھ چھڑاتی رپورٹ

قارئین! 2024ء کی جمہوریت کی درجہ بندی میں پاکستان کا 6 درجے تنزل ہوگیا، جس کے بعد یہ 10 بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں آگیا۔رپورٹ میں دنیا بھر کی 165 آزاد ریاستوں اور 2 خودمختار خطوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ ا نڈیکس 5 بنیادوں پر ممالک کا جائزہ لیتا ہے، […]
اصل حقائق کیوں پوشیدہ ہیں؟

تاریخی حوالے سے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کل کی بات ہے۔ وہ اکثر کردار زندہ ہیں کہ جنھوں نے اس تمام عمل میں حصہ لیا تھا، لیکن آپ تجزیہ کرلیں کہ پھانسی کے وقت وہاں موجود اشخاص کے بیانات میں شدید تضاد ہے۔ جیل کے اُس وقت کے […]
مولوی صاحب، گدھا اور ہجوم

کہتے ہیں کہ ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے۔ ان کا کوئی دوسرا ذریعۂ آمدن نہ تھا اور گاؤں میں رہتے ہوئے گزارہ بہت مشکل تھا ۔اُسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا۔ اُس نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ […]
سوات: آل پارٹیز کانفرنس و قومی جرگہ کا اعلامیہ

آل پارٹیز کانفرنس اور قومی جرگہ کے تمام شرکا اِس قرارداد کے ذریعے متفقہ فیصلہ کرتے ہیں کہ٭ سوات کے عوام سوات کی قیمتی اور محدود زمین پر مزید سرکاری پراجیکٹس اور ان کی آڑ میں زمینوں پر سیکشن فور اور قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔٭ سوات کے علاقہ نیکپی خیل تحصیلِ کبل میں […]