میرا ٹرمپ زندہ باد، تیرا ٹرمپ مردہ باد

امریکی صدر ٹرمپ نے پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکہ کو مطلوب ہائی پروفائل دہشت گرد کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکہ سمیت پوری دنیا بالخصوص پاکستانیوں کے لیے بھی یہ حیران کن خبر تھی۔ امریکی صدر کے انکشاف پر حسبِ روایت طرفین سے ردِ عمل، تبصرے اور تجزیے کیے گئے۔ پاکستانی وزیرِاعظم […]
عالمی چودھراہٹ کس کے ہاتھ؟

امریکی صدر نے فلسطین کو امریکہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے بیان داغ کر پوری دنیا میں بے چینی پھیلا دی ہے۔ نیتن یاہو، نریندر مودی اور ڈولنڈ ٹرمپ کا اتحادِ ثلاثہ دنیا کے لیے کوئی نیک شگون نہیں۔ اس اعلان کو عرب دنیا کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا نے بھی مسترد کر دیا […]
بدلتے عالمی منظر نامے کا مختصر سا جائزہ

ایک عرصے سے تعلقات میں سرد مہری تھی۔ تناو کی سی کیفیت تھی۔ بسا اوقات تو بات دھمکیوں تک پہنچ جاتی، لیکن اب حالات تبدیلی کی جانب گام زن ہیں اور رومانس کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے۔ عشق ایک نیا رُخ پا رہا ہے۔ امریکہ اور روس ایک دوسرے سے پیار کی […]
نئی عالمی صف بندیاں اور پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ 12 فروری 2025ء کو انکشاف کیا کہ اُنھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات چیت کی ہے، جس کے نتیجے میں روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ کیوں کہ […]
پاک امریکہ تعلقات اور بدلتا دور

امریکہ کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس کا منتخب صدر پوری دنیا کے معاملات پر نظر رکھتا ہے۔ قومی مفادات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی اقوام کے مفادات کو بھی بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ امریکی معاونت اور امداد سے ڈھیر ساری کم زور اقوام اپنے قدموں پر کھڑی ہوجاتی ہیں۔ چوہدری دستِ […]
لاس اینجلس کا المیہ اور ہماری شعوری سطح

مَیں نے زندگی کے صرف 5 سال کرایہ کے گھر میں گزارے۔ اس دوران میں 3 مرتبہ سامان اُٹھا کر ہجرت کرنی پڑی۔ مَیں مسلمانوں کے درمیان رہا ہوں، جو مقدس انسانوں کی پیدایش اور موت پر خوشی اور غمی منا کر ثواب کماتے ہیں…… لیکن حال یہ تھا کہ اکثر پانی کی موٹر نہیں […]
جنگ منافع بخش کاروبار ہے

جنگ ایک کاروبار ہے۔ ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار، بل کہ اسے ایک صنعت کَہ لیں۔ دیگر صنعتوں کی طرح اس پر بھی اُن قوتوں کی اجارہ داری ہے، جنھوں نے علم و ہنر میں امتیازی مقام حاصل کیا ہوا ہے۔ یہ کوئی راز نہیں کہ ہم عصر دنیا میں علم و ہنر کی […]
انسانی ہم دردی اور عالمی تضاد

2005ء کے تباہ کن زلزلے کے دوران میں پاکستان کو دنیا بھر سے امداد ملی، لیکن امریکی امداد اپنی وسعت اور اثرات کے اعتبار سے نمایاں رہی۔ امریکی حکومت نے نہ صرف مالی امداد فراہم کی، بل کہ اپنی فوجی اور طبی ٹیموں کو بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجا۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے دور دراز […]
درونِ امریکہ: دید و شنید

قارئین! پانچ سال بعد ایک بار پھر امریکہ روانگی کے اسباب پیدا ہوئے۔ اس بار ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں کمپیوٹری لسانیات سے متعلق ایک کانفرنس میں بہ طور شریک مصنف شرکت کی۔ مقالے کا عنوان تھا "Developing Language Technology and NLP Tools for Endangered Languages.”مذکورہ مقالے کے مرکزی مصنف برخوردار نعیم الدین […]
ٹرمپ کی جیت کیسے ممکن ہوئی؟

ٹرمپ کی جیت کے مستقبل پر اثرات

شمالی شام میں امریکہ کا نیا محاذ

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ کی گھمبیر صورتِ حال میں یک دم شمالی شام کو نشانہ بناکر امن کے قیام کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ شمالی شام میں حالیہ امریکی فوجی حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے ہی سے غیر مستحکم صورتِ حال میں پیچیدگی کی ایک نئی تہہ ڈال دی ہے۔ امریکی وزیرِ […]
کون سا ملک ڈاکٹر کو سب سے زیادہ تنخواہ دیتا ہے؟

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ڈاکٹر کی تنخواہ پوری دنیا میں سے زیادہ ہے، جہاں وہ 3 لاکھ 88 ہزار 623 ڈالر سالانہ تنخواہ لیتا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ ہے، جہاں ایک ڈاکٹر سالانہ 3 لاکھ 16 ہزار ڈالر […]
3 اکتوبر، گور وڈال کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق گور وڈال (Gore Vidal)، مشہور ادیب اور سیاسی مبصر، 3 اکتوبر 1925ء کو نیو یارک، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ بہت ہی مقبول ’’بر اینڈ مائیرا بریکنرج‘‘ سمیت 25 مختلف ناول تخلیق کیے۔ مختلف مضوعات پر 200 سے زاید مضامین اور کئی ڈرامے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ جانے مانے سیاسی مبصر […]
سب سے زیادہ نوبل انعام جیتنے والی قوم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں سب سے زیادہ نوبل انعام جیتنے والی قوم ’’امریکہ‘‘ (America) کی ہے جس نے اب تک 406 انعام اپنے نام کیے ہیں۔ اس فہرست میں 138 نوبل انعامات کے ساتھ انگلستانی دوسرے […]
سرد جنگ کے بھوت

دنیا میں کئی مقامی اور عالمی تنازعات کی وجہ پہلے بڑی سلطنتوں کے بیچ ایک دوسرے پر برتری کی جنگیں ہوتی تھی، جن کی وجہ سے چھوٹی اور کم زور قومیں زیادہ متاثر ہوتی تھیں۔ برطانیہ اور زار روس کی کشیدگی کا سب کو معلوم ہوگا۔ اُس کے بعد اس طویل جنگ نے ایک اور […]
امریکہ میں غیر ملکی طلبہ، زیادہ تعداد کس ملک کی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” (سابقہ نام ’’ٹویٹر‘‘) پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق امریکہ میں پڑھنے والے غیر ملکی طلبہ میں سب سے زیادہ تعداد تقریباً 290,086 طلبہ کے ساتھ چائینہ کی ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ تعداد تقریباً 199,182 طلبہ کے ساتھ انڈیا کی ہے۔ 40,755 طلبہ […]
26 جولائی، جارج کلنٹن کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج کلنٹن (George Clinton) ، فوجی اور مشہور سیاست دان، 26 جولائی 1739ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بانیوں میں تصور کیے جاتے ہیں۔ ڈیموکریٹک ریپبلکن پارٹی کے اہم رکن تھے۔ ریاست ہائے متحدہ کے چوتھے نائب صدر بھی تھے۔ 20 […]
2 جولائی، ارنسٹ ہیمنگوے کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ارنسٹ ہیمنگوے (Ernest Hemingway)، مشہور امریکی ادیب، صحافی اور ناول نگار، 2 جولائی 1961ء کو کیچم (Ketchum, Idaho) میں خود کو سر میں گولی مارنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ 21 جولائی 1899ء کو سیسیرو (Cicero, America) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک ڈاکٹر تھے۔ […]
ملیے دنیا کے تمام ممالک کی سیر کرنے والے شخص سے

انگریزی روزنامہ ڈان کے بچوں کے مرغوب میگزین "Dawn Young World” کے مطابق "Ramblin Randy” کے پاس دنیا کے تمام ممالک دیکھنے کا اعزاز ہے۔ "Ramblin Randy” کا تعلق "San Diego” (کیلی فورنیا) سے ہے۔ میگزین کے مطابق انھوں نے دنیا کے تمام ممالک جن کی تعداد 193 رقم کی گئی ہے، کی سیر کرکے […]
12 مئی، جارج کارلن کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج کارلن (George Carlin) مشہور امریکی کامیڈین، 12 مئی 1937ء کو نیویارک، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق 1970ء کے عشرے تک کارل حکومت مخالف شخصیت کے طور پر شہرت حاصل کرچکے تھے۔ اپنے اسٹیج پروگراموں میں قابلِ اعتراض زبان استعمال کرتے تھے۔ گرامی […]