سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں سب سے زیادہ نوبل انعام جیتنے والی قوم ’’امریکہ‘‘ (America) کی ہے جس نے اب تک 406 انعام اپنے نام کیے ہیں۔
اس فہرست میں 138 نوبل انعامات کے ساتھ انگلستانی دوسرے نمبر ہیں۔ اس طرح 114 نوبل انعامات کے ساتھ اہلِ جرمن تیسرے، 73 انعامات کے ساتھ اہلِ فرانس چوتھے، 33 انعامات کے ساتھ اہلِ سویڈن پانچویں، 32 انعامات کے ساتھ اہلِ روس چھٹے، 29 انعامات کے ساتھ اہلِ جاپان ساتویں، 28 انعامات کے ساتھ کینیڈا آٹھویں، 27 انعامات کے ساتھ اہلِ سوئٹزر لینڈ نویں اور 22 انعامات کے ساتھ اہلِ آسٹریا دسویں نمبر پر ہیں۔
اس لمبی چوڑی فہرست میں 11 نوبل انعامات کے ساتھ ہمارے پڑوس میں بسنے والی قوم یعنی بھارت 18ویں اور چائینہ 08 نوبل انعامات کے ساتھ 22ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی قوم کا دی گئی فہرست میں کوئی ذکر نہیں۔ البتہ وکی پیڈیا پر دی گئی طویل فہرست میں درج ہے کہ پاکستانی قوم اب تک 2 نوبل انعام اپنے نام کرچکی ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)