18 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں ایک بدترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 18 مارچ 1978ء کو سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک منحرف نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلیوں کے سبب ملک میں خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 5 جولائی 1977ء کو جنرل محمد ضیا الحق نے مارشل لا نافذ کر دیا۔ ستمبر 1977ء میں مسٹر بھٹو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ 18 مارچ 1978ء کو ہائی کورٹ نے انھیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ 6فروری 1979ء کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ یوں نتیجتاً 4اپریل کو انھیں راولپنڈی جیل میں پھانسی دی گئی۔