30 دسمبر کو امریکہ نے ویت نام جنگ میں ایک بڑے پیمانے پر کی جانے والی بمباری کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔
مذکورہ بمباری 18 دسمبر تا 29 دسمبر 1972ء کئی ناموں سے جاری آپریشن میں کی گئی تھی، جن میں نمایاں نام "The December Raids” اور "The Christmas Bombings” تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اُس وقت یہ بمباری دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی بھی ملک پر ہونے والی سب سے بڑی بمباری تھی، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی تھی۔