معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق وینس ولیمز (Venus Williams) ، مشہور امریکی ٹینس سٹار، 17 جون 1980ء کو کیلی فورنیا، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام "Venus Ebony Starr Williams” ہے۔ 1998ء میں آسٹریلین اوپن میں ڈیبو کیا تھا۔اب تک کی عظیم ترین ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ 7گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل، 16 گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل اور 4 اولمپک گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)