احسان علی خان
ایڈیٹر
احسان علی خان لفظونہ ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ روزنامہ آزادی اور باخبر سوات ڈاٹ کام کے سب ایڈیٹر بھی ہیں۔ خیبر نیوز کے ڈسٹرکٹ نیوز کاسٹر رہ چکے ہیں۔ فی الوقت نمل یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم ہیں۔
امجد علی سحابؔ
ایڈیٹر
امجد علی سحابؔ لفظونہ ڈاٹ کام کے بانی ہیں۔ روزنامہ آزادی اسلام آباد اور باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ہیں۔ اردو کو بطور مضمون پڑھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ڈان میڈیا کے ساتھ بطور بلاگر کام کرتے ہیں۔ نئی دنیائیں کھوجنے کے ساتھ ساتھ تاریخ و تاریخی مقامات میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔
فضل ربی راہیؔ
سرپرست اعلیٰ
فضل ربی راہیؔ لفظونہ ٹیم کے سرپرست ہیں۔ سوات کے سینئر صحافی ہیں۔ روزنامہ جنگ، نئی بات اور آزادی میں ان کی نگارشات چھپتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا شمار سوات کے پائے کے ادبا میں ہوتا ہے۔
عطاء اللہ خان بابا
ایسوسی ایٹ ایڈیٹر
عطاء اللہ خان بابا سوات کے رہائشی ہیں۔ ویب ڈیزائنر ہیں۔ لفظونہ ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ہیں۔ قلم قبیلہ کے ساتھی ہیں۔ مختلف معاشرتی مسائل پر قلم اٹھاتے ہیں۔ ان کی نگارشات گاہے گاہے مختلف مقامی اخبارات اور نیوز ویب سائٹس پر چھپتی رہتی ہیں۔
فضل خالق
ممبر ایڈیٹوریل بورڈ
فضل خالق سوات کے سینئر صحافی ہیں۔ لفظونہ ڈاٹ کام کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر ہیں۔ ڈان میڈیا کے ساتھ ضلع سوات سے بطورِ نامہ نگار منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ سوات کے آثارِ قدیمہ پر وسیع مطالعہ رکھتے ہیں۔ سیر و سیاحت کے شوقین ہیں۔ ڈان میڈیا کے علاوہ مختلف علاقائی و قومی اخبارات اور ویب سائٹس پر ان کی نگارشات چھپتی رہتی ہیں۔
نیاز احمد خان
ممبر ایڈیٹوریل بورڈ
نیاز احمد خان سوات کے سئنیر صحافی ہیں۔ لفظونہ ڈاٹ کام کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ مشال ریڈیو اور مشرق ٹی وی کے بیورو چیف ہیں۔ مختلف علاقائی و قومی روزناموں میں حالاتِ حاضرہ پر قلم اٹھاتے رہتے ہیں۔