کچھ اٹلی کے مشہور ادیب اتالو کلوینو کے بارے میں

تحریر: نجم الدین احمد اتالو کلوینو (Italo Kalvino) سنہ 1923ء میں کیوبا کے شہر ہوانا کے مضافاتی علاقے سینتیاگو ڈی ویگاس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ماریو کلوینو، جو استوائی زراعت دان اور ماہرِ نباتات تھے۔ زراعت اور پھول بانی کی تعلیم بھی دیا کرتے تھے۔ ماریو کلوینو نے سان ریمو، اٹلی سے میکسیکو […]
اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

تبصرہ نگار: فرخ سہیل گوئندی زیرِ تبصرہ کتاب ’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘ دو یہودی مصنفین کی تحقیقی اور معلوماتی کتاب ہے۔ یہ جناب اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اسرائیل شحاک پولینڈ میں اپنی والدہ کے ہم راہ ایک نازی کیمپ صرف اس بنیاد پر قید کردیے گئے کہ وہ یہودی […]
ولیم شیکسپیئر کے ’’ہیملیٹ‘‘ کا اُردو ترجمہ

تبصرہ: اقصیٰ سرفراز شہرت یافتہ لکھاری کی لکھی کوئی بھی تصنیف، چاہے وہ عام ہو یا خاص، ہمیشہ شہرت یافتہ کہلاتی ہے۔ اور اس کا جیتا جاگتا ثبوت شیکسپیئر کا ڈراما ’’ہیلمیٹ‘‘ ہے۔ مَیں واضح کرنا چاہوں گی کہ مَیں لکھاری یا اس کی تصنیف پہ سوال نہیں داغ رہی، بلکہ کتاب کے ترجمے کے […]
سوات کے 1975ء کے ایک رقت انگیز مشاعرے کی روداد

ماسٹر محمد جان لوہارؔ کے فرزندِ ارجمند بخت سلیمان شہاب کی یاد میں 1975ء میں ایک مشاعرہ منعقد ہوا تھا ،جس کی صدارت سوات کے نامی گرامی شاعر خانے قصاب نے کی تھی۔ مہمانِ خصوصی پاکستان نیشنل سنٹر مینگورہ اے آر ڈی عنایت اللہ خان تھے۔ سٹیج سیکرٹری رحیم شاہ رحیمؔ تھے۔ اس مشاعرے کا […]
ننھا شہزادہ (تبصرہ)

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز ’’ننھا شہزادہ‘‘ بڑے آدمی کے نام بچوں کے مزاج پر مبنی چھوٹی مگر بڑی کتاب ہے۔ قارئین! آج بھی کہیں نہ کہیں انسان کے اندر ایک جیتا جاگتا بچہ پنہاں ہے، جو حساس مگر سنجیدہ ہے۔ سال ہا سال جب وہ اپنی عمر کی منزلیں طے کرتا ہے، تو اُس کے […]
2 اکتوبر،گراہم گرین کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق گراہم گرین (Graham Greene)، مشہور ناول نگار، افسانہ اور ڈراما نویس، انشا پرداز اور نقاد، 2 اکتوبر 1904ء کو ہرٹ فورڈ شائر، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ والد ’’برکھم اسکیڈ اسکول‘‘ میں ہیڈ ماسٹر تھے، وہاں سے تعلیم پائی۔ 1926ء میں روزنامہ ’’دی ٹائمز‘‘ سے منسلک ہوگئے۔ […]
1 اکتوبر، مجروح سلطان پوری کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق مجروح سلطانپوری (Majrooh Sultanpuri)، مشہور شاعر اور نغمہ نگار، 1 اکتوبر 1919ء کو وہ 1 اکتوبر 1919ء کو اُتر پردیش کے ضلع سلطان پور (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام اسرار الحسن خان تھا اور مجروحؔ سلطان پوری تخلص کرتے تھے۔ صرف ساتویں جماعت تک اسکول میں پڑھے تھے۔ اس […]
تاریخ، وِل ڈیورانٹ اور یاسر جواد

وِل ڈیورانٹ کی کتاب "The Story of Civilization”، جس کا اُردو ترجمہ یاسر جواد صاحب نے کیا ہے، ایک شان دار تاریخی کتاب ہے، جو 11 جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں انسانی تمدن کی تاریخ کا جامع اور وسیع جائزہ دیا گیا ہے۔ ابو جون رضا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]
’’فاہیان‘‘ (سفری روداد)

تحریر: یاسر رضا آصف یہ سفری روداد مشہور چینی سیاح اور بدھ کے پیروکار فاہیان کے ہندوستانی سفر پر مشتمل ہے…… جسے تاریخی سفری دستاویز کہا جائے، تو مبالغہ نہ ہو گا۔ فاہیان پہلا چینی سیاح تھا، جس نے برصغیر کی دھرتی پر قدم رکھا۔ فاہیان کی پیدایش کے متعلق دو روایات ہیں: پہلی روایت […]
مولانا شبلی نعمانی اور رازداں طبلہ نواز

تحریر: شعیب علوی مولانا شبلی نعمانی کی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ مولانا ابوالکلام آزاد سے روایت کیا جاتا ہے۔ یہ واقعہ عبدالرزاق ملیح آبادی نے اپنی کتاب ’’ذکرِ آزاد‘‘ میں نقل کر رکھا ہے۔ جیل میں ایک دن مولاناابوالکلام آزاد نے مرحوم شبلی نعمانی کے متعلق ایک دل چسپ لطیفہ سنایا۔ کہنے لگے، مولانا […]
’’ابن خلدون جاسوس‘‘ رائد الجحافی کے مضمون سے اقتباس

ترجمہ: توقیر احمد بھملہ یمنی مصنف، رائد الجحافی نے ابنِ خلدون کی تحریروں کے چند اقتباسات ایک مضمون میں نقل کیے تھے، جسے اُس نے ’’ابن خلدون جاسوس‘‘ کا نام دیا تھا۔ الجحافی لکھتا ہے کہ آج سے 700سال قبل لکھی گئی تحریر مستقبل کے تصور کا منظر نامہ ہے، جسے دنیا میں سماجیات کے […]
کافکا کے افسانے (تبصرہ)

تبصرہ: اقصیٰ سرفراز کھبی کسی چوہے کی زبانی زندگی کے متعلق حیران کر دینے والا فلسفہ سنا ہے……؟ افسوس……! چوہے نے کہا۔ دنیا روز بہ روز چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ شروع شروع میں یہ اتنی بڑی تھی کہ مجھے خوف آتا تھا۔ مَیں بھاگتا رہا، بھاگتا رہا…… اور جب آخرِکار مجھ کو دور پر […]
17 ستمبر، بے خود بدایونی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق بے خود بدایونی (Bekhud Badayuni)، بیسویں صدی کے ابتدائی عشروں کے نمایاں شاعر، 17 ستمبر 1857ء کو بدایوں، اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام مولوی عبد الحئی تھا۔ والد کا نام مولوی غلام رسول تھا۔ تعلق بدایوں (اُتر پردیش) بھارت سے تھا۔ مولانا الطاف حسین حالی کے شاگرد […]
لیو ٹالسٹائی کا ادبی مقام

انتخاب: احمد بلال ’’کاؤنٹ لیو ٹالسٹائی‘‘ ایک معزز، دولت مند گھرانے میں 1828ء کو پیدا ہوا۔ ٹالسٹائی کی جنم بھومی کا نام لسانیا پولیانا تھا۔ ٹالسٹائی خاندان روس کا ایک معزز اور دولت مند خاندان تھا، جس کا شمار شاہی خاندان میں ہوتا تھا۔ ’’پشکن‘‘ ٹالسٹائی کا رشتے دار تھا۔ پشکن کو ٹالسٹائی اپنا ’’چوتھا […]
15 ستمبر، اگاتھا کرسٹی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق اگاتھا کرسٹی (Agatha Mary Clarissa Miller)، جاسوسی کہانیاں لکھنے والی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ، 15 ستمبر 1890ء کو ٹورکیے، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ جاسوسی کہانیاں لکھنے والی تاریخ کی عظیم ترین مصنفہ سمجھی جاتی ہیں۔ اس بات کا انداہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گنیز بک آف ریکارڈ کے […]
سورج مکھی (برازیلی ادب)

مترجم: محمد فیصل (ملتان) آسمان پر صبح کے آثار نمودار ہوچلے تھے۔ یوراگوئے کے اُس سرحدی گاؤں میں مقیم ’’فریڈریکو‘‘ کچی سڑک کے پار سورج مکھی کے پھولوں کے کھیت کو گھور رہا تھا۔ اُس کے قیمتی جوتوں پر مٹی تھی یا ریت، اُسے اندازہ نہ تھا۔ ہاں! البتہ اس کی بیوی ’’لوئیسا‘‘ فوراً بتا […]
عورت اور بناو سنگار

انتخاب: حنظلۃ الخلیق (نوٹ:۔ یہ تحریر دہلی سے شائع ہونے والے تاریخی اخبار’’ریاست‘‘ کے ایڈیٹر ’’سردار دیوان سنگھ مفتون‘‘ کی ہے، راقم) ’’ریاست‘‘ (اخبار) کا دفتر اجمیری دروازہ کے باہر تھا۔ سردار گوپال سنگھ ممبر پنجاب اسمبلی ( جو آج کل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں اور اُو بی ای کا خطاب بھی […]
ناول ’’اُس چھپی ہوئی کھڑکی میں جھانکو‘‘ کا ترجمہ کیسے ہوا؟

تحریر: محمد زبیر یونس آج کل میرے زیرِ مطالعہ ’’کوشلیہ کمار سنگھے‘‘ کا ناول ’’اُس چھپی ہوئی کھڑکی میں جھانکو‘‘ ہے جس کا شان دار ترجمہ ’’آج‘‘ رسالے کے بانی ’’اجمل کمال صاحب‘‘ نے کیا ہے۔ یوں تو ناول بہترین ہے، مگر ناول سے پہلے اجمل کمال کے قلم سے مصنف کے تعارف اور ترجمہ […]
کچھ ڈاکٹر عرفان احمد خان کے بارے میں

تحقیق و تحریر: ڈاکٹر ہارون رشید تبسّم 6 ستمبر ناول نگار، خاکہ نویس، مترجم، نقاد، محقق، مِزاح نویس، طنز نگار پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد خان کا یومِ ولادت ہے۔ اَدب کے اُفق پر اپنی انفرادیت رکھنے والے عرفان احمد خان 6 ستمبر 1960ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کی وطن سے محبت اور […]
بپسی سدھوا کا شاہ کار ناول ’’آئس کینڈی مین‘‘

تبصرہ: بلال حسین بھٹی ’’بپسی سدھوا‘‘ پاکستانی، پارسی ناول نگار ہیں۔ اِس وقت اُن کی عمر 80 سال ہو چکی ہے۔ وہ پاکستان کے اُن چند انگریزی ناول نگاروں میں سے ایک ہیں، جنھوں نے اپنے مشاہدے کی گہرائی اور اندازِ بیاں کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ اُن کا پہلا ناول "The […]
بشیر منگی کی یاد میں

پیدایش:۔ یکم اپریل 1965ء۔ انتقال:۔ 13 مئی 2021ء۔ بشیر منگی کی پیدایش پنجو ڈیرو (لاڑکانہ) میں ہوئی اور وفات عید والے روز سکھر میں ہوئی۔ بشیر منگی کے ذمے مَیں نے سعادت حسن منٹو کو سندھی میں ترجمہ کرنے کا کام لگایا۔ 2011ء منٹو سال تھا۔ بشیر منگی نے منٹو کے پسندیدہ افسانوں کا ترجمہ […]