وکی پیڈیا کے مطابق اگاتھا کرسٹی (Agatha Mary Clarissa Miller)، جاسوسی کہانیاں لکھنے والی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ، 15 ستمبر 1890ء کو ٹورکیے، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔
جاسوسی کہانیاں لکھنے والی تاریخ کی عظیم ترین مصنفہ سمجھی جاتی ہیں۔ اس بات کا انداہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گنیز بک آف ریکارڈ کے مطابق دنیابھر میں شیکسپئیر کے بعد یہ واحد مصنفہ ہیں جن کی کتابیں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوئی ہیں۔
2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق ان کی لکھی ہوئی کہانیوں کے ایک ارب سے زاید نسخے فروخت ہوئے تھے۔ کُل 66 جاسوسی ناول اور 153مختصر کہانیوں کے 14 مجموعے لکھے، جو اَب تک 100 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوچکے ہیں۔ یوں تو وہ جرائم اور سراغ رساں پر مبنی جاسوسی کہانیوں کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن’’میری ویسٹماکوٹ‘‘ کے قلمی نام سے رومانوی ناول بھی لکھے اور کئی پُراَسرار، سنسنی خیز اور ماورائی کہانیاں بھی تحریر کیں۔
12 جنوری 1976ء کو آکسفورڈ شائر، انگلستان میں انتقال کرگئیں۔