ایک بوڑھی خاتون اور والی سوات

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے ، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)مجھے نہیں معلوم کہ سوات کے حکم ران کی شاہی رہایش گاہ کے لیے باورچی خانے کے سامان کی فراہمی کیسے ہوتی تھی؟ لیکن ایک دن ایک سکول فیلو، جو مجھ سے ایک کلاس سینئر […]
’’کافی ٹھنڈی ہونے سے پہلے‘‘ (جاپانی ادب)

تبصرہ: دانش مرزا یہ ٹوکیو کے ایک چھوٹے سے کیفے کی کہانی ہے، جہاں ’’وقت میں سفر‘‘ (Time Travel) ممکن ہے، مگر کچھ مخصوص شرائط کے ساتھ۔ آپ صرف اُن لوگوں ہی سے مل سکتے ہیں، جو پہلے اس کیفے میں آچکے ہوں۔ آپ حال میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے اور آپ کو اپنی کافی […]
دارِ ارقم: اسلام کی پہلی درس گاہ

جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچ جائے اور سچائی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، تب ایک ایسا دور آتا ہے، جہاں چراغ اندھیروں میں بھی روشنی پھیلانے لگتے ہیں۔ایسا ہی ایک چراغ ’’دارِ ارقم‘‘ تھا، وہ پہلا مرکزِ علم جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے جاں […]
’’معین الطریقت‘‘ کا مختصر سا جائزہ

تبصرہ: سیمیں کرن’’معین الطریقت‘‘ جب میرے ہاتھ آئی جو کہ شیخ ابنِ عربی کے رسالہ ’’الامر المحکم المربوط فی ما یلزم اہل طریق اللہ من الشروط‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے اور اسے اُردو قالب میں پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے ڈھالا ہے۔ وہ خود ایک معروف علمی روحانی خانوادے کے چشم و چراغ ہیں۔ بہت […]
مہذب ’’ایپ‘‘ کا غیر مہذب استعمال

میرے ’’واٹس ایپ‘‘ نمبر پر اتنے گروپ ہیں کہ جنھیں صرف دیکھنے کے لیے لمبا وقت چاہیے ہوتا ہے۔ پڑھنے اور سننے تو دور کی بات ہے۔’’واٹس ایپ‘‘ یا سمارٹ فون جو ایک مہذب ذریعۂ مواصلات ہے، اسے ہمارے لوگوں نے انتہائی غیر مہذب صورت دی ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے ہر شخص فون اپنی […]
ریاست سوات: فوج کی درجہ بندی

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے ، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)وقت گزرنے کے ساتھ، نئی نسل کا سابق ریاستِ سوات کی یادوں کے ساتھ تعلق بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ نوجوان نسل ریاست کے نظامِ حکومت، عدلیہ کے نظام، تعلیم اور صحت کے شعبوں اور […]
بھکاری مافیا: پاکستان کی ساکھ داو پر

پاکستان میں بھکاری مافیا ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جو نہ صرف ملک کے اندر بل کہ بیرونِ ممالک بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ معاشی بدحالی، بے روزگاری اور منظم گینگوں کے ہاتھوں مجبور افراد خلیجی ممالک کا رُخ کرتے ہیں اور وہاں مختلف طریقوں سے بھیک مانگ کر […]
ہمارا بچپن

ہمارے بچپن کے افسر آباد میں مختلف طبقات کے لوگ رہتے تھے۔ یہ ایک بالکل "Harmonious” بستی تھی۔ ایک بات جو اُن دنوں کی مجھے یاد ہے۔ ہم اپنے کھیلوں میں حقیقت سے زیادہ "Phantasies” کے رنگ بھرتے اور خود کو یقین دلاتے کہ ہاں ایسا ہی ہورہا ہے، جیسا ہم دیکھنا یا دکھانا چاہ […]
پاکستان: دہشت گردی اور سیاسی بحران

کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ کیوں کہ ریاستی اداروں کے بہ قول ملک کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ کی طرز کی دہشت گردی نے جکڑ لیا ہے۔ دہشت گردی کے متعدد واقعات، خاص طور پر خیبر پختونخوا، سابقہ فاٹا، بلوچستان اور پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔ ’’بلوچ لبریشن آرمی‘‘ (بی ایل اے) نے تشدد میں اضافہ […]
خوش بو، الرجی اور پھیپڑے

ہم خوش بو کو اپنی ناک میں موجود "Olfactory Receptors” کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم کوئی خوش بو سونگھتے ہیں، تو اس کے ذرات ہوا میں سے ناک میں داخل ہوتے ہیں اور ان ’’ریسپٹرز‘‘ سے چپکتے ہیں۔ یہ ’’ریسپٹرز‘‘ دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں، جس سے ہمیں خوش بو کا احساس ہوتا […]
ریاست سوات میں عورتوں کے حقوق

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے ، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)بہت سے لوگ، خاص طور پر تاریخ کے شائق طلبہ، مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ریاست نے عورتوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کیا کیا ہے اور کیا عورتوں کے بنیادی حقوق […]
ڈاکٹر انعام الحق جاوید: زندہ جاوید شاعر

ڈاکٹر انعام الحق جاوید لفظوں کے جادوگر تو ہیں ہی، ساتھ میں مخلص دوست، ہم درد انسان اور خوب صورت و خوب سیرت ہیں۔ جو بھی اُن سے ایک بار مل لیتا ہے، پھر بار بار ملنے کی حسرت اُس کے دل میں پیدا ہوتی رہتی ہے۔آج کل کے غم زدہ ماحول میں اُن کی […]
طلحہ الیاس اور ثاقب اکرام کا کارنامہ

خوش آیند بات ہے کہ پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ ’’طلحہ الیاس‘‘ اور ’’ثاقب اکرام‘‘ نے نہایت منفرد اور کارآمد خصوصیات والا ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے، جو حادثے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی حادثے اور جائے وقوعہ کی اطلاع کرسکتا […]
پاک افغان تجارت: اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات ہمیشہ سے اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں سفارتی کشیدگی، سیکورٹی خدشات اور پالیسیوں میں عدمِ تسلسل نے انھیں بری طرح متاثر کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم، جو کبھی ڈھائی ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا تھا، اب گھٹ کر ڈیڑھ ارب […]
کامریڈ رحیم داد (استاد صاحب)

کچھ لوگ ہوتے ہیں، جن کو بہت کچھ آتا ہے اور کچھ لوگ ہوتے ہیں، جن کو غصے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔کامریڈ رحیم داد اُستاد صاحب زندہ رہنا جانتے تھے…… اور بہتر زندگی کیا ہے؟ اس کی اجتماعی راحت عام لوگوں تک پہنچنے کی تدابیر کرتے رہے۔کامریڈ رحیم داد استاد صاحب کو بہت کچھ […]
’’ڈیجیٹل مینی مل ازم‘‘ (Digital Minimalism)

تبصرہ: تنویر گھمن سب سے قیمتی سرمایہ ہمارا وقت اور توجہ ہیں، لیکن آج کے ڈیجیٹل دور میں ہم انھیں غیر ضروری اسکرین ٹائم اور بے مقصد سکرولنگ میں ضائع کر رہے ہیں۔’’کیل نیوپورٹ‘‘ (Cal Newport) کی یہ کتاب (Digital Minimalism) ہمیں ٹیکنالوجی کو بہتر استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔مصنف موثر حکمت عملیوں کے […]
متحرک شخصیات و علما اور بیداری کی جد و جہد

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ہر وہ فرد جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوا، وہ ہمیشہ کسی نہ کسی شکل میں نشانے پر رہا۔ خواہ وہ سیاسی رہ نما ہو، سماجی کارکن ہو، صحافی ہو، یا عالم…… جو بھی عوام میں شعور بیدار کرتا ہے، اُسے خاموش کرانے کے لیے مختلف […]
سوات میں بڑھتی فضائی آلودگی اور وجوہات

بڑے شہروں میں رہنا یوں تو بے شمار فوائد کا باعث ہے۔ تمام جدید سہولیات یہاں رہنے والوں تک قابل رسائی ہوتی ہیں…… لیکن بڑے شہروں میں رہنے کے کئی نقصانات بھی ہیں، جن میں سرِفہرست ٹریفک کا اِزدحام اور اس سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہیں۔ ایک وقت تھا، جب سوات میں والی […]
جاپانی اور نازی جرمن فوج کا فرق

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی:ایک طرف یورپی سامراجی طاقتیں، روس اور امریکہ تھیں۔دوسری طرف جرمنی، جاپان اور اٹلی جیسی طاقتیں تھیں۔پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد مختلف وجوہات نے 20 سال کے عرصے تک دوسری جنگ عظیم کا راستہ ہم وار کیا۔ ’’ٹریٹی آف ورسائلز‘‘ (Treaty […]
پی ٹی آئی سوات، موروثیت عروج پر

کل سوشل میڈیا پر چند افراد، جو خود کو صحافی سمجھتے ہیں، کی جانب سے ایک پوسٹ دیکھی، جس میں دعوا کیا گیا تھا کہ تحریکِ انصاف یوتھ نے موجودہ مئیر، شاہد علی کو ضلع سوات کا صدر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ دیکھ کر حیرت ہوئی، کیوں کہ مَیں خود پی ٹی آئی کے […]
مکہ تا طائف: ایک تاریخی و روحانی سفر

یہ سفر صرف ایک راستے کی مسافت نہیں تھا، بل کہ یہ تاریخ کے اوراق میں جھانکنے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکالیف کو محسوس کرنے، اور اُس سرزمین کے مقدر میں لکھے گئے انعامات کو سمجھنے کا موقع تھا۔طائف، جو مکہ کے جلال اور گرمی سے ہٹ کر ٹھنڈے موسم […]