انتہاؤں کی چکی میں پستی قوم

دسمبر کا مہینا چل پڑا ہے۔ پت جھڑ کا موسم اپنی جوبن پر ہے۔ صحت جس کی ایسی ہو کہ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے دور رہے، ساتھ میں دو وقت کا کھانا میسر ہو، تو ہر فطرت شناس شخص پر یہ موسم ضرور اثر انداز ہوتا ہے۔ سیانے اس موسم کو ’’شاعروں کا موسم‘‘ کہتے […]
افغانستان کا علاقائی محاصرہ، خطے کے لیے تنبیہ

29 اکتوبر 2025ء کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے بہت کچھ فرمایا ہے۔ اس طویل پریس کانفرنس اور سوالات و جوابات سیشن میں بہت سارے معاملات زیرِ بحث آئے، مگر ہم صرف اُن نِکات کو زیر بحث لائیں گے، جو خاص کر پاک افغان تعلقات کے حوالے […]
جمہوریت کی گم شدہ روح

امریکی صدر اور نیویارک کے مئیر نے پہلی ملاقات میں سب لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ مئیر جو جیت سے قبل انتخابی مہم میں امریکی صدر کو ’’فاشسٹ‘‘ اور آمر کہتے رہے، جب کہ امریکی صدر ممدانی کو ’’کمیونسٹ‘‘ اور ’’مذہبی جنونی‘‘ پکارتے رہے۔سیاسیات میں یہ حیران کن بھی نہیں، جیسا کہ پوری دنیا […]
ترمیم نئی اور دُکھ وہی پرانے

27ویں آئینی ترمیم کے بعد جو ماحول بنا ہوا ہے، اُس نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے۔ مثلاً: کیا یہ پہلی ترمیم ہے؟ جواب ہے: ’’نہیں۔‘‘کیا یہ آخری ترمیم ہے؟ اس کا بھی جواب نفی میں ہے۔پھر ایسے میں اتنا واویلا کیوں ہے؟ ترمیم کے حمایتی اور مخالفین دونوں کے پاس درجنوں دلائل ہیں، […]
پاک افغان تناو اور خطے کا مستقبل

چار سال قبل، جب امریکہ نے افغانستان کو 20 برس بعد ’’خدا حافظ‘‘ کہا، تو افغانیوں سے زیادہ خوشی پاکستانیوں کو تھی۔ حکومتی وزرا ایمان افروز پیغامات دے رہے تھے۔کئی اہم ذمے داران تو کابل پہنچ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ گویا روس کے بعد امریکہ کو ’’شکست‘‘ دینے میں […]
فتح کے بعد کا سب سے بڑا امتحان

شر سے خیر اور خیر سے شر برآمد کرنے والی بلاشبہ ذاتِ خداوندی ہے، وحدہ لا شریک۔ ورنہ کون جانتا تھا کہ چند روزہ جھڑپوں میں بھارتی غرور پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں ملیامیٹ ہو جائے گا۔ اللہ نے پاکستان کو برتری عطا کی اور پھر دنیا بھر کے سفارتی، تجارتی اور سیاسی طور پربند دروازے […]
پاک سعودی دفاعی معاہدہ: سیکورٹی پیراڈائم شفٹ

پاکستانی وزیرِاعظم کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر فضا ہی میں سعودی طیاروں نے سلامی دی اور پاکستان کے ساتھ ایک باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔ اس معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، اور دونوں ایک ساتھ جارح کے خلاف کھڑے ہوں گے۔اپنے […]
’’سونامی کی دیوار‘‘ بہ مقابلہ ’’سیلاب کا تماشا‘‘

جاپان میں زلزلے اب معمول بن چکے ہیں…… اور انھیں معمول بنانا جاپانی قوم کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔زلزلے تو باقی دنیا میں بھی آتے ہیں۔ پاکستان میں ماضیِ قریب کا بالاکوٹ زلزلہ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ہمارے ہاں زلزلہ آجائے، تو کہرام مچ جاتا ہے، لیکن متاثرین کی مکمل بہ حالی […]
خیبر تا گوادر: امن کا سورج کیسے طلوع ہوگا؟

جمعہ کو باجوڑ میں مولانا خانزیب شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اگرچہ شرکائے جنازہ کی تعداد لاکھوں میں نہ سہی، تو ہزاروں میں تو ضرور تھی۔ اس موقع پر مقررین کی تقاریر میں غصہ اور مایوسی نمایاں تھی، لیکن افسوس کہ کوئی واضح لائحۂ عمل پیش نہ کیا گیا۔ یوں غم سے نڈھال […]
آنے والا دور مشرق کا ہے

شاید لوگوں کو یقین نہ آئے، مگر موجودہ عالمی نظام اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد جو نظام وضع کیا گیا تھا، وہ اپنا طبعی وقت مکمل کرنے والا ہے۔ تقریباً سبھی عالمی ادارے اپنی وقعت کھو رہے ہیں۔ ’’اسرائیل کی بدمعاشی و خود سری‘‘، ’’مسئلۂ فلسطین اور ’’کشمیر کا قضیہ‘‘ […]
’’مہذب دنیا‘‘ کا ’’غیرمنصفانہ و غیر مہذب نظام‘‘

دنیا میں دو سو سے زائد ممالک ہیں، جن میں سے 50 سے زیادہ مسلمان ممالک ہیں۔ عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور یوں آبادی کے لحاظ سے دنیا میں عیسائیوں کے بعد مسلمان سب سے بڑی مذہبی برادری ہیں۔ یہودیوں کی تعداد ان دونوں کے بعد آتی ہے، جب […]
عالمی طاقت کا بدلتا منظر نامہ

دنیا نے جب سے ایک عالمی گاؤں یعنی ’’گوبل ویلج‘‘ کی شکل اختیار کی ہے، تب سے عالمی منظر نامہ روز بہ روز بدلتا جا رہا ہے۔ دنیا کے ایک علاقے میں وقوع پذیر واقعات دنیا کے دوسرے علاقوں پر اثر انداز ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں لیتے۔ جیسے روس یوکرائن جنگ ہی کا […]
سانحۂ کاٹلنگ، ریاست اور عید

رمضان گزر گیا اور جس طرح گزرا، وہ سب کو معلوم ہے۔ ملکِ عظیم کے دو صوبوں میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جب کوئی اندوہ ناک واقعہ پیش نہ آیا ہو۔عید سے کچھ پہلے کاٹلنگ کے پہاڑوں میں جو سانحہ رونما ہوا، وہ اب تک ایک معما ہی ہے۔ وفاق کا کہنا ہے کہ […]
دہشت گردی کی نئی لہر

جمعہ 7 مارچ کو جب مَیں یہ سطور لکھ رہا تھا، تو سامنے ایک سرکاری نوٹیفکیشن پڑا تھا۔ یہ نوٹیفکیشن دراصل ایک ’’تھریٹ الرٹ‘‘ تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دو موٹر گاڑیاں کوئٹہ شہر میں داخل ہوچکی ہیں، جو کسی بھی سرکاری عمارت کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ لہٰذا متعلقہ ادارے انسدادِ دہشت گردی […]
مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑے حقائق

کراچی میں مصطفی نامی نوجوان کا قتل میڈیا میں زیرِ بحث ہے۔کہانی کا آغاز کچھ اور تھا، اختتام کچھ اور ہونے جارہا ہے۔ اگرچہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، مگر جو کچھ ابھی تک سامنے آیا ہے، وہ افسوس ناک ہے، حیران کن بالکل نہیں۔افسوس ناک اس لیے کہ یہ معاملہ بھی منشیات والا بنتا […]
پھیکے نظام کا پیکا قانون

قارئین! پچھلے ہفتے یہ خبر آپ نے پڑھی یا سنی ہوگی کہ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ لہٰذا تکرارکی ضرورت نہیں۔ساتھ میں ایک خبر اور بھی نشر ہوئی تھی، جو سپہ سالار سے منسوب تھی۔ خبر […]
پیکا قانون، ماضی اور حال کی روشنی میں

نجانے کیا وجوہات تھیں کہ بابائے قوم، قائد اعظم محمد علی جناح، کی تقریر میں چھیڑ چھاڑ کرنا پڑی اور یوں نئی مملکت میں آزادیِ اظہارِ رائے کے ساتھ کھلواڑ کا آغاز ہوا۔قارئین! جب بابائے قوم تک کو معاف نہیں کیا گیا ہے، تو پھر باقی اہلِ وطن کس شمار قطار میں ہیں؟آج کل یہ […]
’’اسرائیل حماس معاہدہ‘‘: جشن کی کیا تُک ہے؟

امریکی سرپرستی اور قطر اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے، جو مجموعی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے۔معاہدے کی رو سے عارضی جنگ بندی ہوگی۔ اسرائیل مغویوں کو حماس کی قید سے، جب کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کی قید سے چھٹکارا ملے گا۔ اس طرح غزہ […]
جنگ منافع بخش کاروبار ہے

جنگ ایک کاروبار ہے۔ ایک بہت ہی منافع بخش کاروبار، بل کہ اسے ایک صنعت کَہ لیں۔ دیگر صنعتوں کی طرح اس پر بھی اُن قوتوں کی اجارہ داری ہے، جنھوں نے علم و ہنر میں امتیازی مقام حاصل کیا ہوا ہے۔ یہ کوئی راز نہیں کہ ہم عصر دنیا میں علم و ہنر کی […]
فتنۃ الخوارج یا مجاہدین؟

شاید صبح کے دو یا تین بج رہے تھے۔ پولیس نے گاڑیوں کو روکا۔ قطار میں ہماری گاڑی بھی تھی۔ چہار سو اندھیرے کا راج تھا۔ پولیس چیک پوسٹ پر تلملاتا واحد قُمقُمہ روشنی کا سفیر بنا ہوا تھا۔ مسافر سمجھ رہے تھے کہ یہ معمول کی چیکنگ ہے۔ انتظار مگر طویل ہوتا جا رہا […]
سالِ نو کا جشن اور حرام و حلال کا قضیہ

ایک دن بعد ایک نیا سال شروع ہوجائے گا۔ سالِ نو کی جشن کو باقاعدہ ایک تہوار بنایا گیا ہے۔ ہر ملک میں اس کو منانے کا انداز الگ الگ ہوتاہے۔ کچھ لوگ اس موقع کوبھی خوش اور غم کے ملے جلے جذبات میں تقسیم کرتے ہیں۔ جو طبقہ اس جشن کو لمحۂ افسوس قرار […]