سیاسی حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا ضروری ہے

جب گھٹن بڑھ جائے، تو تازہ ہوا کے جھونکے کے لیے کوئی کھڑکی کھولنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ورنہ دم گھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 2006ء میں ایسے ہی گھٹن زدہ سیاسی حالات تھے۔ پرویز مشرف ملک پر قابض تھے۔ ق لیگ اُن کے فرنٹ مین کے طور پر موم کا ناک بنی ہوئی تھی۔ […]
آن لائن فراڈ…… محتاط رہیے!

مَیں ہمیشہ اپنے ٹریننگ سیشنوں میں بینکروں کو ڈیجیٹل ورلڈ، اے آئی اور آن لائن فراڈ کے بارے میں آگہی دیتا ہوں۔ مَیں اکثر اوقات بینکروں کے لیے فری ویب نار کے لنک مہیا کرتا ہوں، جن میں ڈیجیٹل فراڈ، بلاک چین وغیرہ پر فری سیمینار منعقد ہوتے ہیں جس سے میرے واٹس اَپ گروپ […]
فارم 47 کی پیداوار جمہوریت

جو لیڈر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، اُن کا اگر بہ غور جائزہ لیا جائے، تو معلوم ہوگا کہ سب نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ اکثر سوال اُٹھتا ہے کہ ہماری جمہوریت ہے کیا؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے کہ پاکستانی جمہوریت کسی طور جمہوری اور عوامی جد و […]
سماجی گھٹن

ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جس میں ’’دھونس‘‘ اور دھاندلی سکہ رائج الوقت ہیں۔ طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ ہماری روایت بنتی جا رہی ہے۔ جمہور کی آواز بے وقعت بنی ہوئی ہے، جب کہ ووٹ کا تقدس روز بہ روز اپنی تقدیس کھوتا جا رہا ہے۔ گویا ووٹ ایک ایسی شے […]
’’ہیرامنڈی‘‘ جوابِ آں غزل

محترم منصور ندیم! مشکور ہوں کہ آپ نے نیٹ فلیکس سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ بارے لکھا اور لکھائی کے حساب سے بہت خوب لکھا…… مگر کچھ تحفظات اور سوالات آپ کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔ اُصولی طور پر آپ اس سیریز کے لیے نیٹ فلیکس پر نہیں گئے اور نہ ارادہ ہی ہے، تو آپ اس پر […]
گندم بحران، کیا ذمے دار سزا پائیں گے؟

گندم بحران نے کسان طبقے میں بے چینی کی لہر ہی پیدا نہیں کی، بلکہ اسے کاشت کاری سے بھی متنفر کر دیا ہے۔ کس قدر قابلِ رحم صورتِ حال ہے کہ پروڈیوسر اپنی پراڈکٹ یا پروڈکشن کی قیمت کا تعین بھی نہیں کرسکتا۔ ایک قلفی فروش، چھابڑی والا، ریڑھی پر رکھ کر چیزیں فروخت […]
وعدہ خلافی ہمارا قومی شعار

ابھی ہمارا کالج چل رہا تھا۔ ایک سینئر دوست ملنے آیا تھا۔ اُس کو رخصت کرنے ہم باقی دوست ساتھ نکلے، تو اجازت لیتے ہوئے اُس سینئر دوست نے سب کو کہا کہ گھر سے کبھی پلاسٹک کے چپل (جوتوں) میں مت نکلیں۔ اکرام اللہ عارف کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے […]
یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود

مَیں دین کے استعمال و تشریح وغیرہ پر پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر لکھنے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔ جس پر میرے قارئین اور دوستوں کی بہت کم تعداد خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جب کہ زیادہ تعداد اُن لوگوں کی ہے کہ جو مجھے اس موضوع پر بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔ […]
ڈپٹی وزیرِ اعظم کا تقرر، پسِ پردہ حقائق

قارئینِ کرام! عید سے ایک ہفتہ قبل 3 اپریل کو مَیں اپنے کالم بہ عنوان ’’اک زرداری سب پہ بھاری‘‘ میں پیش گوئی کرچکا ہوں کہ عید کے بعد پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوجائے گی۔ اسی کالم میں، مَیں نے جناب اسحاق ڈار کے ڈپٹی وزیرِ اعظم بننے کی پیش گوئی بھی کی […]
صوبائی خودمختاری کیوں ضروری ہے؟

پاکستان کا بننا مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔ یہ وجوہات مغلیہ سلطنت کے اختتام سے لے کر تقسیمِ ہند تک پیدا ہوتی رہیں۔ 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد برطانوی سامراج نے ہندوستان میں دو قومیتوں کی بنیاد رکھ دی تھی، یعنی مسلمان اور ہندو۔ مذکورہ دو قومیتوں کے درمیان خلیج نے دو الگ شناختیں […]
امریکہ کے اندر سے فلسطین کی حمایت میں اُٹھتی آواز

ظلم یا تشدد ایک مکمل عمل کا نام ہے، جس کا ابتدا اچانک ہوتا ہے، مگر اختتام آسانی سے ممکن نہیں۔ کتابوں میں تشدد یا ظلم کے مختلف مراحل کا ذکر آیا ہے۔ مثلاً: ظلم کسی بھی شکل میں ہو، اس کا ابتدا ایک جھٹکے (Shock) سے ہوتا ہے۔ یعنی کوئی بہت جانی اور قریبی […]
آصفہ بھٹو زرداری

مَیں یہ کالم گذشتہ کالم کی جگہ لکھنا چاہتا تھا، لیکن نہ لکھ سکا اور مَیں نے اس کی وجوہات بھی اپنے گذشتہ کالم میں درج کر دی تھیں۔ بہ ہرحال بہ ظاہر آصفہ بی بی پر ایک مکمل کالم لکھنا اس وجہ سے بھی مشکل ہے کہ ابھی تک آصفہ کی پہچان فقط بلاول […]
ریاست ماں ہے، مگر سگی یا سوتیلی؟

ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے…… مگر جیسے یہ بتانا ضروری ہوتا ہے کہ کون سے بھائی ہو…… ہابیل یا قابیل؟ ٹھیک اسی طرح ریاست کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ کون سی ماں ہے…… ’’سگی‘‘ یا ’’سوتیلی‘‘؟ یادش بہ خیر، میاں محمد نواز شریف کی مرکز میں حکومت تھی اور پی ٹی آئی […]
’’ایکس‘‘ پر پابندی، ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

اپریل کی 21 تاریخ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔ حسبِ روایت حکامِ بالا کی جانب سے دن بھر انٹرنیٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ یاد رہے 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات کے موقع پر صبح 8 بجے تا رات 11 بجے موبائل کال اور موبائل انٹرنیٹ سروس پر پابندی […]
ہماری دھرتی، نام اور تقسیم

موجودہ بحرین کے جنوب میں اوپر پہاڑی پر ایک گاؤں ہے اور اب بھی کافی حد تک قدیم داردی گاؤں کی صورت میں موجود ہے۔ اُس کو توروالی میں ’’پُران گام‘‘، پشتو میں ترجمہ کرکے ’’زوڑ کلے‘‘ اور اُردو میں ’’پرانا گاؤں‘‘ کہتے ہیں۔ ’’پُران گام‘‘ کے نام سے اس گاؤں کا ہونا اس بات […]
’’بچہ گود لے لو‘‘…… ایک نیا فراڈ

لٹیرے، ٹھگ باز، چور، ڈاکو اور فراڈیے سبھی ایک قبیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ سب ایک جیسے بے حِس، ظالم اور سنگ دل ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں کی بے خبری میں ہی اُنھیں اُن کی دولت سے محروم نہیں کرتے، بلکہ اُنھیں جذباتی طور پر بھی بلیک میل کرکے اُن کی دولت لوٹ لیتے ہیں۔ […]
انتظامی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتیں

وفاق کے زیرِ کنٹرول انتظامی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتیں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 212 اور پارلیمنٹ سے منظور شدہ خصوصی قوانین کے تحت قائم کی جاتی ہیں، جب کہ صوبائی انتظامی ٹریبونلز اور خصوصی عدالتیں صوبائی اسمبلیوں سے منظور شدہ قوانین کے تحت قائم کی جاتی ہیں۔ ایڈوکیٹ محمد ریاض کی دیگر تحاریر پڑھنے کے […]
کمرشلائزیشن کا دور اور ہم

یہ تو معلوم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا؟ کیوں کہ واحد خدا کی ذات ہے، جو واقفِ ماضی، حال و مستقبل ہے۔ انسانی طاقت صرف اتنی سی ہے کہ حال پر کچھ قیاس آرائی کرسکے اور مستقبل بارے اندازے، وسوسے، شکوک یا شبہات کا اظہار کرسکے۔ لہٰذا ہمیں یہ تو معلوم نہیں کہ پاکستان […]
نفسیاتی امراض بڑھنے کی وجوہات

جن مسائل کا ہمیں سامنا ہے، کیا اُن کا حل عام انسانوں کی بس کی بات ہے؟ کیا ہماری منزل متعین اور راستہ درست ہے؟ کہیں ہم راستہ تو نہیں بھول گئے ہیں؟ بہ حیثیت مجموعی ہمیں نفسیاتی بیماری لاحق تو نہیں؟ اکرام اللہ عارف کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک […]
منصف خود انصاف کے طلب گار

اعلا عدلیہ (سپریم کورٹ) ریاستِ پاکستان کا ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے، لیکن اس ریاستی ادارے کا کردار ہمیشہ سے متنازع رہا ہے۔ ہر بار جب کسی مردِ آہن نے آئین توڑا، تو عدالتی توثیق کے بدلے عدلیہ کو پی سی اُو ججوں کا شرم ناک اعزاز ملا۔ عدلیہ میں ایجنسیوں اور سیاست میں […]
قسمت کے دھنی

برصغیر پاک و ہند میں کچھ روایات اور حکایات ایسی ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہ تمام باتیں حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں…… مگر ان کو ماننے والوں کی اَن گنت تعداد موجود ہے۔ ایڈوکیٹ محمد ریاض کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک […]