بالی ووڈ کا زوال؟

’’اب کی بار آنکڑا چار‘‘

گذشتہ انتخابات کہ جو بھارت جیسے بڑے ملک میں منعقد ہوئے اُن کے نتائج بہت غیر متوقع سامنے آئے۔ ایک بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ آزادی کے بعد بھارت نے سول اِدارے نہ صرف بنالیے، بل کہ بہت حد یہ تمام ادارے بہتر سے بہتر تر ہوتے جا رہے ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں سے […]
کاش، ایک نرملا ستھرامان ہمیں بھی نصیب ہوں

گذشتہ روز بھارتی میڈیا پر یہ حیران کن خبر چلی کہ بھارتی وزیرِ خزانہ ’’نرملا ستھرامان‘‘ نے کہا ہے کہ ان کے پاس لوک سبھا کے انتخابات لڑنے کے لیے پیسے نہیں۔ نرملا ستھرامان کا کہنا تھا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی‘‘ کے صدر ’’جے پی نڈا‘‘ نے اُنھیں آندھرا پردیش یا تامل ناڈو سے انتخابات […]
اُبھرتے ایشیا میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

71 سالہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن گذشتہ ہفتے (18 مارچ) کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پھر جیت گئے ہیں۔ یوں تاریخ میں سابقہ روسی سربراہ جوزف اسٹالن کے بعد پیوٹن وہ واحد راہنما ہیں، جو طویل عرصے تک حکم رانی کرنے والے حکم ران بن گئے ہیں۔ 1999ء سے حکم رانی کے گھوڑے پر […]
گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی بھارتی سازش

امریکہ کے محکمۂ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے خفیہ اداروں نے ایک بھارتی اہل کار کی نیویارک میں مقیم خالصتان کے حامی رہنما گروپتونت سنگھ پنو کو قتل کرانے کی سازش پکڑی ہے۔ اس تہلکہ خیز انکشاف نے چندماہ قبل کینیڈا کے اس الزام پر مہرِ تصدیق ثبت کردی کہ چندہ ماہ […]
19 نومبر، سشمیتا سین کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق سشمیتا سین (Sushmita Sen)، مشہور بھارتی اداکارہ اور ماڈل، 19 نومبر 1975ء کو حیدر آباد، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ 18سال کی عمر میں ’’مس یونیورس‘‘ کا اعزاز حاصل کیا۔ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تامل اور بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ […]
سب سے زیادہ آم پیدا کرنے والا ملک

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پوری دنیا میں سب سے زیادہ آم (25 ملین ٹن) پیدا کرنے والا ملک انڈیا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چائینہ ہے جہاں 3.8 ملین ٹن آم پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح 3.6 ملین ٹن کے ساتھ انڈونیشیا تیسرے، […]
30 ستمبر، رشی کیش مکھر جی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رشی کیش مکھرجی (Hrishikesh Mukherjee)، بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایت کار، 30 ستمبر 1922ء کو کلکتہ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔ ’’رشی دا‘‘ کے نام سے مشہورتھے ۔ممبئی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نامور ہدایت کار بمل رائے کے ساتھ کیا۔ رشی دا نے 46 سے زیادہ فلموں […]
کس ملک کے تارکینِ وطن سب سے زیادہ رقم اپنے ملک بھیجتے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے مطابق 2020ء کو ہونے والے ایک سروے کے مطابق بھارتی تارکینِ وطن نے سب سے زیادہ رقم (83.15 بلین ڈالر) اپنے ملک بھیجی۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چائینہ کے تارکینِ وطن ہیں، جنھوں نے 59.1 بلین ڈالر کی خطیر رقم […]
صحافیوں کے لیے 10 خطرناک ترین ممالک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پچھلے 20 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک عراق (Iraq) ہے، جہاں 229 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ اس فہرست میں شام (Syria) […]
5 ستمبر، آدیش شری واستو کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق آدیش شری واستو (Aadesh Shrivastava)، مشہور بھارتی موسیقار، 5 ستمبر 2015ء کو بمبئی، بھارت میں کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ 4 ستمبر 1964ء کو مدھیا پردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ بی بی سی اُردو سروس کے مطابق سنہ 1994ء میں ’’آؤ محبت کریں‘‘ فلم کی موسیقی سے […]
9 جولائی، گرو دت کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق گرو دت (Guru Dutt)، مشہور بھارتی اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز، 9 جولائی 1925ء کو بنگلور، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تعلق بنگلور کے ایک سرسوت برھمن خاندان سے تھا، لیکن تعلیم کلکتہ میں حاصل کی۔ بنگالی ثقافت کا اُن کے ذہن، شخصیت اور فن پہ گہرا اثر رہا۔کئی مرتبہ بنگالی […]
نیتا امبانی اور سبین محمود، فرق صاف واضح ہے

انڈیا میں نیتا امبانی نے ایک کلچرل سینٹر کا آغاز کیا ہے، جس کی اشتہار بازی انسٹاگرام پر بھرپور طریقے سے ہوئی۔ سینٹر اتنا جدید اور خوب صورت بنایا ہے کہ اپنی مثال آپ ہے۔ نیتا چھے سال کی عمر سے ’’بھرت ناٹیم‘‘ (Bharatnatyam) کرتی آرہی ہیں…… اور انڈیا کی ثقافت اور آرٹ کو محفوظ […]
22 اپریل، چیتن بھگت کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق چیتن بھگت (Chetan Bhagat) مشہور بھارتی ناول نگار اور کالم نگار، 22 اپریل 1974ء کو دلی میں پیدا ہوئے۔ چیتن کے پہلے دو ناول انتہائی کامیاب رہے۔ بھارت کے انگریزی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ اور ہندی اخبار ’’دینک بھاسکر‘‘ کے ساتھ کالم نگار کے طور پر وابستہ ہیں۔ چیتن کا پہلا […]
20 اپریل، ممتا کلکرنی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ممتا کلکرنی (Mamta Kulkarni) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل، 20 اپریل 1972ء کو بمبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ ’’عاشق آوارا‘‘ (1993ء)، ’’وقت ہمارا ہے‘‘ (1993ء)، ’’کرانتی ویر‘‘ (1994ء)، ’’کرن ارجن‘‘ (1995ء)، ’’سب سے بڑا کھلاڑی‘‘ (1995ء)، ’’آندولن‘‘ (1995ء)، ’’بازی‘‘ (1996ء)، ’’چائنا گیٹ‘‘ (1998ء)، ’’نصیب‘‘ (1997ء) اور ’’چھپا رستم‘‘ (2001ء) جیسی […]
پٹھان سے شاہ رُخ نے کتنا پیسا کمایا؟

بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ھارت سمیت دنیا بھر میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کو ’’پٹھان‘‘ کی آمدن سے 200 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم کی فیس لینے کی بجائے منافع میں سے 60 فی صد رقم لینے کا فیصلہ کیا تھا […]
8 اپریل، اللو ارجن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق اللو ارجن (Allu Arjun) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 اپریل 1983ء کو چنائی، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے ، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ 2نندی […]
کاش! ایک اروند کجریوال ہمارے ہاں بھی ہوتا

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دہلی کے وزیرِ اعلا ارویند کجریوال کی ایک تقریر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ دہلی کے سرکاری سکول اتنے شان دار ہوگئے ہیں کہ ان کا بارہویں جماعت کا رزلٹ 99.7 فی صد رہا ہے، جس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا ہے […]
7 اپریل، جیتیندر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیتیندر (Jeetendra) مشہور بھارتی اداکار، ٹی وی اور فلم پروڈیوسر، بالا جی ٹیلی فلم، بالا جی موشن پکچرز اور اے ایل ٹی انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین، 7 اپریل 1942ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ اصل نام روی کپور ہے۔ اپنے وقت کے منفرد رقص کے لیے مشہور ہیں۔80ء کی دہائی کے دوران […]
4 اپریل، سمرن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رشی بالا نیول (Rishibala Naval) مشہور بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر، ڈانسر اور گلوکارہ جنھیں عام طور پر ’’سمرن‘‘ (Simran) کے نام سے پکارا اور جانا جاتا ہے، 4 اپریل 1976ء کو مہاراشٹر، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ تامل سینما کا معروف نام ہیں۔ تیلگو، ہندی، ملیالم اور کناڈا فلموں میں بھی کام کرچکی […]
3 اپریل، جیا پرادھا کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیا پرادھا (Jaya Prada) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ اور سیاست دان، 3 اپریل 1962ء کو آندھرا پردیش، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ اصل نام للیتا رانی تھا۔ 1970ء تا 1990ء تیلگو اور ہندی دونوں فلمی دنیا کی سب سے مشہور اور بااثر اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ تین فلم فیئر ایوارڈز (ساؤتھ) […]