وکی پیڈیا کے مطابق گرو دت (Guru Dutt)، مشہور بھارتی اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز، 9 جولائی 1925ء کو بنگلور، بھارت میں پیدا ہوئے۔
تعلق بنگلور کے ایک سرسوت برھمن خاندان سے تھا، لیکن تعلیم کلکتہ میں حاصل کی۔ بنگالی ثقافت کا اُن کے ذہن، شخصیت اور فن پہ گہرا اثر رہا۔کئی مرتبہ بنگالی زبان میں فلم بنانے کی کوشش بھی کی۔
گرو دت کے چاہنے والوں میں سے شاید بہت کم ہی اِس امر سے واقف ہوں کہ انھوں نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز ایک ڈانس ڈائریکٹر کی حیثیت سے مشہور ’’پربھات سٹوڈیو‘‘ میں فلم ’’لاکھا رانی‘‘ سے کیا۔ 1942ء سے 1944ء تک اُستاد ’’اُدھے شنکر‘‘ کی ’’المورا ڈانس اکیڈمی‘‘ میں تربیت حاصل کی تھی۔بطورِ اداکار کُل 17 فلموں میں کام کیا اور اُن میں سے 8 فلمیں خود ڈائریکٹ کیں، جو سب سے بہترین فلمیں بھی ثابت ہوئیں۔ گرودت کی مشہور فلموں میں ’’صاحب، بیوی اور غلام‘‘ اور ’’چودہویں کا چاند‘‘ بھی شامل ہیں جو انھوں نے خود ڈائریکٹ نہیں کیں۔
10 اکتوبر، 1964ء کو اپنی زندگی کا خود خاتمہ کیا۔