کبھی کبھار ہار بھی جایا کیجیے!

عقل بہت بڑی نعمت ہے۔ اتنی بڑی کہ گزرے وقتوں میں اس کا موازنہ بھینس سے کیا جاتا تھا اور اکثر یہ مثل سننے میں آتی کہ ’’عقل بڑی کہ بھینس!‘‘ یہ مثل عموماً اس وقت سننے میں آتی، جب کسی سے کوئی بے وقوفوں والا کام یا حرکت سرزد ہوجاتی تھی۔ رفیع صحرائی کی […]
لیڈر کبھی ورکر کو ڈھال نہیں بناتا

ہمارا یہ کالم آج بدھ کی صبح مورخہ 15 مارچ 2023ء کو صبح کے وقت تحریر کیا جا رہا ہے…… اور مَیں نہیں جانتا کہ جب یہ کالم شائع ہوگا، تو ملک کی سیاسی صورتِ حال کیا ہوگی؟ لیکن اب تک کی صورتِ حال یہ ہے لاہور کا زمان پارک میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔ […]
آن لائن ٹھگ بازیاں

پہلے دور میں ٹھگ باز نوسر بازی کے مختلف طریقوں سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اُنھیں اُن کی پونجی سے محروم کر دیا کرتے تھے۔ آج کل جدید دور آ گیا ہے۔ فیس بک، واٹس اَپ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب نے لوگوں کو اس سلسلے میں بہت باخبر کر دیا ہے۔ اب […]
کیا دانش وروں کا اپنے سکھائے ہوئے علم پر عمل ہوتا ہے؟

ایک مرتبہ ایک جناب نے مجھ سے گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ زیادہ پڑھتے ہیں یا جس چیز کا پرچار کرتے ہیں، ان کا اس پر عمل نہیں ہوتا۔ مطلب یہی کہ جو بھی دانش ور لوگ ہوتے ہیں، ان کا اپنے سکھائے علم پر عمل نہیں ہوتا۔ کیا ایسا واقعی […]
خیرات نہیں، ہنر!

بہت مشہور واقعہ ہے۔ ہم سب نے نصاب کی کتابوں میں بھی پڑھا ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ، نبی علیہ السلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں، فاقوں کی نوبت ہے کچھ مدد کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ […]
پُتلی تماشا

پاکستانی سیاست میں طاقت ور طبقات اور حکم ران اتحاد یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں۔ شفاف الیکشن ہی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ مقتدر قوتوں کی سرپرستی میں قائم ہونے والی حکومت پہلے ہی دن سیاسی ساکھ کھودیتی […]
کچھ عوامی شاعر حبیب جالبؔ کے بارے میں

آج جو ملکی حالات ہیں، ان کی وجہ سے انقلابی شاعر حبیب جالب کی یاد تازہ ہوگئی۔ آج (12 مارچ) تو ویسے بھی ان کی 30ویں برسی ہے، جو ہر سال 12مارچ کو منائی جاتی ہے۔ ان کی شاعری پڑھ پڑھ کر میاں شہباز شریف آج وزیر اعظم بن چکے ہیں، لیکن قوم کی حالت […]
شبِ برات/ مومنٹو موری

جدید دنیا کا زندگی کے متعلق اس طرح کا رویہ ہے کہ جیسے موت تو کبھی آنی ہی نہیں۔ زندہ رہنے کا جنون (Obsession) سا ہے ماڈرن انسانوں میں۔ ندا اسحاق کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/ishaq/ لافانی ہونے کی خواہش اور موت کا خوف انسانوں کے […]
وزیرِ اعظم صاحب، بھیک نہ دیں، مہنگائی ختم کریں

وزیرِ اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے وطنِ عزیز کے غریب عوام کے لیے حاتم طائی کی قبر کو دونوں لاتیں مار کر اسے قبر میں بھی بے سکون اور بے چین کر دیا ہے۔ انھوں نے اعلان فرمایا ہے کہ دیس بھر کے غربا کو ماہِ رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ […]
ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟

٭ مضمون کی تعریف:۔ مضمون کے لغوی معنی ہیں ’’ضمن میں لیا ہوا۔‘‘ ادبی اصطلاح میں کسی بھی عنوان کے متعلق اپنے خیالات، نظریات اور معلومات کو منظم صورت میں لکھنے کا نام مضمون ہے۔ نیز مضمون سے مراد ایسی معلوماتی تحریر ہے جو زندگی کے حقائق اور مسائل میں ادبی انداز میں لکھی گئی […]
ڈاکٹر مخصوص سفید کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟

دنیا میں کروڑوں طلبہ کی بچپن سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔ وہ اُس دن کا خواب دیکھتے ہیں کہ وہ سفید کوٹ پہن سکیں۔ ماسٹر عمر واحد کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/master-umar-wahid/ دراصل اس لباس کی اتنی زیادہ اہمیت ہے کہ دنیا […]
آٹے کی مصنوعی قلت اور اس کا حل

ملک میں آٹے کی قلت کوئی نیا مسئلہ نہیں۔ ہر دورِ حکومت میں اکتوبر سے مارچ تک یہ مسئلہ درپیش رہا ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان جیسا زرعی ملک جس کی قریباً 70 فی صد آبادی کسی نہ کسی طور زراعت سے منسلک ہے، اسے ہر سال قریباً 6 ماہ تک آٹے کے شدید […]
مرد، عورت، محبت وغیرہ

بہت سارے ایسے مرد دیکھے ہیں جو اپنی محبوب عورت کے حصول میں ناکام ہو جانے کے بعد زندگی بھر کے لیے پوری عورت ذات کے مخالف بن جاتے ہیں اور اس پر بے حسی، بے وفائی، خود غرضی اور پتا نہیں کیا کیا بدنما ٹھپے لگاتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر جب نوجوان لڑکے […]
لوسر کچرا کنڈی

اگر آپ راولپنڈی سے لاہور کی طرف جائیں، تو پہلا قصبہ روات نامی ہے۔ روات سے قریب تین کلومیٹر آگے جائیں، تو دائیں طرف ایک سڑک مڑتی ہے، جو چک بیلی خان روڈ کہلاتی ہے۔ کیوں کہ یہ سڑک ’’چک بیلی خان‘‘ نامی قصبے کو جاتی ہے۔ اس چک بیلی روڈ پر بھم بھلی کے […]
امرتاؔ کا ساحرؔ کے نام آخری خط

انتخاب: مہتاب منظور امرتا پریتم کا آخری خط جو اُس نے اپنے محبوب ساحر لدھیانوی کے نام لکھا۔ امرتا کا یہ خط ایک ادبی معراج ہے۔ جہاں نصیب والے ہی پہنچتے ہیں۔ ’’میرے محبوب! ویسے تو جب بھی کوئی نغمہ لکھنے لگتی ہوں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ مَیں تم کو خط لکھنے لگی ہوں۔ […]
کیرئیر سے متعلق ایک اہم کتاب (تبصرہ)

ایک نوجوان جس نے اپنے ’’اسٹارٹ اَپ‘‘ (Start Up) کی دلچسپ کہانی مجھ سے شیئر کی۔ اسٹارٹ اَپ کا عروج و زوال، اور پھر میرے سامنے تین آپشن رکھ کر پوچھا کہ بتائیے…… مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیوں کہ اس عروج و زوال کے سفر نے اُن کو اپنے فیصلہ لینے کی قوت کے متعلق […]
کیا ’’جیل بھرو تحریک‘‘ دوبارہ شروع ہوگی؟

’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا اور ان دونوں […]
روحانی واردات

ہمارے چائے خانے کے دوستوں میں کچھ دنوں سے وجدان، تجربۂ دینی اور چھٹی حِس جیسے موضوعات پر گفت گو رہی ہے۔ ہمارے اس گروپ کے ارکان اسد صاحب کو چھوڑ کر عقلیات پر زیادہ گفت گو کرتے ہیں جب کہ اسد بھائی مابعد الطبیعات، صوفیانہ طرزِ فکر اور روحانی وارداتوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے […]
برصغیر کی تہذیب پر مسلمانوں کے اثرات

تحقیق و تحریر: عبد المعین انصاری مسلمانوں کی آمد کے بعد برصغیر کے لوگوں پر کیا اثرات پڑے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے اور اس کا جواب اتنا آسان نہیں۔ اگرچہ دعوا کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے اثرات، برصغیر کے تہذیب و تمدن پر پڑے، مگر اگر بالغ نظری سے دیکھا جائے، تو مسلمانوں […]
الیکشن نہ کرانے کے لیے نیا بہانہ گڑ لیا گیا

الیکشن کا مسئلہ سپریم کورٹ نے مسئلہ حل کردیا مگر اب حکومت سیکورٹی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے فرار چاہتی تھی۔ حالاں کہ ملک میں سیکورٹی کی صورتِ حال اتنی خراب نہیں، جتنی 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات کے دوران میں تھی۔ 2018ء میں بھی صورتِ حال اتنی بہتر نہیں تھی۔ 2008ء میں […]
کیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوپائے گا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنج رکنی بینچ نے دو تین کی اکثریت سے پنجاب اور کے پی میں 90 روز کے اندر صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سنیئر وکلا اسی فیصلے کی توقع کر رہے تھے۔ ایک روز پہلے جب فیصلہ محفوظ ہوا تھا، […]