کتاب کے گرد پوش/ ٹائٹل کی پشت پر درج ایسی مختصر تحریر جس میں مصنف کے دوست، نقاد یا ناشر کی کتاب کے بارے میں تقریظی اسلوب میں درج ہوتی ہے۔
مصنف خود بھی فلیپ تحریر کر دیتا ہے اور بعض اوقات فلیپ پر مصنف کا بائیو ڈیٹا یا اس کی دیگر کتب کی فہرست بھی درج ہوتی ہے۔ ان دنوں شعرا اپنے شعری مجموعوں کے فلیپ پر غزل یا نظم بھی لکھ دیتے ہیں۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 202 سے انتخاب)