وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 5 اکتوبر کو پوری دنیا میں ’’عالمی یومِ اساتذہ‘‘(World Teachers’ Day) منایا جاتا ہے۔ یومِ اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس روز دنیا بھر کے طلبہ اپنے اساتذہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، انہیں تحفے تحائف دیتے ہیں اور ان کی لمبی عمر کی دعائیں مانگتے ہیں۔