وکی پیڈیا کے مطابق ٹیپو سلطان (Tipu Sultan) سلطنتِ خداداد میسور کے سلطان، 4 مئی 1799ء کو انتقال کرگئے۔
بنگلور، ہندوستان میں 20 نومبر 1750ء کو سلطان حیدر علی کے گھر پیدا ہوئے۔ ٹیپو سلطان کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا۔ والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50سال تک انگریزوں کو بزورِ طاقت روکے رکھا اور کئی بار انگریزافواج کو شکستِ فاش بھی دی۔
بی بی سی اُردو سروس کے مطابق: ’’ٹیپو سلطان کی شخصیت کی ایک جھلک برٹش لائبریری میں رکھی ایک کتاب ’’این اکاونٹ آف ٹیپو سلطان کورٹ‘‘ میں بھی ملتی ہے جس کی تفصیلات ان کے منشی محمد قاسم نے ان کی وفات کے بعد ایک انگریز تاریخ دان کو دی تھیں۔ اس میں لکھا ہے کہ ’’ٹیپو درمیانے قد کے تھے ، ان کا ماتھا چوڑا تھا۔ وہ سلیٹی رنگ کی آنکھوں، اونچی ناک اور پتلی کمر کے مالک تھے۔ ان کی مونچھیں چھوٹی تھیں اور داڑھی مکمل طور پر صاف تھی۔‘‘
ٹیپو سلطان کا یہ قول رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا: ’’گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔‘‘