دَ بوڈیٔ ٹال (قوسِ قُزح)

ہم اہلِ سوات اور خاص کر مینگورہ شہر والے اسے ’’دَ بوڈیٔ ٹال‘‘ کہتے ہیں، جس کے لیے اُردو میں ’’قوسِ قُزح‘‘ (عربی الاصل)، ’’دھنک‘‘ (سنسکرت) اور انگریزی میں "Rainbow” مستعمل ہے۔ ’’دَ بوڈیٔ ٹال‘‘ (بڑھیا کا جھولا) نام اسے کیوں دیا گیا….. اس حوالے سے ہمیں تو کیا، ہمارے حلقۂ یاراں میں ایک بھی […]
اپنی جیب سے موت خریدنے والی قوم

یوں تو اس جہانِ آب و گل میں ایک سے ایک عجیب قوم بستی ہے، مگر شاید ہی ہمارے مقابلے کی قوم (جسے ’’ہجوم‘‘ رقم کرنا زیادہ بہتر ہوگا) کوئی اور ہو۔تصویر میں نظر آنے والی لال رنگ کی یہ مشہور ’’انرجی ڈرنک‘‘ پورے ملک میں 120 روپے کے عوض ملتی ہے، جس پر اجزا […]
ریاست سوات کا شاہی بینڈ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)میرے خیال میں، مَیں نے ریاستِ سوات کے بہت سے محکموں پر بات کی ہے، لیکن ایک ایسا محکمہ بھی تھا جس کا ذکر کرنا ضروری ہے، اور وہ تھا ’’ریاستی شاہی بینڈ۔‘‘ریاست کا اپنا قومی […]
اصل حقائق کیوں پوشیدہ ہیں؟

تاریخی حوالے سے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کل کی بات ہے۔ وہ اکثر کردار زندہ ہیں کہ جنھوں نے اس تمام عمل میں حصہ لیا تھا، لیکن آپ تجزیہ کرلیں کہ پھانسی کے وقت وہاں موجود اشخاص کے بیانات میں شدید تضاد ہے۔ جیل کے اُس وقت کے […]
د غاخونو وینہ کوونکی وریٔ علاج (Bleeding Gums Treatment)
مولانا خونہ گل (کیملپور مولوی صاحب)

میرے پردادا مولانا عبد الحنان رحمہ اللہ کے تین بیٹے تھے۔ بڑے بیٹے مولانا خونہ گل (رحمہ اللہ) المعروف کیملپور مولوی صاحب، جو میرے سگے دادا تھے۔ دوسرے بیٹے مولانا انظر گل (رحمہ اللہ) المعروف شنگرئی مولوی صاحب اور سب سے چھوٹے بیٹے مولانا سیف الملوک المعروف منگلتان مولوی صاحب تھے۔ آج ذکر صرف مولانا […]
’’کروڑے‘‘ (Wild Berries)

ہم اپنے لڑکپن میں ’’کَروَڑُوں‘‘ (Wild Berries) کے شیدائی تھے۔ جب کبھی اپنی پھوپھی کے ہاں مرغزار جاتے، تو دن کا بیش تر حصہ درے کے پہاڑوں میں ’’کروڑے‘‘ اکھٹا کرنے کی غرض سے مہم جوئی کی نذر ہوتا۔’’کَروَڑے‘‘ پسند کرنے اور ان کی تلاش میں شوقیہ نکلنے والے جانتے ہیں کہ اس کے پودے […]
ناول ’’گریٹ ایکسپیکٹ ایشنز‘‘ (تبصرہ)

تحریر: عبد اللہ خالد چارلس ڈکنز 19ویں صدی کے ایک نام ور انگریزی ناول نگار تھے، جنھوں نے زندگی کے تلخ حقائق اور انسانی فطرت کو بے حد خوب صورتی سے قلم بند کیا۔ اُن کی تحریریں محض کہانیاں نہیں، بل کہ سماج کا آئینہ تھیں، جہاں امیری اور غریبی، محبت اور بے حسی، اُمید […]
سوات: آل پارٹیز کانفرنس و قومی جرگہ کا اعلامیہ

آل پارٹیز کانفرنس اور قومی جرگہ کے تمام شرکا اِس قرارداد کے ذریعے متفقہ فیصلہ کرتے ہیں کہ٭ سوات کے عوام سوات کی قیمتی اور محدود زمین پر مزید سرکاری پراجیکٹس اور ان کی آڑ میں زمینوں پر سیکشن فور اور قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔٭ سوات کے علاقہ نیکپی خیل تحصیلِ کبل میں […]
پھیپڑوں کے سکڑنے کی بیماری اور علاج

’’انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز‘‘ (Interstitial lung disease) جسے ہم ’’پھیپڑوں کے سکڑنے کی بیماری‘‘ کہتے ہیں، ایک ایسی بیماری ہے جس میں پھیپڑوں میں ہوا کی تھیلیوں (الویلائی) کے درمیان موجود خلا یعنی ’’انٹرسٹیشیم‘‘ میں دائمی سوزش ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالآخر یہاں ’’فائیبروسس‘‘ یعنی ’’تار بننے کا عمل‘‘ وقوع پذیر ہوجاتا ہے، […]
عالمی چودھراہٹ کس کے ہاتھ؟

امریکی صدر نے فلسطین کو امریکہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے بیان داغ کر پوری دنیا میں بے چینی پھیلا دی ہے۔ نیتن یاہو، نریندر مودی اور ڈولنڈ ٹرمپ کا اتحادِ ثلاثہ دنیا کے لیے کوئی نیک شگون نہیں۔ اس اعلان کو عرب دنیا کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا نے بھی مسترد کر دیا […]
نیکپی خیل کے اکبر خان

یہ سوال ہمارے سامنے ہمیشہ سوال ہی رہے گا کہ ہم اہلِ سوات نے کیا پایا، کیا کھویا؟ تاریخ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان، ترقی (ترقی معکوس)، تہذیب و تمدن اور برداشت…… الغرض ہر حوالے سے جایزہ لینا ہوگا۔مجھے کہنے دیجیے کہ اگر ہم نے ترقی کی ہے، […]
قومی ڈیجیٹل کمیشن اور اتھارٹی کا قیام

پارلیمنٹ اورصدرِ مملکت کی منظوری کے بعد ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ‘‘ قانون بن چکا ہے۔ اس قانون کے بنیادی مقاصد میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی عوام کو ڈیجیٹل قوم بننے کے قابل بنانا، پائیدار اقتصادی ترقی کو تیز کرنا، شہریوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے […]
بدلتے عالمی منظر نامے کا مختصر سا جائزہ

ایک عرصے سے تعلقات میں سرد مہری تھی۔ تناو کی سی کیفیت تھی۔ بسا اوقات تو بات دھمکیوں تک پہنچ جاتی، لیکن اب حالات تبدیلی کی جانب گام زن ہیں اور رومانس کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے۔ عشق ایک نیا رُخ پا رہا ہے۔ امریکہ اور روس ایک دوسرے سے پیار کی […]
باچا خان بابا کے جنازے کا آنکھوں دیکھا حال

ہر سال کی طرح اس سال بھی بانیِ خدائی خدمت گار تحریک، فخرِ افغان خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا کی 37ویں اور رہ برِ تحریک خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی پورے شان و شوکت سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں منائی جارہی ہے، جس کا واحد مقصد لوگوں میں باچا خان […]
دنیا کی سب سے چھوٹی جیل

کیا آپ نے کبھی دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کے بارے میں سنا ہے جس میں صرف دو قیدیوں کے لیے جگہ ہے؟"Daily Star News” کے مطابق دنیا کی سب چھوٹی جیل ’’سرک‘‘ جزیرے (Sark Island, United Kingdom) میں ہے، جسے 1856 ء کو تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں صرف دو قیدیوں کو […]
ریاستِ سوات بہ طورِ سرپرستِ فنونِ لطیفہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے قیام سے قبل، وادی میں فنونِ لطیفہ سے وابستگی کے شواہد کم ہی ملتے ہیں۔ یہاں زندگی بقا کی مسلسل جد و جہد میں گزر رہی تھی۔ پڑھنا لکھنا ایک نایاب شوق کی […]
ناول ’’اناطولیہ کہانی‘‘ (تبصرہ)

تحریر: علی عمار یاسر ایک ناول کو کیا چیز اچھا بناتی ہے؟مَیں نہ کسی ادبی مجلے کا مدیر ہوں، نہ کسی یونیورسٹی کا لیکچرر کہ کسی ناول کے فنی محاسن پر کماحقہ روشنی ڈالوں۔ میرا اُصول سیدھا سادھا ہے۔ کسی کتاب کے ختم ہونے پر میرا دل کہے کہ یہ اچھی ہے، تو کہے، دل […]
مادری زبانیں کیوں اہم ہیں؟

مادری زبانیں فرد کی شناخت تشکیل دینے، ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور ذہنی و سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ رابطے کرنے، ابلاغ، سیکھنے اور جذبات کے اظہار کو بنیاد فراہم کرتی ہیں، جو ذہنی نشو و نما اور سماجی ہم آہنگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔٭ ثقافتی […]
’’دَ ہوٹل ڈوڈیٔ‘‘ (تندوری نان)

بچپن میں سکول جانے سے قبل ایک ہی ضد ہوتی کہ اگر چائے کے ساتھ تناول فرمانے کو اگر گرما گرم نان ہوگی، تو ہی ناشتا ہوگا۔ پھر جیسے ہی پیسے تھمائے جاتے ، چشمِ زدن میں محلہ وزیر مال (مینگورہ) کے تندور والے سے گرما گرم نان خرید کر واپس آجاتے۔ چاچا جی (مستنصر […]
پھیکے نظام کا پیکا قانون

قارئین! پچھلے ہفتے یہ خبر آپ نے پڑھی یا سنی ہوگی کہ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ لہٰذا تکرارکی ضرورت نہیں۔ساتھ میں ایک خبر اور بھی نشر ہوئی تھی، جو سپہ سالار سے منسوب تھی۔ خبر […]