نئے صوبے یا بااختیار بلدیات؟

Blogger Fazal Manan Bazda

پاکستان میں ان دنوں نئی چھوٹی انتظامی اکائیوں، نئے صوبوں اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر لے دے ہو رہی ہے کہ وفاق سے نیچے کی سطح پر ریاست کو کس ڈھانچے کے تحت چلایا جائے؟ کسی کا کہنا ہے کہ نئے صوبے ہونے چاہییں، کچھ چھوٹی انتظامی اکائیوں کے حق میں ہیں […]

قائدانہ صلاحیتیں جاپان سے سیکھیں

Blogger Fazal Manan Bazda

قائدانہ صلاحیتوں سے مراد وہ مہارتیں ہیں، جو ریاستی اداروں، انتظامی امور، سفارتی و بین الاقوامی تعلقات اور ریاست کی معاشی حالت کو بہتر بناسکیں۔ ریاستی ترجیحات کا بروقت تعین کرنا، فوری فیصلہ سازی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا اور کسی بھی اندرونی و بیرونی دباو کے وقت پُرسکون رہنا، قائدانہ صلاحیتوں کا […]

تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تو

Blogger Fazal Manan Bazda

ہمارے ہاں صدیوں سے یہ رسم چلی آ رہی ہے کہ اگر پڑوس میں کوئی حادثہ پیش آ جائے، یا کوئی ہنگامی صورتِ حال درپیش ہو، تو لوگ مشترکہ طور پر اس سے نمٹتے ہیں۔ سیلاب میں لوگوں کی جانیں بچا کر انھیں محفوظ مقامات تک پہنچانا، مال مویشیوں اور گھریلو سامان کو بھی نکال […]

دہشت گردی اور ہماری ناکام پالیسیاں

Blogger Fazal Manan Bazdad, Thana

7 اگست 2026ء کو کبل پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں 7 پولیس اہل کاروں سمیت 10 عام شہری شہید، جب کہ دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لیے مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ قارئین، پاکستان میں دہشت […]

جمہوریت یا مجبوریت؟

Blogger Fazal Manan Bazda

کسی بھی ریاست کے قیام کا مقصد صرف جغرافیائی آزادی حاصل کرنا نہیں ہوتا، بل کہ ریاست کا وجود جمہوری اور سیاسی اقدار کی روشنی میں عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی اور جمہوری اقدار و روایات کبھی اُس معیار پر پورا نہیں […]

پاکستانی معیشت کا دوراہا

Blogger Fazal Manan Bazda

معیشت کے لغوی معنی جینے کا سہارا، کھانے پینے اور گزر بسر کا سامان کے ہیں، جب کہ اصطلاحی طور پر اس سے مراد آمدنی کے ذرائع، کاروبار، تجارت، دولت کی پیداوار، اس کی تقسیم اور ملکی سطح پر معاشی سرگرمیوں کا وہ مربوط نظام ہے، جس پر کسی بھی ریاست کی خوش حالی کا […]

جدید جنگیں، اور ہمارے لیے بڑھتے ہوئے خدشات

Blogger Fazal Manan Bazda

جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی، البتہ جنگیں اپنے پیچھے ناقابلِ تلافی نقصان، تباہی اور گہرے زخم چھوڑ جاتی ہیں، اور رہتی دنیا تک ان کے اثرات محسوس کیے جاتے ہیں۔جنگ میں بے گناہ لاکھوں شہریوں سمیت فوجی بھی مارے جاتے ہیں، ہزاروں افراد دیگر ممالک کی جانب نقلِ مکانی پر مجبور ہو جاتے […]

دریائے سوات کا نوحہ

Blogger Fazal Manan Bazda

وادیِ سوات کی تمام تر خوب صورتی، رعنائی اور شادابی کا انحصار دریائے سوات پر ہے۔ دریائے سوات ہی کی بہ دولت سوات کی تمام وادیاں قدرتی حسن و جمال کا مظہر دکھائی دیتی ہیں اور اس کا ہر گوشہ سرسبز و شاداب نظر آتا ہے۔ دریائے سوات وادیٔ سوات کی شہ رگ اور اس […]

موساد کا مبینہ منصوبہ

Blogger Fazal Manan Bazda

جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور برازیل کے معروف بین الاقوامی صحافی پیپے ایسکوبار کی جانب سے ایک نہایت سنسنی خیز اور غیر معمولی دعوا سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ نے سوئٹزرلینڈ کے دورے کے دوران میں پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور اُن کے وفد کو نشانہ بنانے […]

مذاکرات یا ہائبرڈ نظام؟

Blogger Fazal Manan Bazda

ماضی میں جو مذاکرات ہوئے، وہ کسی مخصوص مقصد یا فوجی ضرورت کے تحت ہوئے، لیکن جیسے ہی مقصد پورا ہوا، سیاسی فضا پھر کشیدگی کا شکار ہوگئی۔ ’’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘‘ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک جامع ایجنڈا پیش کیا، جو کسی ایک شخصیت یا جماعت […]

پاکستان کی سیاسی تاریخ اور غداری کے مقدمات

Blogger Fazal Manan Bazda

کون نہیں جانتا کہ جب مسلم لیگ کے خان بہادروں، سر کا خطاب پانے والوں، جاگیرداروں اور وڈیروں نے انگریز کی تن خواہ دار بیوروکریسی کے ساتھ سیاسی اتحادی بنایا، تو پہلا وار عوامی مقبول لیڈروں پر کیا گیا۔ پاکستان میں ایسے الزامات اور مذموم روایات کا آغاز قیامِ پاکستان کے ساتھ ہوا۔ یہ عمل […]

اختیارات کی منتقلی اور نئے صوبوں کا سوال

Blogger Fazal Manan Bazda

پاکستان میں عوام کی بے شمار قربانیوں کے باوجود جمہوریت حقیقی معنوں میں پھل پھول نہ سکی۔ سیاسیات اور عُمرانیات کے ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک میں جمہوریت اُس وقت تک پروان نہیں چڑھ سکتی، جب تک عوام کے نچلے طبقات کو اقتدار اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ […]

چنار چینہ، ماضی اور حال کے آئینہ میں

Blogger Fazal Manan Bazda

پانی کے بغیر انسان تو کیا… جانور، چرند، پرند اور نباتات کا اس دنیا میں زندہ رہنا ناممکنات میں سے ہے۔ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: (ترجمہ) ’’اور ہم نے ہر جان دار کو پانی سے پیدا کیا!‘‘ (سورۃ الانبیاء، آیت نمبر 30) اسی طرح سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے […]

فقیر ایپی، تاریخ اور وطن دشمن بیانیہ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana

میرزا علی خان المعروف فقیر ایپی شمالی وزیرستان کے ایک بڑے قبیلے اتمان زئی کی ذیلی شاخ بنگالی خیل میں پیدا ہوئے۔ میرزا علی خان المعروف فقیر ایپی نہ کوئی سیاسی شخصیت تھے اور نہ اُن کا کوئی عسکری پس منظر ہی تھا، بل کہ وہ ایک سادہ مذہبی شخصیت تھے، جو اُس زمانے کی […]

ملاکنڈ کا تاریخی جرگہ، چند فیصلے اور اثرات

Blogger Fazal Manan Bazda

جرگہ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا مفہوم اجتماعی فکر، اشتراکیت اور متفقہ فیصلہ ہے۔ اسی لیے پشتون معاشرے میں ان مقاصد کے حصول کے لیے لفظ ’’جرگہ‘‘ مستعمل ہے، جب کہ دیگر اقوام میں عربی میں ’’شوریٰ‘‘، ہندی اور پنجابی میں ’’پنجائیت‘‘ اور انگریزی میں ’’پارلیمنٹ‘‘ کی اصطلاح رائج ہے۔ صدیوں پر محیط […]

امریکہ ایران مذاکرات، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

Blogger Fazal Manan Bazda

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر 6 اپریل تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی، تو وہ پورے ایران کو تباہ کرکے اسے دوبارہ پتھر کے دور میں دھکیل دے گا۔ ٹرمپ کے بہ قول، ایک ہی رات میں پوری تہذیب مٹ سکتی ہے… پھر پل باقی رہیں گے، نہ بجلی […]

اصحابِ کہف کون تھے؟

Blogger Fazal Manan Bazda

قرآنِ کریم کی سورۃ الکہف کی آیت نمبر 9 میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (ترجمہ) ’’کیا تم نے گمان کیا ہے کہ غار اور رقیم والے ہماری نشانیوں میں سے کوئی عجیب بات ہیں؟‘‘کہف اور رقیم کی نسبت لفظ ’’الرقیم‘‘ سے ہے، جو عربی کے ثلاثی مصدر ’’رقم‘‘ سے نکلا ہے، جس کا مطلب ’’لکھنا‘‘ […]

بعل: عقیدہ اور تاریخی حقیقت (مختصر جائزہ)

Blogger Fazal Manan Bazda

’’بعل‘‘ کے لغوی معنی آقا، سردار اور مالک کے ہیں۔ یہ لفظ شوہر کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا، جب کہ بعض اوقات بلند درخت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔قرآنِ کریم میں یہ لفظ مختلف مقامات پر آیا ہے۔ جیسے سورت البقرہ (آیت 228) میں ’’بعول‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے، جس سے مراد […]

مذہب، طاقت اور عالمی مفادات کا تصادم

Blogger Fazal Manan Bazda

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرکے چند ہی دنوں میں ایران کے دفاعی نظام کو تباہ کر دیا جائے گا اور وہاں اسرائیلی و امریکی حامی، اقتدار پر قابض ہو جائیں گے۔ ٹرمپ کا یہ بھی گمان تھا کہ ایران میں موجود حکومت کے […]

امریکہ، اسرائیل و ایران تنازع: پاکستان کو درپیش چیلنجز

Blogger Fazal Manan bazda

دنیا اس وقت جس بے چینی اور اضطراب سے گزر رہی ہے، اس کی وجہ مختلف خطوں میں جاری جنگیں ہیں۔ کہیں سرحدی تنازعات ہیں، کہیں نظریاتی اختلافات اور کہیں طاقت اور توازن کی کش مہ کش۔ پہلی جنگِ عظیم سے لے کر آج تک ان جنگی اقدامات نے ثابت کیا ہے کہ جنگ خواہ […]

ہیروشیما سے غزہ تک (مختصر جائزہ)

Blogger Fazal Manan Bazda

دنیا میں ہر طاقت ور ملک، یا کسی طاقت ور ملک کا بادشاہ، صدر اور وزیرِ اعظم، کم زوروں کے لیے کسی عذابِ خداوندی سے کم نہیں ہوتا… لیکن اس دورِ جدید میں بھی بعض طاقت ور ممالک دوسروں کو جینے کا حق دینے پر آمادہ نہیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں امریکہ نے […]