قائدانہ صلاحیتیں جاپان سے سیکھیں

Blogger Fazal Manan Bazda

قائدانہ صلاحیتوں سے مراد وہ مہارتیں ہیں، جو ریاستی اداروں، انتظامی امور، سفارتی و بین الاقوامی تعلقات اور ریاست کی معاشی حالت کو بہتر بناسکیں۔ ریاستی ترجیحات کا بروقت تعین کرنا، فوری فیصلہ سازی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا اور کسی بھی اندرونی و بیرونی دباو کے وقت پُرسکون رہنا، قائدانہ صلاحیتوں کا […]

دہشت گردی، قومی قیادت اور اجتماعی ذمے داری

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

پاکستان کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ جب بھی ملک کو کسی بڑے بحران کا سامنا ہوا، تو قومی قیادت نے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینے کی کوشش کی۔ چاہے جنگ کا خطرہ ہو، قدرتی آفات ہوں، معاشی بحران ہو یا دہشت گردی کی سنگین لہر، ایسے […]

جمہوریت یا مجبوریت؟

Blogger Fazal Manan Bazda

کسی بھی ریاست کے قیام کا مقصد صرف جغرافیائی آزادی حاصل کرنا نہیں ہوتا، بل کہ ریاست کا وجود جمہوری اور سیاسی اقدار کی روشنی میں عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی اور جمہوری اقدار و روایات کبھی اُس معیار پر پورا نہیں […]

اصل نقصان کس کا…؟

Blogger Ghufran Tajik

’’جب آپ اپنے تعلقات کو بچانے کے لیے اپنے جذبات کو دباتے ہیں، تو آپ اپنے آپ سے خیانت کر رہے ہوتے ہیں۔‘‘ یہ جملہ بہ ظاہر ذاتی تعلقات کے بارے میں محسوس ہوتا ہے، مگر اس کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔ سیاست، سماجی قیادت، تنظیمی وابستگی اور عوامی نمایندگی میں بھی […]

پاکستان کی سیاسی تاریخ اور غداری کے مقدمات

Blogger Fazal Manan Bazda

کون نہیں جانتا کہ جب مسلم لیگ کے خان بہادروں، سر کا خطاب پانے والوں، جاگیرداروں اور وڈیروں نے انگریز کی تن خواہ دار بیوروکریسی کے ساتھ سیاسی اتحادی بنایا، تو پہلا وار عوامی مقبول لیڈروں پر کیا گیا۔ پاکستان میں ایسے الزامات اور مذموم روایات کا آغاز قیامِ پاکستان کے ساتھ ہوا۔ یہ عمل […]

نظریہ اور نعرے

Blogger Noor Muhammad Kanju

کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام میں سیاسی جماعتیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سیاسی جماعت محض چند افراد کے گروہ کا نام نہیں، بل کہ یہ ایک ایسے منظم ادارے کا نام ہے، جہاں ہم خیال لوگ ایک مخصوص نظریے اور ضابطۂ اخلاق کے تحت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ایک مثالی سیاسی […]

انصاف کا نڈر علم بردار، کامریڈ جسٹس وقار احمد سیٹھ

Blogger Sajid Aman

فسطائیت اور سرمایہ دارانہ اشرافیہ کے خلاف ڈٹ جانے والے مردِ مجاہد، کامریڈ جسٹس وقار احمد سیٹھ (شہید) وہ شخص جس نے آئین کی پاس داری کا حلف لیا تھا اور اسی جرم میں مجرم ٹھہرا کہ وہ آئین کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔ وہ آمریت کو صریحاً خلافِ آئین کہتا […]

خنک صبح کا مکالمہ اور گرم حقائق

Blogger Ikram Ullah Arif

سردی کی ایک خنک صبح تھی۔ وہ گرم پانی سے نہا دھو کر ’’میس‘‘ میں ناشتا کرنے بیٹھا تھا۔ ساتھ ہی ہیٹر جل رہا تھا۔ سردی کی شدت کچھ کم ہورہی تھی۔ گرم چائے کی چسکی سے ماحول مزید خوش گوار بن رہا تھا۔ موصوف ایک سرکاری جامعہ میں پڑھاتے ہیں اور دوسری سرکاری جامعہ […]

27ویں ترمیم، جمہوریت کا نیا امتحان

Blogger Advocate Muhammad Raiz

آئینِ پاکستان میں ترامیم کا سلسلہ ہماری سیاسی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے، جو کبھی بند نہیں ہوا۔ ہر دورِ حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں آئینی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔ کبھی طاقت ور طبقے نے اپنی بالادستی کو دوام بخشنے کے لیے آئین میں رد و بدل کیا، تو کبھی […]

تحریک کی سرخ روئی قربانی مانگتی ہے

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

حال ہی میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے اجتماعی اذانیں دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ کچھ افراد نے اسے اخلاص کی علامت قرار دیا، تو کچھ نے اسے جذباتی ردِ عمل اور بے عملی کی انتہا سے تعبیر کیا۔ یہ مناظر دیکھ کر ایک […]

پاکستانی سیاست کا مختصر تجزیہ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا تجزیہ کرنے پر یہ بات بڑی واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ تمام حکومتوں نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے قانون سازی کی ہے، مگر اس کے باوجود ملک میں ایسا موثر سسٹم قائم نہیں کیا جا سکا، جس کے تحت ادارے اور حکومتی ڈھانچا ایک مستقل […]

آدھا سچ

Blogger Rafi Sehrai

پی ٹی آئی کے اہم راہ نما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کی ایکس ٹینشن پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔یہ وہی اسد قیصر ہیں، جنھوں نے 9 مئی کے حوالے سے جوشِ جذبات میں آ کر ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ ’’معافی تو […]

سیاست کی اصل روح

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

ہمارے ہاں سیاست کو عام طور پر ’’پیروی‘‘ کا دوسرا نام سمجھا جاتا ہے۔ ایک نعرہ بلند ہوتا ہے، قافلہ چل پڑتا ہے اور پیچھے عقل، تحقیق، تصدیق اور سوال دم توڑ دیتے ہیں…… لیکن درحقیقت، سیاست، پیروی کا نام نہیں سیاست، شعور کی سواری ہے۔ سیاست ایک نظامِ عمل ہے، جس میں ہر قدم […]

تیری کرپشن ’کرپشن‘، میری کرپشن……!

Blogger Shafiq ul Islam

ہمارے ہاں سیاسی وفاداری عقل کے نہیں، اندھے یقین کے در پر سر رکھے سجدہ ریز ہے۔ یہاں ’’اپنا لیڈر‘‘ دودھ کا دھلا اور دوسرا لیڈر کوئلے کی کان سے بھی سیاہ ہوتا ہے۔ انصاف کی ترازو میں اگر کوئی وزن ہے، تو صرف پارٹی لیڈر کا ہے۔ہمارے ملک میں سیاست نظریات کی بنیاد پر […]

ریاست محفوظ ہاتھوں میں ہے

Blogger Fazal Manan Bazda

ریاست میں عوام کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ کیوں کہ عوام ہی اصل میں وہ قوت ہیں، جو ریاست کی مضبوطی اور استحکام میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں۔ریاست، عوام کے حقوق کی ضمانت دیتی ہے اورجب تک ریاست، عوام کو انصاف فراہم کرتی ہے، تو عوام کا اعتماد اس […]

پاکستانی سیاست کا اجمالی جائزہ

Blogger Syed Fayaz Hussain Gailani

یہ بات صحیح ہے کہ تاریخی طور پر ہمارا تعلق جس خطۂ ارض سے ہے، وہاں پر رواداری، تہذیب اور برداشت کا عنصر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہم میں بلا کی جذباتیت ہے اور ہمارا یہ رویہ مذہب، معاشرت اور داخلی و نجی معاملات میں بہت زیادہ ہے، لیکن اگر ہم اس کا […]

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے؟

Blogger Rafi Sehrai

یہ بیانیہ بڑی شد و مد سے آج کل پھیلایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ’’فارورڈ بلاک‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شاید دو ماہ تک یہ فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آ جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ ذرائع کے دعوے کے مطابق فارورڈ بلاک میں پی ٹی آئی کے […]

عمران خان کی اسیری کا اصل ذمے دار

Blogger Advocate Naseer Ullah

یہ ایک حقیقت ہے کہ عمران خان کی قیادت میں جس کے سر پر بھی ہاتھ رکھا جاتا ہے، وہ سونا بن جاتا ہے۔ پھر اُس کی مثال ایسی بن جاتی ہے جیسے وہ پہلے کچھ بھی نہیں تھا اور اب ایک لیڈر بن چکا ہے۔دراصل یہ عمران خان کی کرشماتی شخصیت کا کمال ہے، […]

حافظ نعیم کا احتجاج کا فیصلہ بروقت ہے

Blogger Rafi Sehrai

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام اور کسانوں کے حقوق کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 روپے کی جائے۔ کسانوں سے ان کی گندم 4 ہزار روپے فی من خریدی جائے۔ ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ […]

کیا یہ امریکی مداخلت نہیں؟

Blogger Advocate Muhammad Riaz

عدمِ اعتماد ووٹنگ کے ذریعے مسندِ اقتدار سے نکال باہر کیے گئے وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی نے عدمِ اعتماد ووٹنگ تحریک سے پہلے تاش کے آخری پتے کی طرز پر امریکہ سے آئے ’’سائفر پیغام‘‘ کا بھرپور استعمال کیا اور ’’امریکی مداخلت مردہ باد‘‘ اور ’’ہم کوئی غلام ہیں!‘‘ جیسے جذباتی نعروں سے اپنے […]

بلوچستان: ریاستی عمل داری اور چیلنجز

Blogger Shehzad Hussain Bhatti

بلوچستان میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات، بالخصوص جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے ، نے ایک بار پھر صوبے میں امن و امان کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے اور بلوچ یک جہتی کمیٹی کے دھرنے کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن […]