’’کچالان‘‘

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab's Photography

اب کون سے حالات بہتر ہیں، مگر جیب جب مکمل طور پر خالی ہوا کرتی تھی، تو ’’کچالو‘‘ اُس وقت ہماری مرغوب ترین غذا ہوتا تھا۔پسند ہر کسی کی اپنی اپنی ہے، مگر مَیں سمجھتا ہوں کہ مینگورہ شہر میں تاج چوک کے کچالو تیار کرنے والے کا مقابلہ شاید ہی کوئی کر پائے۔ میرے […]

جمعہ بازار، مین بازار مینگورہ سوات

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

مَیں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، جمعہ کے روز مین بازار (مینگورہ سوات) کی دکانیں بند ہی پائی ہیں۔ کب سے مین بازار میں جمعہ بازار لگتا ہے؟ اس حوالے سے وثوق سے کچھ نہیں کَہ سکتا، مگر مجھے بچپن سے جمعہ کے روز اس بازار کے تھڑوں پر مختلف چیزیں بیچنے والے یاد […]

لنڈے کا جوتا اور ہمارا بچپن

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

90ء کی دہائی میں، جب کہ ابھی میرے والدِ بزرگوار حیات تھے، ایک دفعہ مجھے اُنگلی پکڑاتے ہوئے شاہ روان پلازہ (مینگورہ شہر کا مشہور لنڈا پلازہ) لے گئے۔ سردی کی آمد آمد تھی اور میرے پرانے جوتے گھِس گئے تھے، بل کہ داہنے پیر کا انگوٹھا جوتا پھاڑ کے ہوا خوری پر مامور تھا۔ […]

گلِ نرگس سے جڑی یادیں

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

ایک وقت تھا (90ء کی دہائی) جب مینگورہ شہر کی ندی کا پانی صاف ہوا کرتا تھا، مجھے یاد ہے اس کے پانی سے اہلِ مینگورہ وضو کیا کرتے تھے۔ خواتین کپڑے دھونے جب کہ لڑکے بالے نہانے آیا کرتے۔ ندی کے دونوں طرف گلِ نرگس (جنھیں ہم پشتو میں اُس وقت گُلِ گنگس پکارا […]

پتیسا

Photos of Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

آج میرے تینوں جگر گوشے ’’برگر‘‘ پہچانتے ہیں، اُنھیں پتا ہے کہ ’’شوارما‘‘ اور ’’پیزا‘‘ کیا شے ہیں ، مگر وہ ہمارے بچپن کی سب سے بڑی عیاشی ’’پتیسا‘‘ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ آج اگر مَیں اپنے بڑے بیٹے سے کہوں کہ چلو، تمھیں اپنے بچپن کی مرغوب چیز (پتیسا) کھلاتا ہوں، تو […]

"پنجہ” (باقر خانی)

Photos of Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

ہماری بچپن کی عیاشیوں میں سے ایک سہ پہر کی چائے کے ساتھ "پنجہ” یا "کریم رول” تناول فرمانا تھا۔ عموماً سہ پہر کی چائے کے ساتھ سوکھی روٹی کھانے کو ملتی تھی۔ چائے بھی صبح تیار کی گئی چائے سے بچ بچا کر ہمیں سہ پہر کو پلائی جاتی تھی، جس کا رنگ جلے […]

سوات سرینا، ریاستی دور کے فنِ تعمیر کا شاہ کار

Photos of Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

سوات سرینا ہوٹل (سوات ہوٹل) کی یہ عمارت ریاستِ سوات دور کی ہے۔ یہ تصویر ستمبر 2022ء کو اُتاری گئی ہے۔ اس عمارت کے حوالے سے کئی متضاد آرا سامنے آئیں، مگر ڈاکٹر سلطانِ روم اپنے تحقیقی مضمون "سوات ہوٹل” میں اس گتھی کو سلجھا چکے ہیں کہ یہ عمارت کس کے زیرِ استعمال رہی۔ […]

جون 2016ء کا اُتروڑ بازار

Photo by Comrade Amjad Ali Sahaab

یہ تصویر سوات کے خوب صورت سیاحتی گاؤں اُتروڑ کے بازار میں جون 2016ء کو کامریڈ امجد علی سحاب نے اُتاری تھی۔ تصویر میں ایک باریش گڈریا برّہ (بھیڑ کا بچہ) کاندھے پر اُٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ گڈریے کے پیچھے ریوڑ اور دو نوجوان ٹریکر بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں دکھائی دینے والے اس […]