پاک افغان تناو اور خطے کا مستقبل

چار سال قبل، جب امریکہ نے افغانستان کو 20 برس بعد ’’خدا حافظ‘‘ کہا، تو افغانیوں سے زیادہ خوشی پاکستانیوں کو تھی۔ حکومتی وزرا ایمان افروز پیغامات دے رہے تھے۔کئی اہم ذمے داران تو کابل پہنچ کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ گویا روس کے بعد امریکہ کو ’’شکست‘‘ دینے میں […]
فتح کے بعد کا سب سے بڑا امتحان

شر سے خیر اور خیر سے شر برآمد کرنے والی بلاشبہ ذاتِ خداوندی ہے، وحدہ لا شریک۔ ورنہ کون جانتا تھا کہ چند روزہ جھڑپوں میں بھارتی غرور پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں ملیامیٹ ہو جائے گا۔ اللہ نے پاکستان کو برتری عطا کی اور پھر دنیا بھر کے سفارتی، تجارتی اور سیاسی طور پربند دروازے […]
پاک سعودی دفاعی معاہدہ: سیکورٹی پیراڈائم شفٹ

پاکستانی وزیرِاعظم کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر فضا ہی میں سعودی طیاروں نے سلامی دی اور پاکستان کے ساتھ ایک باہمی تزویراتی دفاعی معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔ اس معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، اور دونوں ایک ساتھ جارح کے خلاف کھڑے ہوں گے۔اپنے […]
انہدامِ خلافت سے قیامِ اسرائیل تک کا سفر

عثمانی خلافت، جو تصوراً دنیا بھر کے مسلمانوں کی آخری خلافت سمجھی جاتی تھی، 1914ء میں پہلی عالمی جنگ میں شامل ہوئی…… لیکن چند سال بعد (1918ء) سرنڈر کرگئی۔ خلافت کا باقاعدہ خاتمہ یکم نومبر 1922ء کو ہوا، مگر فاتح (اتحادی) ممالک یعنی برطانیہ، فرانس وغیرہ نے 1920ء ہی میں ایک معاہدے کے ذریعے خلافتِ […]
آفات، تنہائی اور واپسی، افغانیوں کا کڑا امتحان

پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کا صوبہ کنڑ حالیہ زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔ پہاڑی سلسلوں اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی اور ریسکیو کارروائیاں نہایت مشکل ثابت ہورہی ہیں۔ افغانستان کی حکومت اپنی مقدور بھر کوششوں کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ تاہم عالمی سفارتی […]
آفتوں میں متحد ہونے والی قوم

گلگت، سوات اور بونیر میں سیلاب متاثرین کے مسائل جوں کے توں تھے کہ پنجاب میں بھی سیلاب نے لاکھوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خدا کرے کہ یہ پانی بہ خیر سندھ سے گزر جائے ۔ پورے ملک میں انسانی اور مالی نقصانات کا درست تخمینہ ابھی تک نہیں لگایا جا سکا۔ […]
’’سونامی کی دیوار‘‘ بہ مقابلہ ’’سیلاب کا تماشا‘‘

جاپان میں زلزلے اب معمول بن چکے ہیں…… اور انھیں معمول بنانا جاپانی قوم کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔زلزلے تو باقی دنیا میں بھی آتے ہیں۔ پاکستان میں ماضیِ قریب کا بالاکوٹ زلزلہ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ہمارے ہاں زلزلہ آجائے، تو کہرام مچ جاتا ہے، لیکن متاثرین کی مکمل بہ حالی […]
بین الاقوامی تعلقات کی شطرنج، جیت کس کی؟

خود ساختہ عالمی تھانے دار، امریکہ کے صدر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے پاکستان کے ساتھ بہت اچھا معاہدہ کیا ہے۔ پاکستان میں تیل کی تلاش کے لیے ایک امریکی کمپنی کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ اور کون جانے، کسی دن پاکستان، بھارت کو ہی تیل بیچنے لگے۔‘‘ٍیہ ٹرمپ کے […]
مدارس، نفرت نہیں… اصلاح کا وقت ہے!

چالیار کا بدترین واقعہ پیش آیا، تو انتہاؤں کے سفر نے پھر سے نئی کروٹ لی۔ ہر ہما و شما نے لٹھ اُٹھا کر دینی مدارس کو نشانے پر لے لیا۔ میڈیا کو تو سنسنی کی تلاش تھی؛ یوں رپورٹرز اور سوشل میڈیائی غازیوں نے گویا ’’پانی پت‘‘ کا معرکہ برپا کر دیا۔کسی نے حکومت […]
خیبر تا گوادر: امن کا سورج کیسے طلوع ہوگا؟

جمعہ کو باجوڑ میں مولانا خانزیب شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اگرچہ شرکائے جنازہ کی تعداد لاکھوں میں نہ سہی، تو ہزاروں میں تو ضرور تھی۔ اس موقع پر مقررین کی تقاریر میں غصہ اور مایوسی نمایاں تھی، لیکن افسوس کہ کوئی واضح لائحۂ عمل پیش نہ کیا گیا۔ یوں غم سے نڈھال […]
آنے والا دور مشرق کا ہے

شاید لوگوں کو یقین نہ آئے، مگر موجودہ عالمی نظام اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔دوسری عالمی جنگ کے بعد جو نظام وضع کیا گیا تھا، وہ اپنا طبعی وقت مکمل کرنے والا ہے۔ تقریباً سبھی عالمی ادارے اپنی وقعت کھو رہے ہیں۔ ’’اسرائیل کی بدمعاشی و خود سری‘‘، ’’مسئلۂ فلسطین اور ’’کشمیر کا قضیہ‘‘ […]
ایران اسرائیل جنگ کا تجزیہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔ دونوں فریق فتح کے دعوے دار ہیں۔ جنگوں میں دعوؤں اور افواہوں کا بازار ہمیشہ گرم رہتا ہے۔ اب چونکہ گرد بیٹھ چکی ہے اور معمول کی زندگی بہ حال ہوچکی ہے، اس لیے ٹھنڈے دل و دماغ سے یہ جائزہ لیا جا سکتا ہے […]
’’مہذب دنیا‘‘ کا ’’غیرمنصفانہ و غیر مہذب نظام‘‘

دنیا میں دو سو سے زائد ممالک ہیں، جن میں سے 50 سے زیادہ مسلمان ممالک ہیں۔ عیسائیت کے بعد اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور یوں آبادی کے لحاظ سے دنیا میں عیسائیوں کے بعد مسلمان سب سے بڑی مذہبی برادری ہیں۔ یہودیوں کی تعداد ان دونوں کے بعد آتی ہے، جب […]
عالمی طاقت کا بدلتا منظر نامہ

دنیا نے جب سے ایک عالمی گاؤں یعنی ’’گوبل ویلج‘‘ کی شکل اختیار کی ہے، تب سے عالمی منظر نامہ روز بہ روز بدلتا جا رہا ہے۔ دنیا کے ایک علاقے میں وقوع پذیر واقعات دنیا کے دوسرے علاقوں پر اثر انداز ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں لیتے۔ جیسے روس یوکرائن جنگ ہی کا […]
دو انتہاؤں کے بیچ گزرتی ہماری زندگی

حسبِ معمول سماج دو حصوں میں تقسیم ہے:فریقِ اول، مذہبی ہے یا مذہبی سیاسی۔فریقِ دوم، سیکولر اور لبرل ہے۔فریقِ اول نے گذشتہ سال سے ایک ماحول بنایا ہوا ہے، جس میں صیہونی مظالم کی کھلم کھلا مخالفت ہورہی ہے۔ جلسے، جلوس، ملین مارچ، سیمینار، کانفرنسیں اور بہت کچھ ہے، جس کا مقصد اہلِ غزہ سے […]
سانحۂ کاٹلنگ، ریاست اور عید

رمضان گزر گیا اور جس طرح گزرا، وہ سب کو معلوم ہے۔ ملکِ عظیم کے دو صوبوں میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جب کوئی اندوہ ناک واقعہ پیش نہ آیا ہو۔عید سے کچھ پہلے کاٹلنگ کے پہاڑوں میں جو سانحہ رونما ہوا، وہ اب تک ایک معما ہی ہے۔ وفاق کا کہنا ہے کہ […]
دہشت گردی کی نئی لہر

جمعہ 7 مارچ کو جب مَیں یہ سطور لکھ رہا تھا، تو سامنے ایک سرکاری نوٹیفکیشن پڑا تھا۔ یہ نوٹیفکیشن دراصل ایک ’’تھریٹ الرٹ‘‘ تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ’’دو موٹر گاڑیاں کوئٹہ شہر میں داخل ہوچکی ہیں، جو کسی بھی سرکاری عمارت کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ لہٰذا متعلقہ ادارے انسدادِ دہشت گردی […]
مصطفیٰ عامر قتل کیس سے جڑے حقائق

کراچی میں مصطفی نامی نوجوان کا قتل میڈیا میں زیرِ بحث ہے۔کہانی کا آغاز کچھ اور تھا، اختتام کچھ اور ہونے جارہا ہے۔ اگرچہ ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں، مگر جو کچھ ابھی تک سامنے آیا ہے، وہ افسوس ناک ہے، حیران کن بالکل نہیں۔افسوس ناک اس لیے کہ یہ معاملہ بھی منشیات والا بنتا […]
پھیکے نظام کا پیکا قانون

قارئین! پچھلے ہفتے یہ خبر آپ نے پڑھی یا سنی ہوگی کہ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔ لہٰذا تکرارکی ضرورت نہیں۔ساتھ میں ایک خبر اور بھی نشر ہوئی تھی، جو سپہ سالار سے منسوب تھی۔ خبر […]
پیکا قانون، ماضی اور حال کی روشنی میں

نجانے کیا وجوہات تھیں کہ بابائے قوم، قائد اعظم محمد علی جناح، کی تقریر میں چھیڑ چھاڑ کرنا پڑی اور یوں نئی مملکت میں آزادیِ اظہارِ رائے کے ساتھ کھلواڑ کا آغاز ہوا۔قارئین! جب بابائے قوم تک کو معاف نہیں کیا گیا ہے، تو پھر باقی اہلِ وطن کس شمار قطار میں ہیں؟آج کل یہ […]
’’اسرائیل حماس معاہدہ‘‘: جشن کی کیا تُک ہے؟

امریکی سرپرستی اور قطر اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے، جو مجموعی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہے۔معاہدے کی رو سے عارضی جنگ بندی ہوگی۔ اسرائیل مغویوں کو حماس کی قید سے، جب کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کی قید سے چھٹکارا ملے گا۔ اس طرح غزہ […]