’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کی تاریخ

Blogger Zubair Torwali

قارئین! ایک بات نوٹ کرلیں کہ زیرِ نظر تحریر میں صرف اُن بڑی سرگرمیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو اس تحریک نے اب تک کی ہیں۔ روزانہ کے حساب سے یا بے شمار اندرونی اجلاسوں کی فہرست یہاں دینا مقصود نہیں، راقم۔
٭ 28 جولائی 2024ء:۔ باقاعدہ ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کا آغاز کیا گیا۔
٭ 14اگست 2024ء:۔ ورلڈ بنک کو پہلا خط لکھا گیا اور اس کے بعد خطوط کا ایک سلسلہ چل پڑا۔ تقریباً 50 لوگوں نے شکایتیں بھیج دیں۔
٭ 23 اگست 2024ء:۔ بحرین میں ’’مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ‘‘ کے خلاف بڑا احتجاج کیا گیا۔
٭ اگست اور ستمبر 2024ء:۔ آئین، کیدام، غوریجو، توروال اور درولئی میں مختلف جرگے کیے گئے۔
٭ 26 اگست 2024ء:۔ نوجوانوں کے ساتھ پہلا اجلاس کیا گیا۔
٭ 30 اگست 2024ء:۔ یوتھ کنونشن کیا گیا۔
٭ ستمبر 2024ء:۔ دست خطی مہم شروع کی گئی۔ نیز ’’آن لائن پٹیشن‘‘ لانچ کی گئی، جس پر چھے ہزار لوگوں نے دست خط کیے۔
٭ 7 ستمبر 2024ء:۔ مقامی ایم پی اے سے ملاقات کی گئی اور اُن کو اس منصوبے کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔
٭ 10 ستمبر 2024ء:۔ گورنر سے ملاقات کی گئی۔
٭ 12ستمبر 2024ء:۔ چیف منسٹر کے آفس میں خط جمع کیا گیا۔
٭ 22 ستمبر 2024ء:۔ ’’ورلڈ ریورز ڈے‘‘ (World Rivers Day) بحرین میں باقاعدہ احتجاج کرکے ’’منایا‘‘ گیا۔
٭ 22 ستمبر 2024ء:۔ مینگورہ میں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی۔
٭ 24 ستمبر 2024ء:۔ کورٹ کے لیے پٹیشن تیار کی گئی۔
٭ 29 ستمبر 2024ء:۔ ایم این اے سے بحرین میں ملاقات کی گئی۔
٭ یکم اکتوبر 2024ء:۔ ورلڈ بنک پاکستان کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی گئی اور مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔
٭ یکم اکتوبر 2024ء:۔ انسپکشن پینل نے رابطہ کیا۔ پینل کے ساتھ آن لائن اجلاس کیے گئے۔
٭ 16 اکتوبر 2024ء:۔ اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی گئی۔
٭ 30 اکتوبر 2024ء:۔ پیڈو کے ساتھ بحرین میں بڑا جرگہ کیا گیا۔
٭ اکتوبر 2024ء:۔ مختلف محققین کو بحرین بلایا گیا۔
٭ اکتوبر 2024ء:۔ غلام حامد کی دو بیٹیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان کو خطوط لکھے اور ان کے نتیجے میں وزیرِ اعظم نے اُن کو جواب دیا اور یکم نومبر 2024ء کو پیڈو نے اُن بچیوں اور اُن کے والد سے باقاعدہ ملاقات کی۔
٭ نومبر 2024ء:۔ انسپکشن پینل کو مختلف رپورٹس بھیجی گئیں۔
٭ نومبر 2024ء:۔ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی۔
٭ 17 دسمبر 2024ء:۔ پشاور میں ’’پیڈو‘‘ اور ورلڈ بنک کے ساتھ طویل اجلاس کیا گیا۔
٭ 9 جنوری 2025ء:۔ تحصیل مئیر کے ساتھ اجلاس کیا گیا۔
٭ 15جنوری 2025ء:۔ ڈی سی سوات کے ساتھ پہلا اجلاس کیا گیا۔
٭ 17 جنوری 2024ء:۔ بحرین میں تحریک کا بڑا اجلاس کیا گیا۔
٭ 31 جنوری 2025ء:۔ ورلڈ بنک کی پوری ٹیم اور منیجر کے ساتھ پشاور میں طویل ملاقات کی گئی اور ایک ایکشن پلان بنانے پر بات ہوئی۔
٭ 11 فروری 2025ء:۔ انسپکشن پینل، بی آئی سی کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا گیا۔
٭ 26 فروری 2025ء:۔ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ پر تفصیلی بات کی گئی۔
٭ جنوری تا مارچ 2025ء:۔ ایک بڑی رپورٹ تیار کی گئی، جس کے کچھ حصے ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کیے گئے۔
٭ 3 اپریل 2025ء:۔ ورلڈ بنک پر انسپکشن پینل کے ساتھ ایک اور آن لائن اجلاس کیا گیا۔
٭ 8 اپریل 2025ء:۔ ورلڈ بنک کی جانب سے ایکشن پلان موصول ہوا۔
٭ 18 اپریل 2025ء:۔ ورلڈ بینک کی جانب سے موصول شدہ ایکشن پلان پر بحرین میں مشاورتی اجلاس بلا کر بات کی گئی اور اس کے خط و خال لوگوں پر واضح کیے گئے۔
٭ 22 اپریل 2025ء:۔ ورلڈ بنک کے ڈائیرکٹرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا گیا اور اُن کو خطوط بھیجے گئے۔
٭ 24 اپریل 2025ء:۔ مذکورہ ایکشن پلان پر تبصرے ورلڈ بنک کو بھیج دیے گئے۔
٭ 28 اپریل 2025ء:۔ ڈی سی سوات اور پیڈو کے ساتھ دوسرا اجلاس کیا گیا۔
٭ 16 مئی 2025ء:۔ مانکر (آئین بحرین) میں مسجد میں لوگوں کے ساتھ مشاورت کی گئی۔
٭ 18 مئی 2025ء:۔ مدین میں جرگہ کیا گیا۔
٭ 26 مئی 2025ء:۔ خوازہ خیلہ میں ایم این اے کے ساتھ مشاورتی و معلوماتی اجلاس کیا گیا۔
٭ یکم جون 2025ء:۔ سوات اولسی جرگے میں ’’مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ‘‘ کے خلاف قرارداد اعلامیہ میں شامل کی گئی۔
٭ 17 تا 20 جون 2025ء:۔ ورلڈ بنک کے وفد نے علاقے کا دورہ کیا اور یہاں توروالی لوگوں کی آبائیت پر تحقیق کی(اُن کی رپورٹ جلد آجائے گی)۔
٭ 20 جون 2025ء:۔ کالام میں جرگہ منعقد کیا گیا۔
٭ 24 جون 2025ء:۔ ڈی سی سوات کے ساتھ تیسرا اجلاس کیا گیا۔
٭ 26 جون 2025ء:۔ ہائی کورٹ میں پہلی پیشی ہوئی اور مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے خلاف کیس سماعت کے لیے منظور ہوگیا۔
٭ 24 جون تا 30 جون 2025ء:۔ مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ پر تحقیقی ڈاکومینٹری بنائی گئی جو جلد ریلیز ہوجائے گی۔
٭ 30 جون 2025ء:۔ تحریک کا ایک اہم اندرونی اجلاس ہوا اور آگے کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے