گیبرئیل گارشیا مارکیز ناول ’’ملتے ہیں اگست میں‘‘ (تبصرہ)

Blogger Sheraz Hassan

تحریر: شیراز حسن 
کولمبیا کے نوبیل انعام یافتہ ادیب گیبرئیل گارشیا مارکیز (Gabriel Garca Mrquez) کی وفات کے 10 سال بعد اُن کے جنم دن کے موقع پر اُن کے ایک گم شدہ ناول کی اشاعت ہوئی ’’ملتے ہیں اگست میں‘‘۔
چھے ابواب پر مشتمل تقریباً 100 صفحات پر مشتمل یہ مختصر ناول مارکیز اپنی زندگی میں شائع نہ کرسکے۔ مصنف کو ڈیمنشیا کی بیماری نے اس مکمل ناول پر نظرِ ثانی اور اشاعت کے لیے ’’اُوکے‘‘ قرار دینے کا وقت نہ دیا، تاہم ان کی وفات کے بعد اب یہ ہمارے سامنے ہے اور ایک مکمل ناول ہے۔
چھے ابواب اپنے طور پر بھی مکمل کہانیاں ہیں۔ مارکیز کی یہ خوبی رہی ہے کہ اُن کی کہانی جغرافیائی حدود سے آزاد ہوتی ہے اور اس ناول کی کہانی بھی دنیا کے کسی بھی حصے کی کہانی ہو سکتی ہے۔ کسی بھی رنگ و نسل کے انسان کی کہانی ہو سکتی ہے۔
دیگر متعلقہ مضامین:
ملا نصیر الدین (تبصرہ)  
ودرنگ ہائیٹس (تبصرہ)  
شارلٹ برونٹے کا ناول ’’جین آئر‘‘ (تبصرہ)  
البرٹ کامیو کا ناول ’’اجنبی‘‘ (تبصرہ)  
کلیلہ و دِمنہ (تبصرہ)  
لاطینی امریکہ کا یہ ادیب مرنے کے بعد بھی اپنے قارئین کے لیے ایک اَن مول تحفہ چھوڑ گیا، جسے اُن کے بیٹوں نے شائع کرکے گیبرئیل گاشیا مارکیز کے چاہنے والوں کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ اگر اس ناول کی اشاعت مصنف خود نظرِ ثانی کرکے شائع کرتے، تو یہ بلاشبہ یہ ایک شاہ کار ہوتا۔ اگر اب بھی اس ناول کی کہانی مکمل ہے، لیکن یہ ضرور محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس میں کوئی طلسماتی کمی رہ گئی ہے۔ یہی مارکیز کا طلسماتی ہنر تھا اور یہ کمی مارکیز ہی پوری کر سکتے تھے۔
انعام ندیم نے اس ناول کے انگریزی سے اُردو ترجمے میں کوئی کمی نہیں رہنے دی۔
ایک ہی نشست میں اس ناول کا مطالعہ کرنے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ایک حسین خواب تھا، جس میں اگست کی کسی گرم مرطوب شام کو گیبرئیل گارشیا مارکیز کے ساتھ اچانک ملاقات پر بادل کھل کر برسنا شروع ہوجائیں اور مارکیز کا مسکراتا ہوا چہرہ آپ سے مخاطب ہو:
’’زندگی وہ نہیں جو کوئی جیتا ہے، بل کہ وہ ہے جسے وہ یاد رکھتا ہے اور ایسے یاد رکھتا ہے کہ اُسے بیان کر سکے۔‘‘
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے