برطانیہ کے سب سے اہم ادبی اعزاز خیال کیے جانے والے ’’بُکر پرائز‘‘ (Booker Prize) کا آغاز 1968ء میں ہوا تھا اور گذشتہ پانچ دہائیوں سے فکشن کے موضوع پر یہ انعام انگریزی زبان میں لکھی گئی اور برطانیہ میں شایئع ہونے والی بہترین کتاب کو دیا جاتا ہے۔
2013ء تک یہ ادبی انعام صرف ایسے برطانوی دولتِ مشترکہ کے ممالک اور آئر لینڈ کے مصنفین تک محدود تھا جن کے ناول برطانیہ میں شایع ہوئے تھے۔ 2014ء سے یہ روایت بدل دی گئی اور اب اریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مصنفین بھی اس کے مقابلے میں حصہ لے سکیں گے، تاہم مقابلے میں رکھے جانے والے ادبی شاہکار کی زبان انگریزی ہونا لازمی ہے۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ اکتوبر 2021ء کے صفحہ نمبر 63 سے انتخاب)