خوشحال خان خٹک عقائد میں سچے اور پکے مسلمان تھے۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت سے منسلک اور حنفی مسلک کے پیروکار تھے۔ ایک قصیدے میں اپنے عقائد سے متعلق یوں فرماتے ہیں۔
پشت پہ پشت راغلے مسلمان محمدی یم
چار د چاریارانو سرہ واڑہ منم سمہ
درست پہ دا پوہیگی چہ سلور مذہبہ حق دی
زۂ د حنفی مذہب دعویٰ لرم محکمہ
خوشحال خان خٹک کے اشعار سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی فطرت حبِ رسولؐ سے بھرپور تھی، اور اہلِ بیت کے ساتھ آپ کو کافی عقیدت تھی۔ آپ اہلِ بیت کے سچے عاشق تھے۔ اس شعر سے ان کے عشقِ رسولؐ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے:
د خدائے فرمان می بیا موند پہ عرفان د محمدؐ
پاک دے محمدؐ، پاک دے سبحان د محمدؐ
خوشحال خان خٹک کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بھی بڑی عقیدت تھی، اور اہلِ سنت کے آیمۂ اربعہ کے علاوہ دیگر امامانِ اسلام کا بھی ان کے دل میں بے حد احترام تھا۔ حضرت علی ؓ کی تعریف میں ان کا یہ شعر ملاحظہ ہو:
کہ پکار دی وہ د خدائے پیژندگلی
پیروی د محمدؐ کڑہ د علیؓ
خوشحال خان خٹک ان مسلمانوں کی مذمت کرتے ہیں جو خلفائے راشدین کے ساتھ حسد اور بدگمانی کرتے ہیں۔ ان کے خیال کے مطابق خلفائے راشدینؓ کا احترام ایک مسلمان کے عقیدے کا جز ہے، اور جو کوئی بھی ان میں سے کسی کا بھی قدح کرتا ہے، اس کی مسلمانی میں خلل ہے۔
خوشحال بابا بہت متوازن اور راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔ آپ مسلمانوں میں فرقہ پرستی کے حق میں نہیں تھے۔ رسولِ خداؐ، صدیقِ اکبرؓ اور فاروقِ اعظمؓ سے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ ان دونوں میں نبوت کا جوہر ہے، اس سلسلے میں ان خلفا کی تعریف ان الفاظ میں کرتے ہیں:
چہ پہ سب د ابوبکرؓ اور د عمرؓ دی
چہ پہ خلہ کلمہ وائی ھم کافر دی
آنحضرتؐ نے حضرت علیؓ سے متعلق فرمایا کہ ’’مَیں علم کا شہر ہوں، اور علیؓ اس کا دروازہ ہے۔‘‘ علم باطن کے علما کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ کی مہر کے بغیر ولایت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
انبیاء تر محمدؐ پورے معلوم دی
لکہ ستوری تر آفتاب پورے معدوم دی
ہر اصحابؓ لکہ ستورے د ھدٰی دے
د ھدٰی د لار خیون کاندے بخوم دی
چہ پہ جنگ کے لہ علیؓ لہ لوریہ و مڑل
پہ ہغو باندی گواہی لہ چہ مرحوم دی
د اُمت ئے برگزین دی اثنا عشر
پہ بزرگئی کے د ھمہ جہان مخدوم دی
د خوشحال خٹک دِ حشر لہ ہغو شی
چہ دوستدار د پنجتن پاک چاردہ معصوم دی
…………………………………………………….
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔