وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے عظیم گلوکار، شہنشاہِ غزل مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو راجھستان میں پیدا ہوئے۔
مہدی حسن کی گائیگی بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہے ۔ بھارت کی ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر نے ایک بار ان کی گائیگی کو ’’بھگوان کی آواز‘‘ سے منسوب کیا تھا۔
کل 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626 ہے۔ فلموں میں سے اردو فلموں کی تعداد 366 جن میں 541 گیت گائے، جب کہ 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے۔ 1962ء سے 1989ء تک 28 سال تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی۔
فلمی گیتوں میں اُن کے 100 سے زائد گانے اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔ خان صاحب ایک فلم شریک حیات 1968ء میں پردہ سیمیں پر بھی نظر آئے ۔
13 جون 2012ء کو لمبی علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔