تحریر و ترتیب: میثم عباس علیزئی 
(’’فلسفہ کی تاریخ‘‘ دراصل ڈاکٹر کامریڈ تیمور رحمان کے مختلف لیکچروں کا ترجمہ ہے۔ یہ اس سلسلے کا چوبیس واں لیکچر ہے، مدیر)
٭ افلاطون (Plato):۔ اس لیکچر میں ہم مختصراً افلاطون کی شخصیت کے بارے میں بات کریں گے، جو فلسفے کے تاریخ میں سب سے زیادہ بااثر فلسفی رہا ہے…… یعنی ہم بات کررہے ہیں سقراط کے شاگرد، افلاطون کی۔
اُس کی پیدایش 426 قبلِ مسیح میں ہوئی اور وفات ہوئی 347 قبلِ مسیح میں۔ اُس کا اصل نام ’’اریسٹکلیس‘‘ (Aristocles) تھا…… افلاطون اُس کو اِس لیے کہا جاتا تھا کہ جب وہ نوجوان تھا، تو وہ ایک پہلوان تھا۔ افلاطون کا مطلب ہی چوڑا ہے…… مگر میرا خیال ہے کہ اُس کا نام افلاطون اس لیے رکھا گیا تھا کہ اُس کا ’’علم‘‘ انتہائی وسیع تھا۔
افلاطون نے یونانی ہیرو ’’اکیڈمس‘‘ (Academus) کے نام پر اپنے فلسفے کی ایک اکیڈمی بھی قائم کی۔ آج اکیڈمی کا لفظ ہر اُس ادارے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں پر لکھائی پڑھائی کا کام ہو۔
افلاطون نے اپنی اکیڈمی ’’ایتھنز‘‘ (Athens) کی حدود میں ہی قائم کی اور یہاں پہ وہ فلسفہ بھی پڑھاتا تھا، ریاضی بھی پڑھاتا تھا۔ یہاں پر منطِق، مابعدالطبعیات، علمیات اور موسیقی پہ بحث و مباحثہ ہوتا تھا۔ حتیٰ کہ یہاں مختلف قسم کے کھیل (Sports)بھی کھیلے جاتے تھے۔
٭ الفریڈ نارتھ وائٹ ہیڈ کا مشہور بیان:۔ ’’الفریڈ نارتھ وائٹ ہیڈ‘‘ (Alfred North Whitehead) جوکہ خود بھی ایک بڑا مشہور فلاسفر تھا، اُس کا کہنا ہے: "The safest general characterization of the European philosophical tradition is that it consists of a series of footnotes to Plato.” یعنی یورپی فلسفیانہ روایت کی سب سے محفوظ عمومی خصوصیت یہ ہے کہ یہ افلاطون کے فوٹ نوٹوں کی ایک سیریز پر مشتمل ہے۔
٭ افلاطون ایک جامع فلسفی (Holistic Philosopher):۔ افلاطون نے نہ صرف سقراط کی زندگی، سقراطی طریقۂ کار کی وضاحت کی بلکہ اُس نے مزید اپنا بھی بہت کچھ سقراط کے ساتھ جوڑ کر ہمیں پیش کیا۔
افلاطون شاید وہ پہلا فلاسفر ہے کہ جو ہمیں ایک ’’ہولیسٹک فلاسفی‘‘ (Holistic Philosophy) دیتا ہے، یعنی ایک مکمل اور جامع فلسفی نظام، جس سے مراد یہ ہے کہ جو اس کے علمیاتی اصول (Epistemology) ہیں، انھیں سے اخلاقی اصول (Ethical Principles) کا نتیجہ نکلتا ہے۔ اُن اخلاقی اُصولوں سے سیاست کا بھی نتیجہ نکلتا ہے اور جو سیاست ہے، اُس کے دوبارہ علمیاتی اُصول اخذ ہوتے ہیں، یعنی مکمل ایک نظام افلاطون نے پیش کیا ہے۔
پچھلے جو فلاسفرز تھے۔ ان کی دریافت اور اپروچ ایک مخصوص شعبے میں تھی، یعنی اُنھوں نے ایک مکمل نظام پیش نہیں کیا، لیکن افلاطون نے ایک جامع فلسفی نظام پیش کیا اور اس لحاظ سے ہم افلاطون کو اول جامع فلسفی (First Holistic Philosopher) کَہ سکتے ہیں۔
مزید افلاطون کا جو کام ہے، اُس کے بارے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے زمانے میں اَدب (Literature) کے حوالے سے انتہائی ذہین تھا۔ ادب کے حوالے سے اُس نے جو لکھا، وہ بہت ہی زبردست ہے۔ آج بھی لوگ اُس کو پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔
٭ افلاطون کے لکھنے کا طریقۂ کار:۔
افلاطون نے دراصل مکالموں (Dialogues) کی شکل میں لکھا (یعنی جس طرح سے سقراط کا مکالماتی ایک انداز تھا) بالکل اُسی طرح سے افلاطون نے بھی لکھا کہ دو لوگوں کے درمیان ایک گفت گو ہورہی ہے۔
اکثر اس کا اہم کردار اور ہیرو سقراط ہوا کرتا تھا۔ افلاطون نے کبھی اپنے آپ کو ہیرو جیسا پیش نہیں کیا۔ ہمیشہ اُنھوں نے اپنے آپ کو اُن مکالموں (Dialogues) میں سے باہر رکھا ہوا تھا۔
افلاطونی مکالمے (Platonic Dialogues) کو پڑھ کر ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ افلاطون واقعتا ایک غیر معمولی ذہن رکھتا تھا…… یعنی تقریباً ہر چیز پر اُس نے لکھا اور تخلیقی انداز سے نیا نقطۂ نظر ہمیں پیش کیا۔
اولین تیئس لیکچر بالترتیب نیچے دیے گئے لنکس پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں:
1)  https://lafzuna.com/history/s-33204/
2)  https://lafzuna.com/history/s-33215/
3)  https://lafzuna.com/history/s-33231/
4)  https://lafzuna.com/history/s-33254/
5)  https://lafzuna.com/history/s-33273/
6)  https://lafzuna.com/history/s-33289/
7)  https://lafzuna.com/history/s-33302/
8)  https://lafzuna.com/history/s-33342/
9)  https://lafzuna.com/history/s-33356/
10) https://lafzuna.com/history/s-33370/
11) https://lafzuna.com/history/s-33390/
12) https://lafzuna.com/history/s-33423/
13) https://lafzuna.com/history/s-33460/
14) https://lafzuna.com/history/s-33497/
15) https://lafzuna.com/history/s-33524/
16) https://lafzuna.com/history/s-33549/
17) https://lafzuna.com/history/s-33591/
18) https://lafzuna.com/history/s-33611/
19) https://lafzuna.com/history/s-33656/
20) https://lafzuna.com/history/s-33705/
21) https://lafzuna.com/history/s-33760/
22) https://lafzuna.com/history/s-33862/
23) https://lafzuna.com/history/s-33901/
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔