وکی پیڈیا کے مطابق ڈگلس کوسٹا (Douglas Costa de Souza) برازیلی فٹ بالر، 14 ستمبر 1990ء کو ریو ڈی جنیرو، برازیل میں پیدا ہوئے۔
ونگر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں۔ اپنی ڈربلنگ کی مخصوص طرز، کھیل کی رفتار اور کراس کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ 23 میچوں میں 3 گول اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 2018ء میں یہ خبر بھی گردش کرنے لگی تھی کہ ڈگلس کوسٹا کو حریف کھلاڑی پر تھوکنے کے الزام میں 4 میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔