وکی پیڈیا کے مطابق سندر پچائی (Sundar Pichai) گوگل (Google) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، 10 جون 1972ء کو مدورائے (Madurai) بھارت میں پیدا ہوئے۔
گوگل کے ’’سی ای اُو‘‘ بننے سے پہلے وہ گوگل کے پروڈکٹ چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتے تھے۔ 2015ء میں ایلفابیٹ کے قیام کے باعث ان کو ترقی دے کر گوگل کی تمام ذمے داری تفویض کر دی گئی۔ وہ گوگل کے چیف کی حیثیت سے 2 اکتوبر 2015ء سے موجود ہیں۔